نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر امیلیا کیر سے پریس کانفرنس کے دوران ننھی بچیوں نے دلچسپ سوالات کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بگ بیش لیگ 2023 میں پرتھ اسکارچرز کے خلاف میچ سے قبل برسبین ہیٹ کی پلیئر امیلیا کیر نے ایک پریس کانفرنس کی، اسی دوران کچھ ننھی مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے اور ان کی پسند نہ پسند کا بھی پوچھا۔
ننھی بچیوں نے امیلیا کیر سے ان کے پسندیدہ پیزا ٹاپنگ، کھانے اور جانوروں کے بارے میں بھی پوچھا۔ کیوی کرکٹر نے بتایا کہ انھیں اپنی والدہ کے ہاتھ کا کھانا بہت پسند ہے۔
ایک بچی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کب کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا تو آل راؤنڈر نے بتایا کہ 5 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔
Melie faced some hard hitting questions pre-game 🤭 #WBBLFinals pic.twitter.com/4wWSJ1vmaM
— Brisbane Heat (@HeatBBL) November 29, 2023
امیلیا نے ننھی بچیوں کے کے تمام سوالات کے جوابات خندہ پیشانی سے دیے اور بات چیت کے دوران بچیوں کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کیا۔
بعد ازاں بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے خلاف میچ میں امیلیا کیر نے 31 رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی لی۔ برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو شکست دے کر بگ بیش لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔