Tag: نوازشریف

  • نوازشریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق عدالت کا مؤقف

    نوازشریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق عدالت کا مؤقف

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں نوازشریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

    اس موقع پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کی جارہی ہے، وہ اپنی تقاریر میں عدلیہ پرالزام تراشی کرتے ہیں۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ٹی وی چینلز کو نوازشریف کی تقاریر نشرکرنے سے روکا جائے۔

    عدالت کا اپنے ریماکس میں کہنا تھا کہ نوازشریف نے عدالت سے ضمانت حاصل رکھی ہے یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اور وزیر اعظم شہبازشریف بھی ضمانت پر ہیں تو کیا شہبازشریف کی تقریر پرپابندی لگادیں؟

    عدالت نے کہا کہ جن عدالتوں سے نوازشریف کو ضمانت ملی ہے آپ ان سے رجوع کریں، بعد ازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتےہوئے مسترد کردی۔

  • نوازشریف عید کس ملک میں منائیں گے ؟ بڑی خبر سامنے آگئی

    نوازشریف عید کس ملک میں منائیں گے ؟ بڑی خبر سامنے آگئی

    لندن : سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سربراہ نواز شریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع سے ملنے والی اے آر وائی نیوز کی خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ماہ رمضان کے آخری دس روز میں لندن سے سعودی آمد متوقع ہے، وہ رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ وہ عیدالفطر بھی سعودی عرب میں ہی منائیں۔

    واضح رہے کہ میاں نواز شریف صحت کی خرابی کے باعث علاج کی غرض سے گزشتہ تین سال کے زائد عرصے سے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں مقیم ہیں۔

    گزشتہ سال یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹروں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ کو سعودی عرب جانے اور عمرہ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کو صحت کی خرابی کے باعث واپس پاکستان نہ جانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

  • اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے، راناثنااللہ

    اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے، راناثنااللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے جو تباہی عمران حکومت نے کی ابھی تک اس کو کنٹرول کیا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا آنے والے وقت میں میں مہنگائی کو کنٹرول کرینگے،  جب الیکشن میں جائیں گے تو حقائق سامنے رکھیں گے، بتائیں گے کہ یہ تباہی  6 ماہ میں نہیں ہوئی بلکہ تین سال کی ہے، امید ہےکہ عوامم ہماری بات مانیں گے۔

    وزیر  داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن مہم  کرینگے تو لوگ ان کی بات سنیں گے جب کہ  یہ بات طے ہے کہ پنجاب یا جنرل اسمبلی کے الیکشن نومبر یا دسمبر یا جب بھی ہوں نوازشریف واپس آئیں گے۔

    وزیر داخلہ راناثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست میں مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، حزب اختلاف کوبھی ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل تک وہ کہتےتھےکہ میں ساتھ بیٹھنےکو تیار نہیں، اب آپ کہہ رہےہیں کہ ساتھ بیٹھنےکو تیار ہوں، عمران خان کہتےتھے ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مرجاؤں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مسائل مشاورت سےحل ہوتے ہیں،  2014 سے وہ کہتا ہے میں اپنے سیاسی مخالفین کو چھوڑوں گا نہیں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑی دیں، ان کے اقدام سے وفاقی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑےگا، سندھ میں بھی اسمبلی برقرار رہےگی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا پنجاب میں عدم اعتماد پیش کرنی ہے یا نہیں اس پرفیصلہ نہیں ہوا، ہم اپنے قائد نواز شریف سے مشورہ  لیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ مونس و الہیٰ کے بیان نے ادارے کے موقف پر بھی ڈاؤٹ اٹھادیا ہے، انہوں نے جو بیان دیا اس کی تعریف کرتا ہوں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ فرح گوگی نے پوسٹنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے پنجاب سے نکالے گھڑیاں بیچ کر ملک کی عزت کو خراب کیا گیا۔

  • نواز شریف کی اٹلی کے شہر میلان کے کیفے میں بیٹھے تصویر سامنے آگئی

    نواز شریف کی اٹلی کے شہر میلان کے کیفے میں بیٹھے تصویر سامنے آگئی

    اٹلی : سابق وزیراعظم نوازشریف کی اٹلی کے شہر میلان کے کیفے میں بیٹھے تصویر سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اٹلی کے شہر میلان سے تصویر سامنے آگئی، تصویر میں نواز شریف ایک کیفے میں بیٹھے ہیں حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔

    مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ یورپ کے دورے پر ہیں تاہم وہ تصویر میں نہیں دکھائی دی۔

    یاد رہے 21 نومبر کو قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز اور فیملی کے ہمراہ یورپ روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کا لندن میں تین سالہ قیام کے دوران برطانیہ سے پہلا انٹرنیشنل سفر ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم یورپ کے مختلف ممالک میں جائیں گے وہ ایک ہفتے یورپ میں قیام کریں گے۔

  • جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں،  لندن ملاقات میں دونوں بھائی متفق

    جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں، لندن ملاقات میں دونوں بھائی متفق

    لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں اور نوازشریف سے ملاقات میں انتخابات مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں موجود نوازشریف سے ملاقات کے لئے حسن نواز کے دفتر پہنچے، شہبازشریف کو برطانوی سیکیورٹی پروٹوکول میں لایا گیا۔

    وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، حسن نواز، سلیمان شہبازبھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں سیلاب، اہم ملکی معاملات اور پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پنجاب حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد وزیراعلی کے لئے حمزہ شہباز اوردیگر ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں۔

    خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف آج آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوں گے۔

  • نوازشریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر پھٹ پڑے،  اندرونی کہانی سامنے‌ آگئی

    نوازشریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر پھٹ پڑے، اندرونی کہانی سامنے‌ آگئی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پرپھٹ پڑے اور شہباز شریف کو تمام اتحادیوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے‌ آگئی ، ذرائع نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پرپھٹ پڑے۔

    نوازشریف نے بتایا کہ مفتاح میرے پاس آئے اور بولا کہ ڈالر صرف 23 روپے مہنگا ہوگا، میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن بعد میں دیکھا کہ ڈالر 55 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

    سابق وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا وزیرخزانہ کو23 اور55کے فرق کا پتہ نہیں ہے۔

    نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ شہباز صاحب آپ منگل اور بدھ کو تمام اتحادیوں کااجلاس بلائیں اور اپنے وزیرخزانہ کو کہیں کہ سب اتحادیوں کو بریفنگ دے کر مطمئن کریں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ اب حکومت کرنی ہے تو ڈٹ جائیں اوربزدلی نہیں دکھانی ہے۔

    اجلاس میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا قربانی دیں لیکن اب دوہرامعیار نظر آرہا ہے جبکہ مریم نواز نے کہا عمران خان کسی اور کا لاڈلہ ہوگا ، ہمارا نہیں ہے۔

    رہنماپی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کے معاملے پر مختلف حلقوں میں تقسیم نظرآرہی ہے، ہم نےصرف عمران خان کےخلاف نہیں بلکہ سیاسی آزادی کے لیے پی ڈی ایم بنائی۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے علاوہ پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر اتفاق ہوا۔

  • نیا لندن پلان سامنے آگیا ، پی ٹی آئی اور الیکشن  سے متعلق  بڑے فیصلے

    نیا لندن پلان سامنے آگیا ، پی ٹی آئی اور الیکشن سے متعلق بڑے فیصلے

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے روک دیا اور فیصلہ کیا الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی لندن میں اہم بیٹھک کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کوپی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے سے روک دیا۔

    ذرائع نے کہا کہ توہین مذہب جیسے مقدمات کے اندراج سے ن لیگ کو نقصان پہنچا لیکن پی ٹی آئی دورمیں ہونے والی بے ضابطگی موجود ہے تو کارروائی ضرور ہوگی۔

    لندن بیٹھک میں الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے سب کواعتمادہو، اسمبلی مدت پوری کرے گی اور عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو میڈیا پر معیشت پر بات کرنے سے گریزکا مشورہ دیا ، اسحاق ڈاروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔

    ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو بھی معیشت میں بہتری کیلئے مشاورت کیلئے لندن بلالیا گیا، شاہد خاقان آج دوبارہ لندن پہنچیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معیشت پر اہم فیصلے کرلیے ہیں ، اتحادیوں سےمشاورت کےبعد اڑتالیس گھنٹوں میں عوام کواعتماد میں لیں گے۔

    سعدرفیق نے کہا کہ جلد فارورڈ پوزیشن میں کھیلتے نظر آئیں گے، فتنہ عمرانیہ کے نام پربدامنی پھیلانے کا موقع نہیں دیں گے۔

  • پی ٹی آئی  کا لانگ مارچ : نوازشریف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، وزیراعظم کا لندن جانے کا امکان

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ : نوازشریف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، وزیراعظم کا لندن جانے کا امکان

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کیلئے کل سے روانہ ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف کا بھی اجلاس میں شرکت کیلئےلندن جانے کا امکان ہے۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی اور اہم فیصلے متوقع ہے۔

    بدنصیبی ہے کہ مفرور شخص لندن میں کابینہ کو طلب کررہا ہے، فواد چوہدری

    اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ مفرور شخص لندن میں کابینہ کو طلب کررہا ہے، یہ المیہ ہے کہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کئے جارہے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے فیصلے پاکستان کےعوام کوکرنے چاہئیں ، اداروں کو بھی دیکھنا چاہیے کہ پاکستان میں کیا ماحول بن گیاہے، رات کو عدالتیں کھول کر جو کیا گیا اس لئے ایساماحول بنا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 35میں سے 24وزیر ضمانت اور آدھی کابینہ ای سی ایل پر ہے، نوازشریف کو واپس لاکر،جیل جانےسے بچانے کیلئے لائحہ عمل تیارکیاجارہاہے، ممکنہ طور پر یہ اجلاس نوازشریف کے مقدمات ختم کرنے کیلئے ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف خود عبوری ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے خود کہہ رہی ہے لمبے عرصے تک ضمانت پر رہیں ،اعتراض نہیں، پراسیکیوشن کیس کو عدالتوں میں چلاتی ہے ، ملک میں مافیا سب سے مل ملاکر اقتدار میں آیا ہے۔

  • متحدہ اپوزیشن کا امتحان: نوازشریف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی تجویز مسترد کر دی

    متحدہ اپوزیشن کا امتحان: نوازشریف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی تجویز مسترد کر دی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی تجویز مسترد کر دی جبکہ آصف زرداری وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کے حامی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کے درمیان معاملات ڈیڈ لاک کا شکار ہے اور ڈیڈ لاک کے باعث حکومتی اتحادیوں کی جانب سے بھی فیصلے میں تاخیر ہورہی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے متحدہ اپوزیشن کو امتحان میں ڈال دیا اور مریم نواز نے بھی والد کے مؤقف کی حمایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی تجویز مسترد کر دی اور مؤقف میں کہا وزیراعظم کو ہٹاکر پنجاب میں تبدیلی آسان ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کے حامی تھے اور انھوں نے واضح کیا تھا اتحادی بلاوجہ چھوڑ کر نہیں آئیں گے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اگر ق لیگ کو وزارت نہ ملی تو پی پی عدم اعتماد سے پیچھے ہٹ جائے گی۔

    یاد رہے ق لیگ کو اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی تھی ، جس کے بعد ، ق لیگ نے آصف زرداری سے ن لیگ سے متعلق گارنٹی مانگ لی، آصف زرداری ق لیگ کو ن لیگ کی گارنٹی دینے کو تیار ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں ق لیگ کو اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر ن لیگ ارکان اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    ن لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو کس حیثیت سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی ہے، پنجاب میں ن لیگ بڑی جماعت ہے اور ق لیگ چھوٹی جماعت ہے۔

  • نوازشریف کی   جائیداد اور کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات عدالت میں جمع

    نوازشریف کی جائیداد اور کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات عدالت میں جمع

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداداورکمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد ضبط کرنے کے معاملے پر نیب نے نواز شریف کی جائیداد اور کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات احتساب عدالت جمع کرادی۔

    جائیدادضبطی کی رپورٹ اے آر وائی نیوزنے حاصل کر لی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کےنام مختلف شہروں میں 1649کنال 39 مرلے زرعی اراضی ، لاہورمیں نواز شریف کے نام پر1547کنال زرعی اراضی ضبط کی گئی۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کے نام موضع منکا میں 936کنال 10مرلے اراضی ہے جبکہ اپر مال لاہور میں بنگلہ نمبر135بھی نواز شریف کی ملکیت ہے ، جسے ضبط کیا گیا۔

    نیب کے مطابق نوازشریف کےنام پرایک مرسیڈیز،ٹیوٹالینڈکروزر ، مختلف کمپنیز میں 8 لاکھ 62 ہزار 294 کے شیئرز بھی ضبط اثاثوں میں شامل ہیں جبکہ 2ٹریکٹربھی نواز شریف کی ملکیت میں ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائیداد ضبطی کے خلاف مختلف افراد نے درخواستیں دائرکیں ، نیب نےنوازشریف کےعلاوہ کسی اورفردکی جائیدادیاشیئرضبط نہیں کیے، درخواست گزاروں کے اعتراضات بلا جواز ہیں۔

    نیب نے استدعا کی کہ عدالت جائیداد ضبط کے خلاف دائر اعتراضات مسترد کرے۔