Tag: ننھے بچے

  • ننھے بچے کی چچا سے بے پناہ محبت،  ضمانت کے لیے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دے دیا

    ننھے بچے کی چچا سے بے پناہ محبت، ضمانت کے لیے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دے دیا

    لاہور : ننھے بچے نے چچا کی ضمانت کے لیے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دے دیا، جس پر وکیل کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں محنت کش کا بیٹا فیس نہ ہونے پر وکیل کیلئے مرغا لے آیا اور چچاکی ضمانت کے لیے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دے دیا۔

    بچے سے فیس وصول کرتے ہوئے وکیل کی آنکھیں بھی نم ہوگئی اور معصوم بچے نے بھی روتے ہوئے مرغا وکیل کے حوالے کر دیا۔

    بچہ وکیل کو دینے کے بعد مرغے کو چوم چوم کر روتا رہا ، معصوم بچے کو چچا محسن عباس نے بیٹا بنا کر پالا۔

    پتوکی کے محسن عباس کو پولیس نے جلاؤگھیراؤکیس میں گرفتار کررکھا ہے ،وکیل ملک پرویز نے کہا کہ محسن عباس ہوٹل پر مزدوری کرتا ہے پولیس نے 25ہزار روپے مانگے، ایک ہفتہ پولیس حراست میں رہا بعد ازاں پیسےلیکر لاہور پولیس کے حوالے کردیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ 6ماہ کی سی ڈی آر میں محسن کی لوکیشن کبھی بھی لاہور کی نہیں آئی ، عدالت میں پیشی پر محسن عباس کو بتایا وہ لاہور دہشتگردی عدالت میں ہے تاہم محسن عباس کی درخواست ضمانت تیار کر لی جلد فائل کر رہے ہیں۔

  • معصوم ننھے بچے کا خانہ کعبہ کو چھونے کا دل موہ لینے والا منظر

    معصوم ننھے بچے کا خانہ کعبہ کو چھونے کا دل موہ لینے والا منظر

    مکہ مکرمہ میں ایک معصوم بچے نے اللہ سے اپنی محبت کا اظہار شاندار طریقہ سے خانہ کعبہ کو چھو کر کیا۔

    سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک معصوم بچے کا خانہ کعبہ کو دل موہ لینے والا شاندار منظر پیش کررہا ہے۔

    حرم مکی میں آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ بیت اللہ شریف کو چھو لے تاہم اس کے لیے موقع ہر وقت دستیاب نہیں ہوتا۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو مطاف میں موجود ایک بچے کی ہے جب معصوم نے خانہ کعبہ کو اس وقت چھونے کی کوشش کری ڈالی جب مسجد میں نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوگئی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اچانک بے ساختہ انداز میں خانہ کعبہ کی طرف دوڑا اس موقع پر سکیورٹی گارڈ نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اجازت بھی دے دی اور بچہ خوشی سے خانہ کعبہ کو چوم کر واپس آگیا۔

    خانہ کعبہ میں سجدہ ریز ہوتا کبوتر دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

    سوشل میڈیا پر سکیورٹی اہلکار کی بچے سے شفقت اور نرمی کے سلوک کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے اور  اس منظر کو خوبصورت اور شاندار قرار دیا۔