Tag: نوابشاہ

  • نوابشاہ:جاں بحق طالبعلموں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    نوابشاہ:جاں بحق طالبعلموں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    نوابشاہ کے قریب ہولناک وین حادثے میں اٹھارہ بچے، دو اساتذہ اور وین ڈرائیور خالق حقیقی سے جا ملے، معمولی سی لاپروائی نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی، جاں بحق طالبعلموں کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔

    نوابشاہ کے قریب ہولناک ٹریفک حادثہ میں کئی گھروں میں قیامت صغریٰ برپا ہے، ڈمپر نے ننھی ہنستی کھیلتی کلیوں کو رونڈ ڈالا، کئی آنگن سونے اور کئی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، دولت پورکا ایک غریب گھرایسا بھی ہے، جس کی دوننھی پریاں اسکول کے ساتھ ساتھ اللہ کے گھر بھی ایک ساتھ ہی چلی گئیں۔

    ننھے طلبہ سے بھری وین نوابشاہ سے دولت پور جارہی تھی کہ ڈمپر نے ٹکر مار کر وین کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

    المناک حادثے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، بدقسمت وین میں سوار بچوں کے والدین ننھے فرشتوں کی تلاش میں اسپتال کی طرف دوڑے تو اسپتال میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہ رہی، بچوں کی تلاش میں سرگرداں والدین زاروقطار روتے ہوئے غم سے نڈھال ہوگئے۔
       

  • نوابشاہ:اسکول وین اورٹرک میں ہولناک تصادم،21 بچے جاں بحق

    نوابشاہ:اسکول وین اورٹرک میں ہولناک تصادم،21 بچے جاں بحق

    نوابشاہ میں کئی گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، اسکول وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں اکیس بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، بدقسمت اسکول وین میں پچیس بچے سوار تھے۔

    زمین کانپ گئی، آسمان لرز اٹھا، ایک ٹریفک حادثے نے کئی چراغ گل کر دیئے، نوابشاہ روہڑی کینال کے قریب علم کی پیاس بھجانے نکلے بچے ہولناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، ہولناک ٹریفک حادثے نے کئی گھروں میں صف ماتم برپا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دولت پور سے نوابشاہ جانے والی اسکول وین تیز رفتاری کے باعث اس وقت حادثے کا شکار ہوئی، جب وہ روہڑی کینال سے گزر رہی تھی، وین اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی تھی، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    جاں بحق بچوں کی لاشیں اور اور زخمی بچوں کو نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔