Tag: نوابشاہ

  • افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا، مراد علی شاہ

    افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا، مراد علی شاہ

    نوابشاہ : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیہون دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں شہید بینظیر بھٹو یونی ورسٹی کے سالانہ کانوکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیہون دھماکے کی تحقیقات کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت میں مدد ملی۔

    دھماکے کےالزام میں متعدد افراد کو گرفتارکیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی تعداد بتانا ابھی مناسب نہیں ہوگا۔

    گرفتار افراد سے تحقیقات کرکے ہی اصل ملزمان تک پہنچا جائے گا،واقعے میں ملوث جو بھی ہوگا اسے کڑی سزا ملے گي انسانیت کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑےگا، سرحد پار سے آنیوالے لوگوں کیلئے سیکیورٹی نہایت سخت کردی گئی ہے، غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا۔

  • نوابشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    نوابشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    نوابشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد گھروں اور دفاتر میں موجود لوگ خوف زدہ ہوکر باہر نکل آئے۔

    اطلاعات کے مطابق زلزلہ محسوس کرنے والے افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے مکانات اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    زلزلے کی شدت معلوم کرنے کے لیے محکمہ موسمیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر تاحال رابطہ نہیں ہوسکا، آخری اطلاعات موصول ہونے تک کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

  • نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ : آتشزدگی سے پانچ گھر جل کر خاکستر، ایک بچی جھلس کا جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے میں گاؤں اللہ بخش زرداری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سےپانچ گھر خاکستر ہوگئے اور ایک بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ گھروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث گھروں میں لاکھوں روپے کا قمیتی سامان جل گیا،آگ سے ایک چودہ سالہ بچی نصیباں زرداری جھلس کر جاں بحق ہوگئی ہے۔

    اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،جو تاحال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

  • نوابشاہ: زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہرنکل آئے

    نوابشاہ: زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہرنکل آئے

    نواب شاہ: نواب شاہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔

     زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا، مساجد میں اذانیں دی جانے لگیں۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ہسپتال میں ذہنی دباؤ کے ایک درجن مریض لائے گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد طاہر حسین سانگی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ایم یو اسپتال نواب شاہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سیل قائم کیا گیا ہے، جہاں شہری کسی بھی نقصان کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • چین ایل این جی پائپ لائن منصوبہ میں سرمایہ کاری کریگا

    چین ایل این جی پائپ لائن منصوبہ میں سرمایہ کاری کریگا

    اسلام آباد: چین گوادرسے نوابشاہ تک بچھائی جانے والی ایل این جی پائپ لائن کیلئے پچاسی فیصد سرمایہ کاری فراہم کرے گا,تفصیلات کے مطابق یہ ڈیل بھی چین کی جانب سے کی جانے والی بیالیس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے ۔

    اس منصوبے میں ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن شامل ہیں۔ تین ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے میں ایک ارب ڈالر پائپ لائن کیلئے جبکہ دو ارب ڈالر ٹر مینل کی تعمیر کیلئے درکار ہونگے۔

    چین گودار سے نوابشاہ تک بچھائی جانے کیلئے پچاسی فیصد فنانسنگ فراہم کرے گا۔اس پائپ لائن سے پچاس کروڑ کیوبک فیٹ گیس کی یومیہ ترسیل ہوسکے گی۔

  • نوابشاہ: وین درخت سے ٹکرا گئی ، 2 مسافر جاں بحق 10زخمی

    نوابشاہ: وین درخت سے ٹکرا گئی ، 2 مسافر جاں بحق 10زخمی

    نواب شاہ: لنک روڈ پر مسافر وین درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نوابشاہ میں لنک روڈ پر تیز رفتار وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے ہیں۔

    حادثے کے فورا بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو نواب شاہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • نوابشاہ میں زلزلےکے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

    نوابشاہ میں زلزلےکے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

    نوابشاہ : شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چاراعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے۔

    نواب شاہ شہرزلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا،  زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نواب شاہ سے ستر کلومیٹر دور مشرقی علاقہ تھا۔

    شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورشہری کلمہِ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • نوابشاہ:پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فائرنگ سے دوافرادجاں بحق

    نوابشاہ:پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فائرنگ سے دوافرادجاں بحق

    نوابشاہ : تھانہ کھڈہر کی حدود میں چار نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئےہیں مقتولین میں 18 سالہ بشیر احمد مغیری اور 28 سالہ ولی محمد مغیری شامل ہیں ۔

    جان بحق افراد کا تعلق گاوٴں ساوٗلو مغیری سے بتایا جاتا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او دلدار سھتو نے بتایا ہے کہ دہرے کے قتل کا شاخسانہ پرانی دشمنی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، آخری اطلاعاتموصول ہونے تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

  • نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

    نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

    نوابشاہ : تیزرفتارآئل ٹینکر،کاراور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ تین افراد جھلس کےجاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر، کار اور موٹر سائیکل ٹکراگئی ،

    گاڑیوں کے تصادم سے آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی ۔ٹینکر سے بھڑکتے شعلوں نے موٹر سائیکل، ٹرالر اور مزدا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔

    جھلس کرزخمی ہونے والوں کو سکرنڈ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ حادثہ میں، مزدا میں لدے ہوئے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔