Tag: نواز

  • نواز شریف نے مریم  کے ساتھ مل کر کتنے ملین کی منی لانڈرنگ کی؟

    نواز شریف نے مریم کے ساتھ مل کر کتنے ملین کی منی لانڈرنگ کی؟

    لاہور : چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگرملز کیس سے متعلق نیب کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ، جس میں بتایا گیا کہ نواز شریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے410 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نےجعلی 11ملین کے شیئرز غیر ملکی نصیر عبد اللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا ، غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے شیئرز در حقیقت  نوازشریف کو 2014 میں واپس کئے گئے تھے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا چوہدری و شمیم شوگر ملز میں 1992 سے 2016 تک 2ہزار ملین کی انویسٹمنٹ کی گئی ، نواز شریف نے ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر  کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992 میں آف شور کمپنی سے لیا تھا۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے جس کمپنی سے قرض لیا اس کا اصل مالک ظاہر نہیں کیا گیا، چوہدری شوگر ملز کے آغاز کے لئے شریف فیملی نے  اپنی 9کمپنیوں سےقرض لیا، شریف فیملی نے20 کروڑ 95 لاکھ کا قرض 9 کمپنیوں سے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگرملز کے لئے ایک کروڑ 53لاکھ ڈالر کا قرض بھی حاصل کیا گیا ، نواز شریف 1992میں 43 ملین شیئر کے مالک تھے، ان کے پاس اتنے شیئر 1992 میں کہاں سے آئے یہ نہیں بتایا گیا۔

    مزید پڑھیں : چوہدری شوگرملز کیس : نواز شریف 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    رپورٹ میں مزید کہا گیا نوازشریف کےجب اثاثےبڑھےاس وقت پنجاب کےوزیراعلیٰ،وزیرخزانہ بھی رہے تاہم نوازشریف نےنیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوکسی سوال کاجواب نہیں دیا۔

    یاد رہے آج صبح قومی احتساب بیورو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا ، جہاں عدالت نے کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور 25 اکتوبرکو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    خیال رہے چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • نواز، زرداری حکومتوں نے ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کرآئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا: شیخ رشید

    نواز، زرداری حکومتوں نے ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کرآئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا: شیخ رشید

    سکھر:  وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خواہش ہے ریلوے کو عوام کے لئے روزگار کا ذریعہ بناؤں.

    ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو 50 ہزار نوکریوں کی سمری بھیجی ہے، سی پیک میں بھی مزید 50 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثاربہترین آدمی ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ 45 دنوں میں عمران خان جو کارکردگی دکھا سکتے تھے، دکھائی۔ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں نے 10 سال اس ملک کولوٹا ہے، پاکستان میں10 احتساب کمیشن بننے چاہییں.


    مزید پڑھیں: ریلوے کو بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں‘ شیخ رشید


    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے اصل مسائل کرپشن اورمنی لانڈرنگ ہیں، کوئی خوشی سے آئی ایم ایف نہیں جاتا، شرائط دیکھیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ نواز، زرداری حکومتوں نے ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کرآئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا ہے، ہم سے کون لڑسکتا ہے، ہمیں تومعیشت سے خطرہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کوئی میلی نظرسے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان آگے بڑھے گا، تو بھارت کی جرات نہیں وہ ہمارے خلاف سازش کر سکے۔

  • نواز ملک مخالف بیان، چوہدری نثار نے خود کو دھرتی کا بیٹا ثابت کردیا، ماروی میمن

    نواز ملک مخالف بیان، چوہدری نثار نے خود کو دھرتی کا بیٹا ثابت کردیا، ماروی میمن

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے چوہدری نثار کی حمایت اور نوازشریف کی مخالفت میں آواز اٹھادی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نوازشریف کے حالیہ پاکستان مخالف بیان اور بھارت کی جانب سے ملک کی مخالفت میں آنے والے ردعمل پر حقائق بیان کردیے۔

    ہنگامی پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات اور پیشرفت متاثر ہوئی کیونکہ ایف آئی اے نے تمام اقدامات کیے تھے۔

    اُن کا کہنا تھاکہ بطور وزیرداخلہ اس کیس کے تمام مراحل سے مکمل طورپر آگا ہوں، فیڈرل انویشٹی گیشن ایجنسی نے جو بھی تحقیقات کیں وہ وزارت داخلہ کے علم میں ہیں۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں بھارت کبھی دلچپسی نہیں لے گیا کیونکہ وہ صرف اس حملے کو بنیاد پر بنا کر پاکستان کو بدنام کرتا ہے۔

    پڑھیں: چوہدری نثار کی مکمل پریس کانفرنس

    سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس 90 فیصد شواہد اور حقائق تھے مگر اُس نے ہماری عدالتوں کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی سے کوئی تعاون نہیں کیا اور معلومات دینے سے صاف انکار کیا۔

    مسلم لیگ کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ اجمل قصاب ممبئی حملوں کا زندہ ثبوت تھا مگر بھارت نے بغیر تحقیقات اُس کو کمال پھرتی کے ساتھ پھانسی گھاٹ تک پہنچا دیا۔

    مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے چوہدری نثار کے دو ٹوک مؤقف کو سراہا اور اُن کی ہم آواز بن گئیں، اُن کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار نے ممبئی حملوں پر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔

    ماروی میمن نے مزید لکھا کہ چوہدری نثار دھرتی کے بیٹے ہیں انہوں نے حقائق پر مبنی بیان دیا جو قابل ستائش ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔