Tag: نواب شاہ

  • نواب شاہ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

    نواب شاہ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

    (17 جولائی 2025) نواب شاہ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریا موری کے قریب یار محمد بھنگوار میں بھنگوار برادری کے 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں شہباز بھنگوار، رجب بھنگوار، قربان بھنگوار، تاج محمد بھنگوار، فرمان بھنگوار شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

    کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس پر قلات میں فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق

    ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق 5 جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ڈی آئی خان کے پنیالہ میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعہ وانڈہ بیرون میں پیش آیا، دونوں اطراف سے فائرنگ ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ رشتہ داروں کے درمیان پرانے تنازع کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

  • بال بڑے ہونے پر اسکول ٹیچر نے 4 طلبا کو گنجا ہی کر ڈالا

    بال بڑے ہونے پر اسکول ٹیچر نے 4 طلبا کو گنجا ہی کر ڈالا

    نواب شاہ : بال بڑےہونے پر اسکول ٹیچر نے 4 طلبا کو گنجا ہی کرڈالا، طلبا کے والدین نے اسکول انتظامیہ سے واقعے کیخلاف احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں تاج کالونی میں واقع سرکاری بوائزاسکول میں بال بڑے ہونے پر اسکول ٹیچر نے 4 طلبہ کوگنجاہی کردیا۔

    طلبا کے والدین نے اسکول انتظامیہ سے واقعے کیخلاف احتجاج کیا اور کہا بچوں کوتذلیل کا نشانہ بنایاگیاجس سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

    ڈی ای او ایجوکیشن مسعود ستھو نے واقعےکانوٹس لےلیا اور اسکول ہیڈ ماسٹر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ٹیچر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

    ڈی ای او کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دیکرٹیچرکےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • کاروکاری کا الزام : بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا

    کاروکاری کا الزام : بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا

    نواب شاہ : کاروکاری کے الزام میں بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا اور فرارہوگیا ، پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کی مہاجر کالونی میں بھائی نے2بہنوں کوقتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم نےکارو کاری الزام میں دونوں بہنوں کوقتل کیا اور واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

    پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئےپی ایم سی اسپتال منتقل کردیں اور ملزم کی تلاش کے لیے شروع کردی۔

    وزیرداخلہ سندھ نے نوابشاہ مہاجرکالونی میں دو بہنوں کےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہیدبینظیرآبادسےابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔

    ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ افسوسناک واقعےمیں ملوث ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور تفتیش ،تحقیق کے بعدملزم کو مثالی سزا دلانےکیلئےاقدامات کئےجائیں۔

  • رشتے کے تنازعہ پر  2 خواتین سمیت تین افراد قتل

    رشتے کے تنازعہ پر 2 خواتین سمیت تین افراد قتل

    نواب شاہ : رشتے کے تنازعہ پر 2 خواتین سمیت تین افراد قتل کردیئے گئے ، لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر زرداری خاندان کے درمیان اختلاف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں گھر میں تین افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ گاؤں باغ خان زرداری میں تعلقہ تھانے کی حدود میں گھر میں گھس کر کچھ مسلح افراد نے سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایچ او ریاض نے کہا کہ دوخاندان کےدرمیان رشتےکےمعاملے پرتنازعہ چل رہا تھا، لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر زرداری خاندان کے درمیان اختلاف تھا۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ لڑکےکےاہل خانہ صلح کےلئےاپنےخاندان کی لڑکی کارشتہ بھیجا تھا لیکن پھر بھی صلح کا راستہ نہیں نکل سکا تھا۔

    پولیس نے کہا کہ مفرورملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم جاں بحق خواتین اور مرد کی لاشوں کو پی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تعلقہ تھانے کی حدود میں 3 افراد کے قتل کیخلاف لنک روڈ پراحتجاج کیا گیا ، احتجاج کے باعث لنک روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    مظاہرین نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے3افرادکو قتل کیا۔

  • رینجرز اور چینی شہری کی گاڑیوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    رینجرز اور چینی شہری کی گاڑیوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    نواب شاہ: رینجرز اور چینی شہری کی گاڑیوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے نواب شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز اور چینی شہری کی گاڑیوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم محمد حنیف عرف بلو بادشاہ جماعت اسلامی کی ریلی پرحملےمیں بھی ملوث ہے ، ملزم ریلوے ٹریک اور مارٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہاتھا، ملزم سے دستی بم، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

    ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھوٹکی ،پنوعاقل اور کراچی میں دہشت پھیلانے کے لئے حملے کئے جبکہ مختلف شہروں میں 10 مقدمات درج ہیں۔

  • شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی کو ہولناک حادثہ

    شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی کو ہولناک حادثہ

    نواب شاہ: سندھ کے شہر نواب شاہ میں اس وقت شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں جب باراتیوں کی ایک گاڑی کو ہولناک حادثہ پیش آیا اور 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    مقامی پولیس حکام کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد قومی شاہراہ پر باراتیوں کی ڈاٹسن پک اپ اور ٹرک میں تصادم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، 3 شدید زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جاں بحق افراد کی شناخت صدورو سولنگی، غفورا سولنگی، افسانہ سولنگی، عابد سولنگی اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے۔

    ڈاٹسن پک اپ باراتیوں کو لے کر دولت پور سے سکرنڈ جا رہی تھی جب حادثہ پیش آیا، پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • خیرپور سے کراچی جانے والی قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار

    خیرپور سے کراچی جانے والی قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار

    نواب شاہ: خیرپور سے کراچی جانے والی قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قیدی کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد قومی شاہراہ پر قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ قیدیوں کی گاڑی خیرپور سے کراچی جارہی تھی۔

    کراچی پولیس قیدیوں کو خیرپور سے پیشی کے بعد واپس لے جارہی تھی کہ راستے میں پولیس اہلکار کھانا کھانےرکے تو حنیف نامی قیدی فرار ہوگیا۔

    پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قیدی کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • نواب شاہ:  پاگل کتے نے 12 افراد کو کاٹ لیا

    نواب شاہ: پاگل کتے نے 12 افراد کو کاٹ لیا

    نواب شاہ : نواحی گاؤں میں پاگل کتے نے 12 افراد کو کاٹ لیا، کتے کے کاٹے کے زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے نواحی گاؤں میں پاگل کتے نے بارہ افراد کو کاٹ لیا، متاثرہ افراد کو سول اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹے کے زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل راولپنڈی میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں آوارہ کتے نے پولیس اہلکار کو کاٹ لا تھا ، کتے کے کاٹنے سے پولیس اہلکار کی ٹانگوں اور پیٹ پر زخم آئے، تاہم دیگر اہلکاروں نے بھاگ کر اہلکار کی کتے سے جان بچائی۔

    پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے کتے کو ایلیٹ اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

  • المناک حادثے میں  پورا خاندان  اُجڑ گیا

    المناک حادثے میں پورا خاندان اُجڑ گیا

    نواب شاہ : فیکڑی میں گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ ںواب شاہ میں اچار کی فیکڑی میں گیس بھرگئی ، جس کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہاشم ٹاؤن کےعلاقے میں پیش آیا تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں دو بیٹے دانش ، سلمان اور باپ ناصر کے علاوہ ایک مزدور قاسم شامل ہے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، عینی شاہدین نے بتایا چارفیکٹری میں مزدور تہہ خانے میں اترے تو گیس بھرجانے کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی، اس کے بعد یکے دیگرے ایک دوسرے کو بچانے کیلئے تہہ خانے میں اترے اور جان کی بازی ہار گئے۔

  • ”لوگ پاگل ہیں جو مجھے ووٹ دیتے ہیں“

    ”لوگ پاگل ہیں جو مجھے ووٹ دیتے ہیں“

    نوابشاہ: سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، میں کہتا ہوں اگر کام نہیں ہوتا تو لوگ پاگل ہیں جو مجھے ووٹ دیتے ہیں۔

    شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے گاؤں لعل محمد بروہی میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکر میرے پاس امانت ہیں، اب یہ امانت بلاول کے حوالے کردی ہے، آپ لوگ 1970 سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے رہے ہیں، آپ کے بڑوں نے، آپ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کے دوران پولنگ کو چیک کرنے نکلا، تو دیکھا کہ مائیں، بہنیں سخت گرمی میں ووٹ دینے کیلئے لائنوں میں لگی ہوئی تھیں، سندھ کی ماؤں، بہنوں اور عوام سے دل سے پیار کرتا ہوں، عوام نے مجھے بہت پیار دیا، عوام سے محبت کا رشتہ ہے، یہ پیار کا رشتہ بھٹو صاحب کے دور سے چل رہا ہے، عوام نے مجھے بہت کچھ دیا ہمیشہ احسان مند رہوں گا۔

    یہ بھی پڑھیں: اگلا صدر کون ہوگا؟ زرداری یا مولانا فضل الرحمان، بڑی پیش گوئی

    سابق صدر نے کہا کہ دنیا والے سوال کرتے ہیں آپ کا کیا فائدہ ہے، میں نے کہا یہ میری دھرتی ہے ہمارے بڑے یہیں دفن ہیں، 300 سے 400 سال گزر گئے ہم اسی دھرتی کا اناج کھا رہے ہیں، میں خود کو بلوچ کہلواؤ یا کچھ اور مگر نہیں کہلواتا میں صرف سندھی ہوں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے سندھ میں کچھ نہیں ہے، میں پوچھتا ہوں کہ کیا لوگ پاگل ہیں جو مجھے ووٹ دیتے ہیں، ہم اگرکچھ کام نہیں کرتے تو لوگ ووٹ کیسے دیتے ہیں۔