Tag: نوازشریف

  • نوازشریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں،فیاض الحسن چوہان

    نوازشریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں،فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کل اپوزیشن نے سینیٹ میں ملکی بقا،مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا،اپوزیشن نے سینیٹ میں پاکستان کے لیے منفی کردارادا کیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ سب سے بڑا جرم تسلیم کیا جاتا ہے،بین الاقوامی ادارے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین کو سراہا رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل اپنی لوٹ مارکو تحفظ دینے کے لیے پاس نہ ہونے دیا گیا،ماضی میں آل شریف اور آل زرداری ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجتے رہے، ایان علی جیسےلوگ 2 پارٹیوں کے لیے منی لانڈنرنگ کرتے پکڑے گئے۔

    نیوز کانفرس کے دوران فیاض الحق چوہان کا کہنا تھا کہ شریف،زرداری خاندان کی لوٹ مارکی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں آیا،ہم گرے لسٹ سے نکالنے کی جدوجہد کے قریب ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے 2010 کے قانون کو مزید مضبوط کیا جائے،گرے سے نکلنے کے لیے مطالبات میں سے ایک مطالبہ قانون میں ترمیم ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی پر جھوٹ بول کر’’ڈبلیو ٹرن‘‘لیا،شہبازشریف نے عدالت، پارلیمنٹ،نیب میں جعلی دستاویز پیش کیے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف واپس نہ آئے تو شہبازشریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں،شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی کے لیے گواہی دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صرف حکومت نہیں یہ نیب ،احتساب عدالت ہائی کورٹ کے مجرم ہیں،اب تو نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کے بھی مجرم ہیں۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر

    توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر

    اسلام آباد:احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر کردی گئی ، احتساب عدالت کے جج اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث چھٹیوں پرہیں.

    عدالت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مرکزی کیس کےساتھ ہو گی، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور توشہ خانہ مرکزی کیس کی سماعت 9 ستمبر کو ہو گی۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائردرخواست واپس لے لی تھی ، جس پرعدالت نے نواز شریف کی درخواست خارج کر دی تھی۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کرکے پیشی کاآخری موقع دے رکھا ہے۔

    واضح رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

    ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اپیلوں پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

    سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی یکم ستمبر کو کریں گے۔

    نوازشریف کی جانب سے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکرنےپرغور کیا جارہا ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف بھی نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہے۔

    یاد رہے 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے مختصر فیصلے میں نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل کرکے تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر کو 5،5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نیب نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کے لئے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا۔ بادی النظر میں ملزمان کو دی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں، احتساب عدالت نے اپارٹمنٹس خریداری میں مریم نواز کی نوازشریف کو معاونت کا حوالہ نہیں دیا، مریم نواز کی معاونت کے شواہد کا ذکربھی نہیں

    واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس 6جولائی 2018 کوقید وجرمانہ کی سزا سنائی تھی، نوازشریف کو10،مریم صفدر کو7 اور کیپٹن صفدر کو1سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔

    ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز،کیپٹن صفدر ضمانت پرہیں۔

  • توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی

    توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائردرخواست واپس لے لی، درخواست واپس لینے پرعدالت نے نواز شریف کی درخواست خارج کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ پرمشتمل چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائردرخواست واپس لےلی، نواز شریف کے وکیل نے درخواست اسلام آبادہائیکورٹ سے واپس لی، درخواست واپس لینے پرعدالت نے نواز شریف کی درخواست خارج کر دی۔

    نواز شریف کی جانب سےبیرسٹر جہانگیر جدون وکلا ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش کی ، احتساب عدالت نے نواز شریف کو نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا کہا تھا، احتساب عدالت نےعدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا بھی کہا تھا۔

    پنجاب حکومت کو نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا نوٹیفکیشن جمع کرانے کاحکم دیا تھا، نواز شریف کے وکیل نے حکومتی نوٹیفکیشن جمع کرانے کے بجائے درخواست واپس لے لی۔

    احتساب عدالت نے نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دے رکھا تھا، نوازشریف کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کئے گئے تھے۔

  • نوازشریف کا کورونا وبا میں کہیں باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے،میڈیکل رپورٹ

    نوازشریف کا کورونا وبا میں کہیں باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے،میڈیکل رپورٹ

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کورونا وبا کے باعث گھرسے باہر نکلنے سے روک دیا ، ان کا باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے جبکہ معالجین نے اسپتال کے قریب رہائشگاہ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہورہائی کورٹ میں پیش جمع کرادی گئی ، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے رپورٹس رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کووباکےباعث گھرسےنکلنے سے روک دیا، نواز شریف پلیٹ لیٹس،شوگر،دل،گردے، ہائی بلڈپریشرکےامراض میں مبتلا ہیں، نوازشریف کا کورونا وبا میں کہیں باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے، اس لئے کورونا کے دوران نوازشریف کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

    میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کو جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے اور طبی ماہرین سےمسلسل رابطے میں بھی رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کاطبی علاج لندن میں ہی ہو رہا ہے، ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت سے ہر وقت آگاہ ہیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نواز شریف علاج گاہ کے قریب رہیں،رپورٹ

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں، ان کے دل کوخون کی سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔

    میڈیکل رپورٹس کو 4 دسمبر،15 دسمبر2019 کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جاچکا ہے جبکہ 13جنوری، 12فروری،18مارچ اور 28 اپریل کوبھی میڈیکل رپورٹس جمع کرائی جا چکی ہے۔

  • مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کو نوازشریف سے بہتر لیڈر قرار دے دیا

    مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کو نوازشریف سے بہتر لیڈر قرار دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے باغی اراکین اسمبلی نے عمران خان کونوازشریف سے بہتر لیڈر قرار دے دیا اور کہا سردارعثمان بزدار بھی شہباز شریف سے بہتر وزیر اعلیٰ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے باغی اراکین اسمبلی کھل کر میدان میں آگئے اور عمران خان کونوازشریف سے بہتر لیڈر قرار دے دیا، مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط ڈاہا نے کہا کہ عمران خان نواز شریف سے زیادہ محنتی ہیں ، میرا تعلق ابھی ن لیگ سے ہی ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سردارعثمان بزدار بھی شہباز شریف سے بہتر وزیر اعلیٰ ہیں ، فیصلہ نہیں کیاکہ آئندہ الیکشن کس جماعت سے لڑوں گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف انصاری نے کہا کہ عوام کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سےملوں گا ، ن لیگی قیادت پارٹی کے اندرونی مسائل پر توجہ دے ، شہبازشریف اچھےایڈمنسٹریٹر تھےمگر ملنا مشکل تھا۔

    خیال رہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات پراشرف انصاری اورنشاط ڈاہا کو ن لیگ شوکاز جاری کرچکی ہے۔

    یاد رہے مسلم لیگ نواز کے ایک درجن سے زائد اراکین پنجاب اسمبلی نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سے ملنا کوئی گناہ نہیں کہ شوکاز جاری کئے جائیں۔

    اراکین نے فیصلہ کیا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ رہیں گے مگر حکومت سے رابطے ختم نہیں کریں گے، اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کےلیے وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں بھی جاری رکھیں گے کیونکہ ہم صرف اپنے حلقوں کے عوام کو جوابدہ ہیں۔

  • جج ارشد ملک کی برطرفی، نوازشریف نے سزا کیخلاف درخواست تیار کرلی

    جج ارشد ملک کی برطرفی، نوازشریف نے سزا کیخلاف درخواست تیار کرلی

    اسلام آباد : احتساب عدالت کےجج ارشدملک کی برطرفی کےبعد نوازشریف نےسزاکیخلاف درخواست تیار کرلی، جس میں کہا گیا آئینی طور پر سزا سنانے والا جج عہدے سے برطرف ہوتو سزا کی کوئی حیثیت نہیں، سزا کالعدم قرار دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشدملک کی عہدے سے برطرفی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر خواجہ حارث نے سزا کیخلاف درخواست تیارکرلی، درخواست میں وفاق اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    نوازشریف سزاکیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کےجج ارشدملک کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے، نوازشریف کوارشدملک نے سزا اور جرمانے کا حکم سنایا تھا۔

    درخواست میں کہا ہے کہ آئینی طورپرسزا سنانے والا جج عہدےسےبرطرف ہوتوسزاکی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی اپیل بھی زیرسماعت ہے، عدالت نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے وکالت نامے پر دستخط کرکے خواجہ حارث کے حوالے کر دیا۔

    یاد رہے 3 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا تھا ، ارشدملک کیخلاف ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے پر برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے ارشد ملک اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج تعینات تھے ، انھوں نےچوبیس دسمبردو ہزار اٹھارہ کو نوازشریف کوالعزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سات سال سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ کیس میں بری کیا تھا۔

    جس کے بعدجج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا، ارشدملک نےنوازشریف اورحسین نوازسےملاقاتوں کا اعتراف کیا تھا، یہ معاملہ سپریم کورٹ بھی پہنچا اور اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان نے 23 اگست 2019 کو حکم نامے میں کہا تھا کہ نوازشریف کی سزاکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ ہی کرسکتی ہے۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتحانے کےذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا، جبکہ آصف زرداری کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت نمبر3کےجج سیداصغرعلی نے کی، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اورتفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے۔

    نیب پراسیکیوٹر سردارمظفر نے ملزم کےبیرون ملک ہونے پر کارروائی کرنے اور نوازشریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

    سردارمظفر نے کہا قانون کےمطابق عدالت حالات دیکھتےہوئےکوئی بھی راستہ اپناسکتی ہے، عدالت چاہےتوبرطانوی اخبارات میں نوازشریف کےوارنٹ شائع کرا سکتی ہے، تفتیشی افسرخودقابل ضمانت وارنٹ لیکرجاتی امراگئےتھے، جاتی امراپرسیکیورٹی گارڈنےکہانوازشریف یہاں موجودنہیں، نوازشریف ایون فیلڈاپارٹمنٹس میں اس وقت رہائش پذیرہیں۔

    وکیل نے بتایا کہ ریفرنس میں شریک ملزم انورمجیددیگرریفرنسزمیں کراچی جیل میں ہیں، ملزم انورمجید کے وکیل اور سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرایا۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا آصف زرداری کراچی میں ہیں اوربیمارہیں، زرداری اگراسلام آبادآئےتویہ کمرہ عدالت لوگوں سےبھرجائےگا،کوروناکی صورتحال میں زرداری کوذاتی حیثیت میں طلب نہ کیاجائے، زرداری نےپہلےبھی مقدمات کا سامنے کیا ہے کہیں نہیں بھاگیں گے۔

    جج کا کہنا تھا کہ آپ کوآصف زرداری نےوکالت نامہ کہاں دستخط کرکے دیا،ہم ان کےجس پتےپرسمن بھیجتےہیں جواب آتا ہےزرداری یہاں نہیں، ہمیں بھی وہ پتہ لکھ کردیں جہاں آصف زرداری موجودہیں، جس پر فاروق نائیک نےآصف زرداری کا کراچی کا پتہ لکھ کردے دیا۔

    سردارمظفر نے کہا آصف زرداری کوایک بارخودلازمی پیش ہوناپڑےگا، آصف زرداری کواب سمن نہیں وارنٹ بھیجیں، جس پر جج کا کہنا تھا کہ ایک باران کےموجودہ پتےپرسمن بھیج کردیکھ لیتےہیں۔

    دوران سماعت یوسف رضاگیلانی نےحاضری سےمستقل استثنیٰ کی درخواست دائرکردی ، درخواست میں کہا گیا کوروناکی وجہ سےباربارپیش ہونامشکل ہے،استثنیٰ دیاجائے، کئی ارکان پارلیمنٹ کوروناکاشکارہوچکےہیں۔

    عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتحانے کےذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا، نوازشریف کی مسلسل عدم حاضری پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

    عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کی آج کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر دوبارہ طلبی کےنوٹس جاری کر دیے جبکہ یوسف رضاگیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کیا۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔

  • ‘نوازشریف کے پاکستان میں ہونیوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے’

    ‘نوازشریف کے پاکستان میں ہونیوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پریاسمین راشد کو مس لیڈ کیا گیا ہے، نواز شریف کے پاکستان میں یوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا شروع دن سے یہی مؤقف تھا کہ نوازشریف کو باہر نہیں جاناچاہیے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹس پر ڈاکٹرز نے کیا فیصلہ کیا ، سوال یہ اٹھتا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کی رپورٹس درست تھی یانہیں، اب یا تو پاکستان میں ٹیسٹ کی رپورٹس غلط ہیں یابرطانیہ میں ٹیسٹ کی.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 30 سال نوازشریف،شہبازشریف نے حکومت کی ہے، پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس ان کے بھرتی کئے ہوئےہیں، پارٹی قیادت اپنے بچوں کو منتقل کرنے کو جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پریاسمین راشد کو مس لیڈ کیا گیا ہے، نوازشریف کے پاکستان میں یوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا ، جس میں نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کامطالبہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی ؟فواد چوہدری کا وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

    خط میں کہا گیا تھا نوازشریف کی برطانیہ میں تصاویر سےحالت اچھی نظر آرہی ہے اور نوازشریف برطانیہ میں ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کیساتھ شیئرنہیں کررہے ، تاثر پیدا ہوتا ہے برطانوی لیبارٹریز نے ان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی۔

    فوا د چوہدری کا کہنا تھا کہ خدشہ ہےپاکستان میں ریلیف کیلئےجعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں ، لگتاہے حقائق مسخ کرکے ان کے بیرون ملک جانےکی راہ ہموار کی گئی ۔

    وفاقی وزیر نے خط میں کہا تھا پاکستان میں نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کی تحقیقات کی ضرورت ہے ، حقائق کا منظر عام پرآنا ضروری ہے ،وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔

    فواد چوہدری نے مطالبہ کیا تھا کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی جائے ، تحقیقات میں سامنے آناچاہیےکس کس نے نوازشریف کو فرار کرانےمیں مدد کی۔

  • کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی ؟فواد چوہدری کا وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

    کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی ؟فواد چوہدری کا وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  وزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہاحقائق کا منظر عام پرآنا ضروری ہے کہ کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ، جس میں نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا نوازشریف کی برطانیہ میں تصاویر سےحالت اچھی نظر آرہی ہے  اور نوازشریف برطانیہ میں ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کیساتھ شیئرنہیں کررہے ، تاثر پیدا ہوتا ہے برطانوی لیبارٹریز نے ان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی۔

    فوا د چوہدری کا کہنا تھا کہ خدشہ ہےپاکستان میں ریلیف کیلئےجعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں ، لگتاہے حقائق مسخ کرکے ان کے بیرون ملک جانےکی راہ ہموار کی گئی ۔

    وفاقی وزیر نے خط میں کہا پاکستان میں نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کی تحقیقات کی ضرورت ہے ، حقائق کا منظر عام پرآنا ضروری ہے ،وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔

    فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی جائے ،  تحقیقات میں سامنے آناچاہیےکس کس نے نوازشریف کو فرار کرانےمیں مدد کی۔

    یاد رہے چند روز قبل  لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلخانہ کےہمراہ نئی تصاویرسامنے  آئی تھیں ، جس میں نوازشریف کو اہل خانہ کے ہمراہ ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے حسن نواز کے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا جاسکتا تھا، نوازشریف کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پہلی بار گھر سے باہر دیکھا گیا تھا۔