Tag: نوابشاہ ایئرپورٹ

  • پاکستان کا اہم ایئرپورٹ اچانک پروازوں کیلئے بند

    پاکستان کا اہم ایئرپورٹ اچانک پروازوں کیلئے بند

    کراچی : سول ایوی ایشن اٹھارٹی نے نوابشاہ ایئرپورٹ کو اچانک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، سی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن دو ماہ کیلئے معطل رہے گا، نوٹم جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ ایئرپورٹ کو اچانک2ماہ تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا، اس حوالے سے سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 23مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جیوٹیکنکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نوٹم کے مطابق 23مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر صرف ہیلی کاپٹر ٹیک آف لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو دن کی روشنی میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

  • سیلاب متاثرہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر بحالی کا کام تاحال جاری

    سیلاب متاثرہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر بحالی کا کام تاحال جاری

    کراچی: سیلاب سے متاثرہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر بحالی کا کام تاحال جاری ہے، ابھی صرف ایک ٹیکسی وے کو آپریشنز کے لیے بحال کیا جا سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں سیلابی پانی کی صورت حال بہتر ہونے پر ایئر پورٹ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، ٹیکسی وے بی اور سی کو پانی اور کیچڑ سے صاف کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکسی وے سی آپریشنز کے لیے دستیاب ہے، تاہم ٹیکسی وے بی پر آپریشنز کی بحالی کے لیے مزید ایک ہفتہ درکار ہے۔

    پی اے ایف اور ضلعی انتظامیہ بھی ایئرپورٹ پر بحالی کی کوششوں میں شریک ہیں، رن وے پر FOD واک کا انعقاد کیا گیا جس میں 95 فی صد نتائج حاصل ہوئے، پی اے ایف اور اے ایس ایف نے بھی FOD واک میں شرکت کی۔

    مٹ MET آبزرویٹری کو سیلابی پانی سے پاک کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں، ایئر پورٹ آنے والے کچھ راستوں پر تاحال پانی موجود ہے، ایئر پورٹ کے کچھ حصوں پر اور آس پاس گزشتہ 2 ماہ سے زائد سے سیلابی پانی کھڑا ہے، جس کی وجہ سے تمام نوٹمز کو 8 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

  • نوابشاہ: رن وے لائٹس خراب، کپتانوں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا

    نوابشاہ: رن وے لائٹس خراب، کپتانوں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا

    نوابشاہ: صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ کے ایئرپورٹ پر رن وے لائٹس خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کپتانوں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ ایئر پورٹ پر طیارے کو لینڈنگ کے دوران رہنمائی کرنے والی رن وے کی لائٹس خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس اور ایئر لائنز کو نوابشاہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔

    سی اے اے نے نوٹم جاری کر کے ایئر لائنز اور کپتانوں کو نوابشاہ ایئر پورٹ کے رن وے نمبر 2 کی لائٹس خراب ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے، رن وے پر پاپی لائٹس جہاز کو لینڈ کرنے کے لیے صحیح راستہ دکھانے کے لیے معاونت کرتی ہیں۔

    جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئر پورٹ پر پائلٹس کو لینڈنگ کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوگی، کیوں کہ رن وے نمبر 2 کی پاپی لائٹس خراب ہیں۔

    واضح رہے کہ خراب موسم کی صورت میں کراچی اسلام آباد اور لاہور کے درمیان پروازوں کا رُخ نوابشاہ ایئر پورٹ کی طرف موڑا جاتا ہے۔