Tag: نوازشریف

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا  کے الزامات لگانے کا انکشاف

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے الزامات لگانے کا انکشاف

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر پر بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا کے الزامات لگانے کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی ، ان کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 2011میں ڈاکٹر فیاض شال پر بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے الزامات لگائے تھے۔

    پریانکاچوپڑا نے ڈاکٹرفیاض شال پر دوران پرواز جہازمیں بدتمیزی کاالزام لگایا تھا جبکہ یہ بھی الزام لگایا تھا ڈاکٹر فیاض شال نشے میں تھے۔

    پریانکا نے ڈاکٹرفیاض شال پر بڑے نام لیکر دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا تھا جبکہ ڈاکٹر فیاض شال کا کہنا تھا کہ پریانکا کو جہاز میں فون کے استعمال سے روکا تھا۔

    یاد رہے ڈاکٹر فیاض شال کی تیار کردہ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو پاکستان سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کے لیے ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں کرونا کے خدشات زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کہ نواز شریف شدید ذہنی دباو میں ہیں۔ نواز شریف لندن سے مکمل علاج کے بغیر گئے تو قید تنہائی اور شریک حیات کے دنیا سے جانے کے دباؤ کی وجہ سے انکا یہ عمل دل کے عارضے کو بڑھا بھی سکتا ہے۔

  • ‘چاہے کچھ بھی کر لیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے’

    ‘چاہے کچھ بھی کر لیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے’

    لاہور : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کی واپسی سے باہرنکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل نوازشریف کے آنے جانے کی فکر لگی ہے، چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے۔

    نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کےامیدواروں کا نوازشریف کی واپسی کہنامضحکہ خیزہے، نوازشریف کی واپسی سے باہرنکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔

    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن ایسے کاموں میں لگے رہے تو پھر ملک کااللہ حافظ، کوئی لیڈرمہنگائی پر پارلیمنٹ میں مثبت بیان دے تو ہمارے ارکان بات سنیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے پیسوں کاالزام نوازشریف پر ہے ، اس سے زیادہ تو کیسزخرچ کر دیے گئے، واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں ، یاد رکھیں زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے والے لیڈر جلد انجام دیکھیں گے، مہنگائی مہنگائی کا شور ہر طرف ہے لیکن خاتمے کی کوئی تجویز نہیں دیتا۔

  • مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کا حکومت سے نجات کے لیے تحریک تیز کرنے پر اتفاق

    مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کا حکومت سے نجات کے لیے تحریک تیز کرنے پر اتفاق

    لاہور : پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت سے نجات کے لیے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان فون پر رابطہ ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت سے نجات کے لیے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کیا جبکہ لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف قومی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیا اور کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔

    نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی پی ڈی ایم سےجوفیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ ساتھ دے گی۔

    خیال رہے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حکومت مخالف تحریک،لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت اہم امور پرغورکیا جائے، جس کے بعد اہم فیصلے متوقع ہے۔

  • مسلم لیگ ن کی اکثریت نےعدم اعتماد کو فوری الیکشن سے مشروط کردیا

    مسلم لیگ ن کی اکثریت نےعدم اعتماد کو فوری الیکشن سے مشروط کردیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کی اکثریت نےعدم اعتماد کو فوری الیکشن سےمشروط کردیا ، نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے رائے مانگی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اکثریت نے عدم اعتماد کو فوری الیکشن سےمشروط کردیا اور کہا محض تبدیلی نہیں بلکہ شفاف الیکشن کی ضمانت پر عدم اعتماد ہو۔

    ذرائع نے بتایا تین رہنماؤں نے ان ہاؤس اور عدم اعتماد کی مخالفت کی،رہنماؤں نے آرا دی کہ ایسےکھیل کاحصہ نہیں بنناچاہیےجس سےساراملبہ ہمارے اوپر آجائے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےپارٹی کےاہم رہنماؤں سےواٹس ایپ پررائےمانگی تھی، جس کے بعد ن لیگ کے14سینئر رہنماؤں نےنوازشریف کو اپنی رائےسے آگاہ کیا۔

    ذرائع لیگی رہنما نے کہا پہلے نمبرز تو پورے کرلیں پھر ایسا بڑا قدم اٹھانا چاہیے، 22جنوری کو پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھی نمبرزکا سوال اٹھایاگیا۔

    پی ڈی ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے حکومت سےعلیحدگی کااشارہ نہیں دیا تو عدم اعتماد کیسے ہوگا،کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ ن لیگ اور جےیو آئی کے کچھ رہنما اتحادیوں سے رابطےکریں گے۔

    ، پی ڈی ایم رہنما نے بتایا کہ 10 سے 15 پی ٹی آئی ایم این ایز ٹکٹ کی ضمانت پرساتھ دےسکتےہیں، وقتی فائدے کیلئے ہمیں اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹناچاہیے، ہمارااتحاد جس مقصد کیلئے تھا اسی پر رہنا چاہئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز سربراہی اجلاس میں رکھی جائیں گی۔

  • نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے  دونوں ملازمین معطل

    نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین معطل

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا ، جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہورمیں ویکسین کے جعلی اندراج کرنے کے معاملے پر ایم ایس کا کہنا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال  کے 2 ملازمین نے نوازشریف کی جعلی انٹری کی، نوازشریف کی جعلی انٹری کرنےوالےدونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا ہے۔

    ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کو معطل کرتے ہوئے بتایا جعلی اندراج کرنےوالےملازمین ابوالحسن اورعادل نے کسی کے کہنے پر جعلی انٹری کی۔

    ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیسےلیکرویکسین کےجعلی اندراج کاسلسلہ جاری ہے، پیسےلیکرجعلی اندراج کرنے والے2 افراد کیخلاف  مقدمہ بھی درج کروایاجاچکاہے۔

    نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے محکمہ صحت نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کےویکسی نیشن سنٹر پر نوید نامی ویکس نیٹر کی آئی ڈی استعمال کی گئی، فیک انٹری کیسے اور کس نے کروائی، ایف آئی اے تحقیق کرے۔

    ایم ایس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے نوید الطاف نامی ملازم کے آئی ڈی سے نواز شریف کا جعلی اندارج کیا۔

  • ‘لندن میں نوازشریف  کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات ‘

    ‘لندن میں نوازشریف کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات ‘

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات کی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملاقات میں مسٹرمحب مودی کا خاص پیغام لائے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لندن میں نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات ہوئی، نوازشریف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات کی، ملاقات سے کیا واضح نہیں ہوتا کہ نوازشریف کا ایجنڈا کیا ہے؟

    شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملاقات میں مسٹرمحب مودی کاخاص پیغام لائے، کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنز کو ایک سا دکھانے کی کوشش ہوگی، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈے پر ہوئی۔

  • سینیٹ انتخاب : نوازشریف نے زرداری کو  یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا

    سینیٹ انتخاب : نوازشریف نے زرداری کو یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا

    کراچی:سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ، جس میں نوازشریف نے زرداری کو یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرانے کیلیے متحرک ہیں ، اس سلسلے میں آصف علی زرداری اور نوازشریف کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پرسینیٹ انتخابات سےمتعلق گفتگو کی۔

    ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے سینیٹ انتخاب میں یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    دوسری جانب آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ، گفتگو میں سیاسی صورت حال ،سینٹ الیکشن اور لانگ مارچ پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں میں خیبر کے پی و دیگر صوبوں سے سینیٹ امیدواروں پر مشاورت ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان لانگ مارچ کےطریقہ کار اور حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی اور یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

    یاد رہے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا تھا کہ یوسف رضاگیلانی نے پہلے ‏فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھےوہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا، ‏یوسف رضاگیلانی کوآصف زرداری نےضمانت دی کہ آپ جیتیں گے ان کو زیادہ ووٹ ملیں گے۔

  • نوازشریف  اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

    نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

    لاہور : نیب نے چوہدری شوگرملز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، چوہدری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چوہدری شوگرملز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

    چوہدری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے ، تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شروع کی گئیں۔

    نیب نے ابوظبی اور دبئی کےدفاتر میں نوٹسزارسال کرتے ہوئے چوہدری شوگرملزانتظامیہ سے7دسمبر تک تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پر ہیں۔

    چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات : خصوصی  بینچ تشکیل

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات : خصوصی بینچ تشکیل

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعےتحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی۔

    جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نےدرخواست پرسماعت کےلیےخصوصی بینچ تشکیل دےدیا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ 24نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

    یاد رہے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کر دیا گیا ، جس میں کہا تھا کہ نواز شریف 30 روز میں عدالت پیش ہوں ورنہ انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

    اشتہار کے متن میں کہا گیا تھا ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے۔

    متن میں کہا گیا تھا کہ ان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں، جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 1.5 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ان کی اس ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی۔

  • حکومتِ پاکستان کا برطانیہ کو خط ، نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست

    حکومتِ پاکستان کا برطانیہ کو خط ، نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے برطانیہ سے لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی اور کہا کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانے کیلئے کوششیں تیز کردیں ، مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی۔

    وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبر کے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو پانچ اکتوبر کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے۔

    خط میں کہا گیا برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

    دوسری جانب برطانیہ میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ ڈینئل بروس نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے ملزمان کو برطانیہ میں استثنیٰ نہیں ملنا چاہئے،انہیں وطن واپس بھیجنا چاہئیے۔

    ڈینئل بروس کا کہنا تھا قانون کی بالادستی کیلئے برطانوی حکومت جمہوری ملک پاکستان سے تعاون کرے، برطانیہ میں غیر قانونی اثاثے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہنچ سے دور نہیں ہونے چاہئیے ۔

    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ نے مزید کہا انصاف کی فراہمی کیلئے برطانیہ کو ملک میں موجود غیر قانونی اثاثے ضبط اور واپس کرنے چاہیے، ایسانہ کیا گیا تو برطانیہ کو دنیا بھر میں کرپشن کی جنت کے طورپرجانا جائے گا۔

    رطانیہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ ڈینئل بروس نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کردی ، کہتے ہیں کرپشن کرنے والوں کو برطانیہ میں استثنیٰ نہیں ملنی چاہئیے۔