Tag: نواب وسان

  • پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب حکومت اپنی خیر منائے، نواب وسان

    پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب حکومت اپنی خیر منائے، نواب وسان

    خیرپور : پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما نواب وسان نے کہا آصف زرداری کی گرفتاری پرتبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیداہوگئی، اب جعلی وزیراعظم اپنی حکومت کی خیر منائے ، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما نواب وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کی گرفتاری پرتبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی، پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں ، اب جعلی وزیراعظم اپنی حکومت کی خیر منائے۔

    نواب وسان کا کہنا تھا آصف زرداری عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، دشمن بجٹ کوعوام نے دفن کردیا ، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی پی بلاول بھٹو اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد رہنماؤں کی مشترکہ کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ ہمارے سامنے اس وقت چیلنج عوام دشمن بجٹ ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہونے دیں، پاکستانیوں نے یہ بجٹ نہیں بنایا، یہ باہر کا بنایا ہوا بجٹ ہے۔

    مزید پڑھیں : کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    شہباز شریف کا کہنا تھا تحریک انصاف نے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے، پاکستان دشمن بجٹ کی مخالفت کرتے ہیں، اپوزیشن مل کر عوام، غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کی آواز بنے گی، حکومت کو عوام دوست بجٹ لانے پر مجبور کریں گے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ، اسپیکر اسد قیصر نے واضح کیا کہ ارکان خاموش نہیں ہوئے، تو اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔

    Rizwan

  • سال 2018 کا الیکشن بلاول کےپہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ،نواب وسان

    سال 2018 کا الیکشن بلاول کےپہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ،نواب وسان

    خیرپور : پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما نواب وسان نے کہا ہے کہ رواں سال بلاول بھٹو کاپہلااورعمران خان کا آخری انتخاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کی جیلانی یونین کاؤنسل میں خطاب سے رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی سوچ بھی مجیب الرحمان جیسی ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی نوازشریف کو ملکی اداروں کےخلاف بات کرنے نہیں دیگی۔

    نواز شریف کے حوالے سے نواب وسان کا کہنا تھا کہ ملک کیخلاف باتیں کرنے پر نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، نوازشریف اب آپ وزیراعظم کے اہل نہیں رہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف جیل ضرور جائے گا،منظور وسان


    انھوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہہ دیا 2018 پیپلزپارٹی کا سال ہے، رواں سال بلاول بھٹو کا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے، مفاد پرست سیاست دانوں نے ملکی معاشی بحران کا شکار کیا اور زرعی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔