Tag: ننگرہار

  • داعش کےخلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک

    داعش کےخلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک

    کابل : امریکی اسپیشل فورسز کا ایک سپاہی افغانستان میں دولت اسلامیہ کےخلاف کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی حکام کےمطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش کے خلاف کارروائی میں امریکی اسپیشل فورسزکا سپاہی ہلاک ہوگیا۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فوج کی جانب سے داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجاچکاہے۔

    یاد رہےکہ جنوری 2015 میں داعش نے اپنی شاخ خراسان کے قیام کا اعلان کیا تھا۔یہ پہلا موقع تھا جب دولتِ اسلامیہ عرب دنیا سے باہر نکلی تھی۔

    افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے وابستہ شدت پسندوں کی تعداد ایک ہزار سے پانچ ہزار پائی جاتی ہے۔


    افغانستان میں بگرام ائیربیس میں دھماکہ،4افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ سال ن12 نومبر میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 14کےقریب افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    افغانستان میں امریکی فضائی حملہ‘ القاعدہ رہنما ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع کا کہناتھاکہ افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کااہم رہنما قاری یاسین ماراگیاتھا۔

    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کاکہنا تھاکہ ’قاری یاسین اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر مذہب کو بدنام کرنے کا واضح ثبوت ہے،مگر ایسےلوگ بچ نہیں سکیں گے‘۔

  • کابل: صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کا آپریشن،122 دہشت گرد ہلاک

    کابل: صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کا آپریشن،122 دہشت گرد ہلاک

    کابل : افغان فورسزنےصوبہ ننگر ہار میں کارروائی کرتے ہوئےداعش کے ایک سو بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں افغان فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں،افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف بڑا آپریشن کیاگیا،جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 122 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا.

    صوبہ ننگرہار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کےبڑے حصہ کوسیل کردیاہےکارروائی میں داعش کا مقامی کمانڈرسعد اماراتی بھی ماراگیاہے.

    افغان وزرات دفاع کے ترجمان نے داعش کو ملک سےختم کرنےکےعزم کااظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ داعش کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

    *کابل : مظاہرے کے دوران دو بم دھماکے، 80 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

    یاد رہے کہ چار روز قبل افغانستان کے دارالحکومت میں مظاہرے کے دوران دو بم دھماکوں میں 80 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے.

    دھماکے کے فوری بعد بھگدڑ مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی نفری کو طلب کرلیا گیا تھا.

    افغان محمکہ داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاتھا کہ ’’احتجاجی مظاہرے میں تین خودکش حملہ آور داخل ہوئے تھے،جن میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا دوسرے کی جیکٹ پھٹ نہ سکی اور تیسرا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا.

    *کابل : افغان نیشنل پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ 40 اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ افغانستان کے دارلحکومت میں افغان نیشنل پولیس کے زیرتربیت اہلکاروں کی بس پر دوخودکش حملے چالیس پولیس اہلکارجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے.

  • افغان فورسز اورداعش کے درمیان جھڑپیں،143افراد ہلاک

    افغان فورسز اورداعش کے درمیان جھڑپیں،143افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں سیکورٹی فورسز اور دولت اسلامیہ کے جنگجؤں کےدرمیان جھڑپوں میں 143 افراد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ننگرہار کے گورنر سلیم کندوزی کا صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ جمعے کی رات کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ضلع کوٹ میں حکومتی چوکی پر حملہ کیا، افغان فورسز کی جوابی کاروائی میں 143 دہشت گرد ہلاک جبکہ بارہ سیکورٹی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے.

    اُن کا کہنا تھا کہ چھتیس جنگجو کو زمینی لڑائی اور دیگر کو فضائی حملوں میں ہلاک کیا گیا،سلیم کندوزی کا کہنا تھا کہ بہت جلد داعش سے قبضہ کی ہوئی چوکیاں چھڑا لیں گے.

    صوبہ ننگرہار کے گورنر کا کہنا تھا کہ لڑائی کی وجہ سے کچھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے لیکن اب واپس اپنے گھروں کو آچکے ہیں.

    یاد رہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک عرصہ سے دولت اسلامیہ کے جنگجو سرگرم ہیں.