Tag: ننھی ماہم کے والد

  • ننھی ماہم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم کون ہے؟ والد کے سنسنی خیز انکشافات

    ننھی ماہم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم کون ہے؟ والد کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی ماہم کے والد نے قاتل کے حوالے سے بتایا کہ ملزم ذاکر2 بچوں کا باپ ہے ، نہیں معلوم تھا ہمارے درمیان درندہ صفت انسان موجود ہے، ایسے ملزم کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ماہم کے والد عبدالخالد کی اےٹی سی میں سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملزم ذاکر ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا کھاتا پیتا تھا، نہیں معلوم تھا ہمارے درمیان درندہ صفت انسان موجود ہے۔

    عبدالخالد کا کہنا تھا کہ معلوم ہوتا کہ یہ شخص جانور ہے پہلے ہی محلے سے نکال دیتے، ملزم ذاکر2 بچوں کا باپ ہے، اس کی بیٹی ماہم سےڈیڑھ سال بڑی ہے، ملزم نے گھناؤنی حرکت سے پہلے سوچنا تھا کہ اس کی بھی اپنی بیٹی ہے۔

    ننھی ماہم کے والد نے اپیل کی ایسے ملزم کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے۔

    یادرہے گذشتہ روز ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے کراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہم کے قتل کے بعد فوراًٍ ٹیم بنائی گئی، عرفان بہادر اورشاہنوازچاچڑ کے ہمراہ ٹیم بنائی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈی این اے سیمپل جمع کیے گئے اور ملزم کو گرفتار کیا ، جس کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔

    واضح رہے گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے لاپتہ چھ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ، جس میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔

    ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا تھا کہ ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی۔