Tag: نوازشریف

  • نواز شریف اور چوہدری شجاعت کا  قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    نواز شریف اور چوہدری شجاعت کا قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    لاہور :  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی۔

    نواز شریف نے چوہدری شجاعت سے ان کی صحت سےمتعلق خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف سے گھر آنے پرشکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف ،مریم نواز ،راناثنااللہ اورایاز صادق بھی موجود تھے، ملاقات میں موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔

    بعد ازاں نوازشریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا احوال سامنے آیا ، جس میں ق لیگ اور ن لیگ میں قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3نشستوں پرایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سالک اورطارق بشیرچیمہ کیلئے قومی اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ اوت چوہدری شافع حسین کیلئے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے اور گجرات میں ایم پی اےکی نشست پر ن لیگ اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

  • برطانیہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے، نواز شریف کا  برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ

    برطانیہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے، نواز شریف کا برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ، ملاقات میں نوازشریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی جن میں تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ شامل ہے۔

    نواز شریف نےبرطانوی ہائی کمشنرکوشاہ چارلس سوئم کی سالگرہ پرمبارک کاپیغام بھی دیا، ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار، مریم نواز،مریم اورنگزیب ودیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

    جین میریٹ نے نواز شریف کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے ماضی میں اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ تجارت اورسرمایہ کاری میں پاکستان کابڑاشراکت دار ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےبرطانوی حکومت پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے، اسرائیل غزہ میں اسکولوں،اسپتالوں اور شہری آبادیوں پرحملےکررہا ہے۔

  • ‘مشکلات میں گھرے پاکستان کو نوازشریف ہی نکالیں گے’

    ‘مشکلات میں گھرے پاکستان کو نوازشریف ہی نکالیں گے’

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے نوازشریف کے بھرپور استقبال پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کا پوری قوم نے استقبال کیا، میاں نوازشریف کا استقبال کرنے پر پوری قوم کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، عوام کو یقین ہےنوازشریف پاکستان کواس مشکلات سےنکال سکتےہیں، آج بھی پاکستانی عوام کو نوازشریف سے امید ہے، آج نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کا بھرپوراستقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نواز شریف نے ہمسائیوں کیساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے، مشکلات میں گھرے پاکستان کو نوازشریف ہی نکالیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ نوازشریف نے کہا پاکستان کسی اور ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق ملنا چاہیے، نواز شریف کے اگلے پلان کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج جو شخص 20 روپے کی روٹی لیتا ہے وہ 2017 میں 4 روپےکی روٹی لیتا تھا، آج بھی پاکستان کے عوام کی آخری امید نواز شریف ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والا واپس آیا یے ، پاکستانی قوم نےنوازشریف کااستقبال کر کےیہ بتایاکہ انہیں ترقی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپسی کے لئے روانہ

    سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپسی کے لئے روانہ

    دبئی : مسلم لیگ نون کے قائد میں نوازشریف چار سال بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے ،ان کا خصوصی طیارہ تقریبا پونے دو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف دبئی سے چارسال بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے، نوازشریف کا طیارہ امید پاکستان 10 بجکر 42 منٹ پر دبئی سے پاکستان روانہ ہوا۔

    خصوصی طیارے میں ایک سو چورانوے افراد بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں جبکہ دوسری خصوصی پرواز میں ن لیگ اوورسیزکے رہنما اور صحافی سوار ہیں۔

    خصوصی طیارہ تقریبا تقریباََ دو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، جہاں نواز شریف دو گھنٹے قیام کریں گے اور اہم قانونی امور نمٹائیں گے، اسحاق ڈار کے مطابق یہ قیام ایک گھنٹے تک ہوسکتا ہے، جس کے بعد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

    نواز شریف اسلام آباد سے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے اور لاہور ائیرپورٹ سے میاں نواز شریف جاتی امرا روانہ ہوں گے ، جاتی امرا میں قیام اور فاتحہ خوانی کے بعد جلسہ گاہ ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوں گے

    لاہور میں نوازشریف کے قافلے کے استقبال کیلئے دو طیارے ڈیڑھ گھنٹے تک گل پاشی کریں گے، مینار پاکستان پر میاں صاحب کا خطاب رات نو بجے تک متوقع ہیں۔

    اس سے قبل نواز شریف دبئی ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چار سال بعد پاکستان جارہا ہوں، خوشی محسوس کررہا ہے، پاکستان چھوڑنے کی خوشی نہیں تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کے حالات دوہزار سترہ سے بہتر نہیں ، دکھ ہوتاہےملک ترقی کےجائے پیچھےچلاگیاہےوہ پاکستان جہاں علاج کی سہولت اور دوائیاں مفت تھیں، لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی تھی، کیا آپ کو آج وہ پہلےوالاپاکستان نظر آتا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کے حالات بہت پریشان کن ہیں،امیدکی کرن ہاتھ سےجانےنہیں دینی چاہئے،ہم اس قابل ہیں حالات کو ٹھیک کیا جاسکے۔

    ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ میں نے اور مریم نوازنےڈیڑھ،ڈیڑھ سو پیشیاں بھگتی ہیں ،میری بیٹی کو کلین چٹ ملی کیونکہ وہ کسی عہدےپرنہیں تھی،میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، ہم اٹھائیس مئی والے ہیں،نو مئی والے نہیں۔

  • نوازشریف کی 4 سال بعد وطن واپسی، کارکنان ایئرپورٹ پہنچنا شروع

    نوازشریف کی 4 سال بعد وطن واپسی، کارکنان ایئرپورٹ پہنچنا شروع

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف آج 4 سال بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، چارٹرڈ پرواز دبئی سے نوازشریف کولیکر صبح 9 بجکر 25 منٹ پر اڑان بھرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریگا، ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد نوازشریف لاہور کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کیلئے دبئی کی نجی ایئرلائن سے چارٹرڈ طیارے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، دبئی میں نوازشریف کے ہمراہ پاکستان آنے والے لیگی کارکنان ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف روانگی سے قبل ایئرپورٹ کے بزنس لاؤنج میں صحافیوں سے گفتگو کریں گے، وطن واپسی کیلیے نوازشریف کاسامان بھی دبئی ایئرپورٹ پرپہنچا دیا گیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوازشریف کی آمد سے قبل سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، پنجاب، اسلام آبادپولیس، اے ایس ایف، سی اے اے نے انتظامات مکمل کر لیے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئر کرائیں گے، اس کے بعد ن لیگ کی لیگل ٹیم عدالتی احکامات ایف آئی اے، امیگریشن حکام کوفراہم کریگی، نوازشریف اپنی لیگل ٹیم سے ملاقات اور مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

  • نواز شریف کی درخواست ضمانت کا ابتدائی مسودہ تیار

    نواز شریف کی درخواست ضمانت کا ابتدائی مسودہ تیار

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں درخواست ضمانت 48 گھنٹے میں دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم کی جانب سے 48 گھنٹے میں درخواست دائر کی جائے گی، درخواستیں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر کی جائے گی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ ہیں ، احتساب عدالت نےنواز شریف کو دس سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ کی سزا سنائی تھی۔

    العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا اور اسلام آبادہائیکورٹ نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کردیں تھیں۔

  • نوازشریف کی گرفتاری کے لیے تیار ہیں، نگران وفاقی وزیرداخلہ

    نوازشریف کی گرفتاری کے لیے تیار ہیں، نگران وفاقی وزیرداخلہ

    نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کے لیے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی، نوازشریف کی گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایئرپورٹ حساس جگہ ہے وہاں ویسے بھی مجمع کو اجازت نہیں دیں گے۔ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی تو گرفتار کریں گے۔ میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے۔

    سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف ماضی میں بھی بیٹی کے ساتھ گرفتار ہونے آئے تھے۔ برصغیر کا ایک ہی لیڈر ہے جو گرفتاری سے ڈرتا ہے۔ تعصب کہیں یا کچھ اور سب کو پتہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری سے ڈرتےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولتیں دی جارہی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں انھیں جیل میں سہولتیں ملنی چاہئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کی ڈارلنگ ہیں کئی کیسز میں ریلیف لے چکے ہیں۔

    ماضی میں ریاست نے ہمیشہ ماں کا کردار ادا کیا پہلی مرتبہ باپ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ریاست کو ہمیشہ باپ کا کردار ادا کرنا چاہیے، سافٹ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔

    نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان ایک سافٹ اسٹیٹ بن چکا ہے۔ کسی ڈیل کا حصہ تھا نہ کسی ڈیل کے بارے میں مجھے پتہ تھا۔ جولوگ ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں وہ اس پر بات کر سکتے ہیں۔ مصالحت اچھی چیزہوتی ہے لیکن کس کے ساتھ یہ بھی اہم ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایسا ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم جیلوں میں گئے ہیں۔ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف آرگنائزڈ سازش ہوئی ہے۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ 9 مئی میں جو بھی ملوث تھے پراسیکیوشن انھیں ٹرائل کے لیے بھیج رہی ہے، الیکشن ہونے والےہیں اور 9 مئی کے واقعات کو بھلا دیا جائے ایسا نہیں ہوسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے کسی کو چھوڑ دینا ایسا نہیں ہو سکتا، ملک میں ایک سسٹم ہے۔ جس نے 9 مئی کی سازش کی ہے کیا اس کو سزانہ دی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کیسز چل رہے ہیں، عدالتیں فیصلہ کریں گی۔

    نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوبعض کیسزمیں ریلیف بھی ملا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے ہم نے نہیں۔ عدالتیں فیصلہ کرسکتی ہیں چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن سے پہلے باہر آئیں گے یا نہیں۔

  • نوازشریف نے لاہور کی قیادت کو لندن طلب کر لیا

    نوازشریف نے لاہور کی قیادت کو لندن طلب کر لیا

    نوازشریف نے ن لیگ لاہور کی قیادت کو لندن طلب کر لیا، سیف الملوک، صدریوتھ ونگ لاہور ملک فیصل کل لندن روانہ ہونگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے لاہور کی قیادت کو لندن بلا لیا ہے، سیف الملوک کھوکھراور لاہور یوتھ ونگ کے صدر ملک فیصل کل لندن کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف کھوکھر اور ملک فیصل نوازشریف کو لاہور کی تنظیم سازی کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پارٹی قائد کے استقبال کے ساتھ ساتھ لاہور میں تنظیم کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد اس سے قبل بھی اہم سیاسی مشاورت اور دیگر معاملات کے لیے پارٹی اراکین کو لندن اور دبئی طلب کرتے رہے ہیں، اب ان کے پاکستان واپس آنے کی خبروں کے بعد لاہور کی قیادت کو لندن بلایا گیا ہے۔

  • ‘نواز شریف اگلے ماہ پاکستان واپس آکر قانون کا سامنا کریں گے’

    ‘نواز شریف اگلے ماہ پاکستان واپس آکر قانون کا سامنا کریں گے’

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اگلے ماہ پاکستان واپس آکر قانون کاسامنا کریں گے اور انتخابی مہم کولیڈ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اگلے ماہ پاکستان آجائیں گے اور واپس آکر قانون کاسامنا کریں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نہ سرپر بالٹی پہنیں گے، نہ جادوٹونہ کریں گے ، وہ نوازشریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کولیڈ کریں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی کے خلاف

    وزیراعظم شہباز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی کے خلاف

    لاہور: انتخابات کے انعقاد پر حکومت اور عدلیہ کے درمیان تناؤ کی صورت حال پر وزیراعظم شہباز شریف نے درمیانہ راستہ نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عدلیہ سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے نوازشریف کو منانے کی خبریں سامنے آئی ہیں، وزیراعظم نے دورہ لندن کےدوران نون لیگ کے قائد نوازشریف کو پارلیمانی پارٹی کی رائے سے آگاہ کیا، جس میں عدلیہ سے معاملات درست کرنےکے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی بات کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق چند رو زقبل اسلام آباد میں ہونیوالی نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی ارکان نے عدلیہ سے ٹکراؤ نہ کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ حساس معاملے کے حل کے لیے درمیانی راستہ نکالاجائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی اجلاس میں وفاقی وزیر جاوید لطیف سمیت چند رہنماؤں نے سخت موقف پر قائم رہنے کی بات کی، ان رہنماؤں کو پارٹی کی چیف آرگنائزرمریم نواز کی حمایت حاصل ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عدلیہ سے معاملات درست کرنا چاہتے ہیں اسی لیے پارلیمانی پارٹی کی رائے کو دورہ لندن میں نوازشریف کے سامنے رکھا،خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے موقف کی حمایت کے لیے ہی لندن گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب میں نوازشریف نے کہا کہ آپ ایک اور کوشش کرکے دیکھ لیں لیکن اپنے موقف سےپیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ۔

    ادھرنون لیگ کے سینئر رہنما نے اےآر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم اور چند وزرا نااہلی سے بچنا چاہتے ہیں، اس لیے عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے۔