اسلام آباد: مسلم لین ن کے قائد نوازشریف کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں پر چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے نوازشریف کی ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، شہباز شریف نے مجھے مذاکرات اور بات چیت کا کہا ہے، وزیراعظم نے کہا ہمارے ساتھ براہ راست نہیں تو اسپیکر کا دفتر استعمال کریں۔
بیرسٹر گوہر کے کہنے پر مخصوص نشستیں خالی نہیں چھوڑ سکتے، بیرسٹر عقیل ملک
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بات آگے بڑھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے پاس ابھی تک بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے کسی رکن سے بانی کی ملاقات کی کوئی تجویز نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ایسے ملنےکی ضرورت ہی نہیں ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی سیاست کا پی ٹی آئی میں کوئی تصور ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرعمل ہوگا، ہماری احتجاج سے متعلق تیاری ہے۔
https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-on-imran-khan/