Tag: نوابشاہ

  • نوابشاہ: کاروکاری کے الزام میں 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل

    نوابشاہ: کاروکاری کے الزام میں 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل

    نوابشاہ میں تھانہ ناصری کی حدود میں  کاروکاری کے الزام میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں تھانہ ناصری کی حدود میں کاروکاری کے الزام میں شوہر بہن اور بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعےکی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم قتل کرنے کے بعد ملزم عمر چانڈیو فرار ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2024 میں نواب شاہ کی مہاجر کالونی میں بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نےکارو کاری کے الزام میں دونوں بہنوں کو قتل کیا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-man-console-angry-wife-in-laws-story/

  • نوابشاہ: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج

    نوابشاہ: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج

    نواب شاہ میں سکرنڈ پولیس کی حراست میں ملزم محمد نواز زرداری کی موت کا مقدمہ ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ زیر حراست جاں بحق ملزم کے بھائی اسد نواز زرداری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ایس ایچ او ، ہیڈ کانسٹیبل اور پولیس اہلکار محسن بلوچ، صابر حسین گوپانگ کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس کی زیر حراست ملزم محمد نواز زرداری کو تشدد کرکے مارا گیا، مقدمہ درج ہونے پر اہلکاروں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے کے بعد ڈی ایس پی سکرنڈ فرار ہیں جب کہ ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

  • نوابشاہ : سیہون شریف جانے والے زائرین کی وین کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    نوابشاہ : سیہون شریف جانے والے زائرین کی وین کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    نوابشاہ : سیہون شریف جاتے ہوئے زائرین کی وین حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں آمری روڈ پر تیز رفتاری کے باعث زائرین کی وین الٹ گئی ، زائرین کی وین الٹنے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بھورے والا سے تعلق رکھنے والے بابر شاہ، ظفر شیخ، مزمل شیخ اور معراج شیخ شامل ہیں۔

    جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل قاضی احمد اور نواب شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    زائرین بذریعہ ٹرین پنجاب سے نواب شاہ پہنچے تھے اور کرائے کی وین کرواکر سہون شریف جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

    گذشتہ روز سندھ کے ضلع جامشورو میں سن کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا حادثہ کار ڈرائیور کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کے نتیجے میں پیش آیا، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی تاہم جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھنداسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

  • نوابشاہ : سنگ دل ماں نے 2 بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا

    نوابشاہ : سنگ دل ماں نے 2 بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا

    نواب شاہ : سنگ دل ماں نے اپنے دو بچوں کا گلا کاٹ کر انہیں بے دردی سے قتل کردیا، ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نوابشاہ میں دو بچوں کے لرزہ خیز قتل کی واردات میں ماں ملوث نکلی۔

    یہ افسوسناک واقعہ نواب شاہ میں تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں میں پیش آیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی تو حقیقت عیاں ہوگئی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں، جاں بحق بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے ملزمہ کومل شیخ کو حراست میں لے لیا ہے جس نے دوران تفتیش اس جرم کا اعتراف کیا کہ میں نے ہی اپنے دونوں بچوں کے گلے کاٹے۔

    ابتدائی تفتیش میں ملزمہ کومل شیخ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ الگ الگ کمروں میں چھری سے بچوں کے گلے کاٹے۔

    جب اس سے اس واردت کی وجہ پوچھی گئی کہ اس نے اپنےبچوں کے گلے کیوں کاٹے ؟ جس پر ملزمہ خاموش رہی اور کوئی جواب نہ دیا۔

    پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پیپلزپارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی ،  آصف زرداری

    پیپلزپارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی ، آصف زرداری

    نوابشاہ : سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں  اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی، جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کی نواب شاہ میں سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان اور معززین سے ملاقات ہوئی ، جس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت اور گفتگوکی گئی۔

    اس موقع پر سابق صد رآصف زرداری نےکہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہرکارکن ملک میں عوامی حکومت کے قیام کےلیے پرعزم ہے، جیالوں نے ہردورمیں چیلنجزکوقبول کیا، پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی۔

    یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے وفد سے ملاقات میں کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی پدایت کرتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں میں بیٹھا ہوں۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ میں نے ملتان میں بھی اپنا گھر لے لیا ہے، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا، نوابشاہ میں بھی تمام کارکنوں اور جیالوں سے خود ملاقاتیں کررہا ہوں کیونکہ کارکنان کا اصرار تھا، وہ براہ است مجھ سے بات کرنا چاہتے تھے، پیپلزپارٹی کے کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پراعتماد ہے ، ملک کے ہر ضلع ، تحصیل سے یی پی کے جیالے بھٹو ازم کے نظریے سے جڑے ہیں، پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ ، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد  جھلس کر جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثہ ، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

    نوابشاہ : قاضی احمد کے قریب گاڑی میں آگ لگنے سے کار میں سوار 7 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے، بد قسمت فیملی حیدرآباد سے عید کی خریداری کے بعد مورو جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد کے قریب چھنڈن شاخ نہر کے مقام تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔

    حادثے میں کار تیز رفتاری کے باعث نہر کے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جل کر لقمہ اجل بن گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے لاشوں کو کار سے باہر نکالا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچوں 3 خواتین اور ایک شخص شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، کار سوار بد قسمت فیملی حیدرآباد سے عید کی خریداری کے بعد مورو جارہی تھی، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کو متاثرہ خاندان سے تعاون کی ہدایت
    کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

  • نوابشاہ: رن وے لائٹس خراب، کپتانوں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا

    نوابشاہ: رن وے لائٹس خراب، کپتانوں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا

    نوابشاہ: صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ کے ایئرپورٹ پر رن وے لائٹس خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کپتانوں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ ایئر پورٹ پر طیارے کو لینڈنگ کے دوران رہنمائی کرنے والی رن وے کی لائٹس خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس اور ایئر لائنز کو نوابشاہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔

    سی اے اے نے نوٹم جاری کر کے ایئر لائنز اور کپتانوں کو نوابشاہ ایئر پورٹ کے رن وے نمبر 2 کی لائٹس خراب ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے، رن وے پر پاپی لائٹس جہاز کو لینڈ کرنے کے لیے صحیح راستہ دکھانے کے لیے معاونت کرتی ہیں۔

    جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئر پورٹ پر پائلٹس کو لینڈنگ کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوگی، کیوں کہ رن وے نمبر 2 کی پاپی لائٹس خراب ہیں۔

    واضح رہے کہ خراب موسم کی صورت میں کراچی اسلام آباد اور لاہور کے درمیان پروازوں کا رُخ نوابشاہ ایئر پورٹ کی طرف موڑا جاتا ہے۔

  • نواب شاہ: دولہے کو زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی

    نواب شاہ: دولہے کو زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی

    نواب شاہ: سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں شادی ہال کے اندر دولہے کو چھری کے حملے میں زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ نواب شاہ میں مریم روڈ پر واقع شادی ہال میں دلہا کو زخمی کرنے والی خاتون نےگلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    پولیس کے بیان کے مطابق خاتون نے نیاز مہر پر الزام لگایا تھا کہ وہ شادی کا وعدہ کر کے مکرگیا تھا۔

    ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ان کے حکم پر ایس پی ظفر صدیق کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    ایس ایس پی تنویر حسین کے مطابق انکوائری کمیٹی 3 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، انھوں نے کہا معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

    خاتون کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو ریکارڈ کرانے کے بعد ناہید نامی خاتون نے خود کشی کی، ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ نیاز مہر جو کہ ان کا استاد ہے، نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

    متوفی ناہید کا کہنا تھا کہ نیاز مہر نے کہا تھا کہ دوسری شادی وہ اس سے کرے گا، لیکن پھر کسی اور سے شادی کرنے لگا اور کہا کہ جو کر سکتی ہو کر لو۔

    متوفی ناہید نے شادی ہال میں جا کر دولہے پر چھری سے حملہ کر کے اسے زخمی بھی کیا جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کیا تھا۔

  • شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

    شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

    نواب شاہ: سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں ایک خاتون نے شادی ہال کے اندر دولہے کو چھری کے حملے میں زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں مریم روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب شادی کی تقریب کے دوران اچانک ایک خاتون نے دولہے پر چھری سے حملہ کر دیا۔

    خاتون کے حملے میں دولہا زخمی ہو گیا، دولہے کا خون دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے اور ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال میں خاتون ناہید نے دولہا نیاز مہر پر چھری سے حملہ کیا، جس سے دولہا زخمی ہو گیا، زخمی دولہے کو پی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دولہے پر چھری سے حملہ کرنے والی خاتون ناہید

    پولیس کے بیان کے مطابق حملہ آور خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، لڑکی کے حملے میں دولہے کو پیٹھ پر زخم آئے۔

    خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نیاز مہر کی شاگرد ہے، اور اس نے ان کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا، اور وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، اور اب وہ چھپ کر شادی کرنے جا رہا تھا۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ تو صرف بات کرنے آئی تھی لیکن شادی ہال میں دولہے کے اہل خانہ نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس نے اپنے بچاؤ کے لیے چھری اٹھا لی تھی۔

  • پابندی کے باوجود نواب شاہ میں بھرٹ اور سولنگی برادری کا جرگہ

    پابندی کے باوجود نواب شاہ میں بھرٹ اور سولنگی برادری کا جرگہ

    نواب شاہ: جرگوں پر پابندی کے باوجود سندھ کے شہر نواب شاہ میں بھرٹ اور سولنگی برادری کا جرگہ منعقد ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں جرگوں پر پابندی کے باوجود نوابشاہ میں بھرٹ اور سولنگی برادری کا جرگہ منعقد ہوا جس میں بھرٹ برادری کو قصور وار قرار دیاگیا۔

    اے آر وائی نیوز نے جرگے کی فوٹیج بھی حاصل کی، ذرائع کا دعویٰ ہے بھرٹ برداری پر جرگے میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ جرگے نے فیصلہ کیا کہ بھرٹ برادری سولنگی برادری کو جرمانہ ادا کرے گی، جرگے نے 50 لاکھ جرمانہ سولنگی برداری پر بھی عائد کیا۔

    واضح رہے کہ سولنگی اور بھرٹ برادری کے درمیان تنازع پسند کی شادی پر شروع ہوا تھا، جس کے بعد دونوں برداریوں میں مسلح تصادم بھی ہوا، جس میں 4 افراد قتل ہوئے تھے۔

    جرگے میں رکن سندھ اسمبلی ممتاز چانڈیو اور مظفر جمالی بھی موجود تھے۔