Tag: نوازالدین صدیقی

  • والدین نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر کیا کہا؟ نوازالدین صدیقی نے بتادیا

    والدین نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر کیا کہا؟ نوازالدین صدیقی نے بتادیا

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نوازالدین کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کے تینوں خان؛ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی سے جڑی کچھ یادیں شیئر کیں، اداکار نے بتایا کہ جب انہوں نے سلمان کے ساتھ ”کِک“ میں کام کیا تو ان کے والدین بہت زیادہ خوش ہوئے تھے۔

    معروف اداکار نے کہا کہ میرے والدین کو اس بات کا یقین نہیں آرہا تھا کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

    اداکار سے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران، سوال کیا گیا کہ کیا ان کے والدین کو ابتدائی طور پر یقین تھا کہ وہ اداکاری کے میدان میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ تینوں خان کے ساتھ کام نہ کرلیں؟

    جس پر اُنہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان بڑے اداکار ہیں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر کوئی اداکار ان کے ساتھ کام کرے تو وہ کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو لیتا ہے۔

    انہو ں نے کہا کہ میرے والدین کی توجہ اس بات پر کم تھی، والدین بس یہی چاہتے تھے کہ میں کوئی کام کرنے لگوں۔ انہیں یقین تھا کہ مَیں کچھ کرلوں گا مگر جب انہوں نے ”کک“ دیکھی تو انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔

    معروف اداکار نے اپنے جدوجہد کے دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں بتایا کہ انہیں زندگی سے کوئی شکایت نہیں ہے، کیونکہ زندگی کے جدوجہد کے مرحلے سے بھی لطف اٹھایا ہے۔

    واضح رہے کہ نوازالدین نے بالی ووڈ میں اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 1999میں فلم ”سرفروش“ سے کیا تھا جس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    رتن ٹاٹا نے نازیہ حسن سے فون پر کیا کہا تھا؟ زوہیب حسن نے بتادیا

    انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017کی فلم ”رئیس“ میں کام کیا تھا۔ سلمان خان کے ساتھ ”کک“ اور ”بجرنگی بھائی جان“ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • نوازالدین صدیقی نے کس ایکٹر کی تعریف کے لیے پوسٹ شیئر کی؟

    نوازالدین صدیقی نے کس ایکٹر کی تعریف کے لیے پوسٹ شیئر کی؟

    بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک ایکٹر کے لیے تعریفی پوسٹ شیئر کی ہے اور اس اداکار کے ساتھ کام کرنے کے اعزاز کہا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں نوازالدین نے سری دیوی کی اداکاری کی تعریف کی ہے اور آنجہانی اداکارہ کو یاد کیا ہے، ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلم موم کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں اور اس میں سری دیوی کے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ بھی شامل ہے۔

    سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے نوازالدین نے کہا کہ آج بھی میں سری دیوی کو بہت یاد کرتا ہوں، میں نے ان کے ساتھ ’موم‘ میں کام کر کے بہت اچھا وقت گزارا۔

    نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ سری دیوی کے ساتھ فلم کرنا ایک اعزاز اور خوشی کی بات تھی۔ آپ نے میرے لیے جو اچھے الفاظ کہے ان کے لیے شکریہ۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم موم 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی جو کہ ایک تھرلر فلم تھی، اس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو خوب پذیرائی ملی تھی۔

    نوازالدین نے فلم میں ایک پرائیویٹ جاسوس کا کردار ادا کیا تھا، فلم میں سری دیوی کے ساتھ اکشے کھنہ، سجل علی اور عدنان صدیقی بھی تھے جبکہ اے آر رحمان فلم کے میوزک ڈائریکٹر تھے۔

  • نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کردیا

    نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کردیا

    بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اداکار نوازالدین صدیقی نے انڈسٹری کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کردیا۔

    اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے کام کرنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔

    اداکار  نے کہا کہ میں تینوں خانز کی کامیابی سے کبھی بھی حسد میں مبتلا نہیں ہوا، دراصل میں پہلے اداکار بننا چاہتا ہوں، میری کبھی بھی سپر اسٹار بننے کی خواہش نہیں رہی۔

    اس موقع پر جب پوچھا گیا کہ تینوں خانز میں سب سے بہترین کون ہے؟ تو انہوں نے صرف ایک نام لینے سے انکار کردیا اور بالی ووڈ کے تینوں سپر اسٹار کی خوبیوں پر بات شروع کردی۔

    نواز الدین صدیقی نے کہا کہ سلمان خان حقیقی زندگی میں حیرت انگیز انسان ہیں وہ دیگر خانز کے مقابلے میں بہت زیادہ تفریح کرتے ہیں۔

    نوازالدین صدیقی نے کہا کہ شاہ رخ خان بہت پرجوش انسان ہیں، وہ کام کو اُس وقت تک کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مکمل نہ ہوجائے، وہ بہت محنتی انسان ہیں، عاجزی میں نے ان ہی سے سیکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عامر خان پرفیکشنسٹ ہیں، ہمیں انہوں نے بے مثال قسم کا سنیما دیا ہے، ان کی فلم سازی وسیع اور متنوع ہے، وہ قابل ذکر انسان ہیں اور باقیوں سے بہت اوپر ہیں۔

    نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ بجرنگی بھائی جان اور کک میں کام کیا، شاہ رخ خان کے ساتھ انہوں نے رئیس فلم کی جبکہ عامر خان کے ساتھ فلم تلاش اور سرفروش کی تھی۔

  • نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

    نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی الگ ہونے والی اہلیہ عالیہ صدیقی اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صُلح کی تصدیق کردی ہے۔

    اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی 14ویں سالگرہ کا جشن منانے کی تصویر شیئر کی ہے۔

    تصویر میں نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کو اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا تھا، صارفین نے کہا کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں؟۔

    ویڈیو: نوازالدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا

    اس پوسٹ کے بعد نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح ہم دنیا کے ساتھ اپنی زندگی کے تلخ حالات شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہمیں اپنی زندگی کی اچھی چیزوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیے۔

    عالیہ صدیقی نے کہاکہ اسی لیے ہم نے ہماری شادی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ ہم نے ہمارے بچوں کے ساتھ منائی تھی، ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی ہماری زندگی سے اب دور ہوگئی ہے۔

    عالیہ صدیقی نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اور میرے رشتے میں جو مسئلہ درپیش تھا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا لیکن اب ہم نے اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اہلیہ کا گھر سے نکالنے کا الزام، نوازالدین صدیقی کا بیان بھی آگیا

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں اب الگ رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ میری بیٹی اپنے والد کے بہت قریب ہے تو وہ ہمارے رشتے کے مسائل کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔

    نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمارے بچے ہماری علیحدگی کو برداشت نہیں کرسکتے تھے، اس لیے ہم نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے نوازالدین صدیقی اور اُن کی اہلیہ عالیہ کے رشتے میں کافی مسائل چل رہے تھے، اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے جبکہ اداکار نوازالدین صدیقی کی عالیہ نے طلاق کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

  • مومنہ مستحسن سے متعلق نوازالدین صدیقی نے کیا کہا؟

    مومنہ مستحسن سے متعلق نوازالدین صدیقی نے کیا کہا؟

    عاصم اظہر اور مومنہ مستحسن کا کوک اسٹوڈیو کا گانا ’تیرا وہ پیار‘ تو یقیناً آپ نے سنا ہوگا، کیونکہ اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈز توڑ دیے تھے۔

    بھارت کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بھی اس گانے کو پسند کرنے والوں میں شامل ہیں۔

    ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ مومنہ اور عاصم کے اس گانے کے مداح ہیں اور اپنی فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ یہی گانا سن کر شوٹنگ کیا کرتے تھے۔

    اس انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے مومنہ مستحسن کا نام تو غلط تلفظ کے ساتھ لیا البتہ ان کے گانے کی بہت زیادہ تعریفیں کی تھیں۔

    نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران میں صرف ایک گانا سنتا تھا، یہ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا تھا جس کا نام ”تیرا وہ پیار تھا“۔

    سعود قاسمی کا نوازالدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم، یہ گانا کسی سین سے ملتا بھی نہیں تھا لیکن بس میں ہر مرتبہ شوٹنگ کرنے سے قبل یہی گانا سنتا تھا۔ پھر اپنا سین شوٹ کرنے جاتا تھا۔

  • سعود قاسمی کا نوازالدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف

    سعود قاسمی کا نوازالدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے رشتے دار ہیں۔

    سینئر اداکار سعود قاسمی ایک پوسٹ کاڈ میں بطور مہمان شریک ہوئے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

    سعود قاسمی نے بتایا کہ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اور آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ان کے رشتہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں بتائی۔

    سینئر اداکار کا کہنا تھا آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ بھی میرے رشتے دار ہیں بلکہ ہم دونوں بچپن میں ایک ساتھ کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بھارت میں مقیم میرے خالہ زاد بھائی کی شادی نواز الدین صدیقی کی بہن سے ہوئی ہے۔

    سعود قاسمی نے کہا کہ میری بہن نے جویریہ کو پسند کیا تھا اور اس کے بعد جویریہ کے والدین کو منانے کے لیے 4 بار ان کے گھر جانا پڑا، جبکہ اپنی شادی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جویریہ سے میری شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی۔

    سینئر اداکار نے انکشاف کیا کہ جویریہ کے گھر شادی کی بات کرنے کے لئے جانے والوں میں شہید امجد صابری مرحوم، اداکار رینبو، اداکار شان اور برگیڈیئر (ر) حارث نواز بھی شامل تھے۔

  • اہلیہ کا گھر سے نکالنے کا الزام، نوازالدین صدیقی کا بیان بھی آگیا

    اہلیہ کا گھر سے نکالنے کا الزام، نوازالدین صدیقی کا بیان بھی آگیا

    ممبئی: بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کے الزام کے اداکار کا بیان بھی آگیا۔

    بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی جو ان دنوں اہل خانہ کے ساتھ جائیداد کے تنازع کے باعث شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے بتایا کہ نواز الدین نے انہیں اور دونوں بچوں کو رات گئے گھر سے باہر نکال دیا ہے، اب وہ انہیں گھر میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں اور وہ سڑک پر کھڑے ہیں۔

     ویڈیو میں ان کی بیٹی بلک بلک کر روتے ہوئے نظر آ رہی ہے، اب اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے بیان دیا ہے۔

    ویڈیو: نوازالدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نوازالدین نے بیوی اور بچوں کو گھر سے نکالنے کے الزام پر کہا ہے کہ عالیہ جس گھر سے بے دخل کرنے کی بات کر رہی ہیں وہ ان کا نہیں بلکہ والدہ کا ہے۔

     نوازالدین صدیقی نے کہا کہ میں نے عالیہ کو ممبئی میں 2016 میں ایک پرتعیش گھر خریدا تھا، جسے انہوں نے اپنی مرضی سے کرائے پر دے رکھا ہے، انہیں یا بچوں کو کسی نے بے دخل نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے لیکن اداکار کی والدہ کی کیئر ٹیکر کے مطابق وہ پہلے ہی اس جائیداد کو اپنی والدہ مہر النساء صدیقی کے نام منتقل کر چکے ہیں۔

     اس لئے نواز کو کوئی حق نہیں کہ وہ انہیں اجازت نہ دیں یا نکال دیں، جائیداد میں صرف ان کے پوتے پوتیوں کو آنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ وہ (عالیہ) اس جائیداد میں نہیں آسکتی۔

  • بالی ووڈ انڈسٹری کے زوال کی اصل وجہ کیا ہے؟ نواز الدین صدیقی نے بتادیا

    بالی ووڈ انڈسٹری کے زوال کی اصل وجہ کیا ہے؟ نواز الدین صدیقی نے بتادیا

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ انڈسٹری کے زوال کی اصل وجہ زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کو قرار دیا ہے۔

    ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری چلتی رہتی ہے، کوئی آئے جائے اس سے فرق نہیں پڑتا، لیکن ہاں ایک دور اب ایسا آیا ہے جس نے ہر چیز کو تبدیل کردیا ہے۔

    نوزالدین نے کہا کہ پہلے بُری اسٹوری والی فلمین بھی ہٹ ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہورہا اب خراب فلمیں ہٹ نہیں ہوتی لوگ دیکھتے ہی نہیں ایسی فلموں کو جس کی اسٹوری اچھی نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی فلمیں ہدایت کار اور اداکار کی وجہ سے فلاپ نہیں ہوتی بلکہ یہ فلم کی بجٹ کی وجہ سے فلاپ ہوتی ہیں۔

    نوازالدین صدیقی نے کہا کہ ایک اداکار اگر ایک فلم کے لیے 100 کروڑ روپے وصول کررہا ہے تو اس صورت میں وہ اداکار فلم کو نقصان پہنچا رہا ہے، کسی بھی فلم کا بجٹ حد سے زیادہ ہوگا تو وہ فلم فلاپ ہی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ اداکاروں کو باکس آفس پر کلیکشن اور ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں بھی بات نہیں کرنی چاہیے یہ پروڈیوسر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ تاریخی طور پر پیسے نے ہمیشہ اچھے خیالات کا پیچھا کیا ہے، اگر میرے پاس ایک ایک بہترین اسٹوری ہے تو میرے پاس ٹریلین روپے آسکتے ہیں لیکن اگر ایک اسٹوری ہے اور اس کی اسٹوری اچھی نہیں ہے تو پھر یہی ٹریلین روپے میرے جیب سے کم ہوسکتی ہے اس لیے فلم کے لیے ایک بہترین استوری معنیٰ رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کی فلم ہڈی 2023 میں ریلیز ہوگی۔

  • وہ بالی ووڈ اداکار جن کے ساتھ پُراسرار خوفناک واقعات پیش آئے

    وہ بالی ووڈ اداکار جن کے ساتھ پُراسرار خوفناک واقعات پیش آئے

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے پراسرار واقعات پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار فلموں میں کچھ مناظر کے لیے پراسرار مقامات پر شوٹنگ کرواتے ہیں، اس دوران بعض اوقات اُن کے ساتھ اکثر حقیقی خوفناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکاروں کے نامور فنکاروں نے اپنے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے لرزہ خیز واقعات بیان کیے جن میں انہیں پراسرار شے کی موجودگی یا آوازوں کا احساس ہوا۔

    بھارتی میڈیا نے فنکاروں کے ساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعات کا احوال بیان کیا جو خود اُن فنکاروں اور مداحوں کے لیے پریشان کُن ہے کیونکہ اس طرح کی باتیں میڈیا انڈسٹری میں ابھی تک سامنے نہیں آئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں: سنگاپور: ہائی وے پر پراسرار مخلوق، ویڈیو وائرل

    نامور اداکار گوندا کے ساتھ ڈراؤنا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ دور دراز پہاڑی علاقے میں کررہے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ ’شوٹنگ کے دوران ہم نے ہوٹل کا کمرہ بُک کیا، ایک روز جب میں بیدار ہوا تو محسوس ہوا کوئی پراسرار عورت نما مخلوق سینے پر بیٹھی ہے‘۔

    گوندا کا کہنا تھا کہ ’میری اُس دوران حالت بہت عجیب و غریب ہوگئی تھی اور یہ میری زندگی کے خوفناک ترین واقعے میں سے ایک ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا، آج بھی اگر وہ منظر یاد آجائے تو خوفزدہ ہوجاتا ہوں‘۔

    اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق کہا کہ ’گیگز آف گوسٹس‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں اور ساتھی ماہی گل جب پرانی عمارت میں داخل ہوئے تو ہم نے اندر موجود خالی کمروں سے پُراسرار خوفناک آوازیں خود سنیں، آہستہ آہستہ یہ چیخوں میں تبدیل ہوئیں جس کے باعث پوری ٹیم خوفزدہ ہوئی اور ہم وقت ضائع کیے بغیر اُس جگہ سے نکل گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسکول میں دوبارہ پراسرار مخلوق کی موجودگی؟ ویڈیو وائرل

    اسے بھی دیکھیں: بچی کی گڑیا کے قریب پراسرار روشنی، ویڈیو وائرل

    باصلاحیت اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا کہ ’میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم ’آتما‘ کی شوٹنگ کے لیے موجود تھی تو اس دوران مجھے خاتون کی آواز سنائی دی، وہ گانے گا رہی تھی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’گانے کی آواز میرے ساتھ نوازالدین اور کیمرہ مین نے بھی سنی مگر جب ہم نے ریکارڈنگ دوبارہ چلائی تو ایسی کوئی آواز موجود ہی نہیں تھی‘۔

    نوازالدین صدیقی نے اپنے واقعے کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک سین کی شوٹنگ کے دوران میرے پیچھے دیوار پر فوٹو فریم لگا ہوا تو جو اچانک گر کر چکنا چور ہوا، اُس کمرے میں نہ ہوا تھی اور یہ ایسی کوئی چیز جس کی وجہ سے فریم نیچے گرتا حتیٰ کہ دیوار پر لگی کیل بھی اپنی جگہ پر موجود تھی‘۔

    ورن دھون نے بتایا کہ اُن کے ساتھ پرُاسرار واقعہ بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسے ہوٹل میں قیام پذیر تھا جہاں آنجہانی امریکی اداکار فرینک سنتا بھی رُکی تھیں۔

    ادکار کا کہنا تھا کہ ’ایک روز جب رات گئے شوٹنگ کے بعد واپس کمرے میں آیا تو اچانک دروازہ کھلا اور ایسا محسوس ہوا کہ کوئی اندر داخل ہوا اور پھر کمرے میں فرینک کے گنگنانے کی آوازیں بھی آئیں، جس کے بعد میں کمرہ چھوڑ کر باہر بھاگ گیا‘۔

  • فلم انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین صدیقی ہے،سلمان خان

    فلم انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین صدیقی ہے،سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کے اگلے سلمان اداکار نواز الدین صدیقی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کےسلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان ایک ایسی شخصیت کے مالک ہین جن کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے.ان کے ڈائیلاگ ہوں یا ان کا اسٹائل سب ہی سپر ہٹ ہوتا ہے اور اس کا سحر سر چڑھ کر بولتا ہے.

    سلمان خان کے مداحوں کے لیے حیران کن بات یہ ہے خود دبنگ خان کسی اور اداکار کے ڈائیلاگ اور اداکاری سے متاثر ہیں.

    بالی ووڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی جنہوں نے اپنی متاثر کن اداکاری سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا دل جیت لیا ہے،جبھی تو وہ ان کے گن گارہے ہیں.

    حالیہ ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین صدیقی ہے.نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے نوازالدین صدیقی کو فلم انڈسٹری کا سب سے شائستہ اور باصلاحیت اداکار کا خطاب بھی دے ڈالا.

    یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ فلم کک اور بجرنگی بھائی جان میں کام کرچکے ہیں.

    واضح رہے کہ اگلے ماہ نوازالدین صدیقی کی فلم فریکی مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی.