Tag: نوازشریف

  • وزیراعظم کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کوکھانا فراہم کرنیکی ہدایت

    وزیراعظم کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کوکھانا فراہم کرنیکی ہدایت

    اسلام آباد: شہراقتدارمیں وزیراعظم نوازشریف کی دسترخوان کی بساط بچھاکر دھرنے کے شرکا کوکھانے فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ سیاست سیاست ہی ہوتی ہے۔ چاہے وہ آزادی مارچ کی ہو یا دسترخوان کی۔ وزیراعظم نوازشریف نےرات بھر بارش میں بھیگتے پی ٹی آئی دھرنے میں شریک ہم وطنوں کوطعام کی پیشکش کرڈالی جو اپنی اعلٰی قیادت کی بے رخی کا شکار ناشتے سے بھی محروم نظر آئے۔

    شہر اقتدارمیں وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ممبر قومی اسمبلی طارق فضل اور اشرف گجرطعام کا بندوبست کرنے میں مصروف ہوگئے۔کھانے میں کیا ہوگا!کیا نہیں ۔اس بات سے ہٹ کر ن لیگ نے مخالف محاذ کو اپنا نے کی کوشش کی ہے۔ میاں صاحب نے ایسے وقت کھانے کی چال چلی جب دھرنے کی اعلیٰ قیادت شرکاء میں موجود نہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض کارکنان کپتان کے ٹیم کو چھوڑکر جانے پر خوش نظر نہیں آتے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف کی جانب سے بھیجا جانےوالاکھانا کھا یا جائے گا یا ن لیگ دسترخوان کی سیاست پر پی ٹی آئی کارکنان کو اپنا بنالے گی۔

  • نوازشریف کے سابق اے ڈی سی میجرریٹائرڈ خالد کے اہم انکشافات

    نوازشریف کے سابق اے ڈی سی میجرریٹائرڈ خالد کے اہم انکشافات

    اسلام آباد: نوازشریف کے سابق اے ڈی سی میجر(ر)خالد نے اہم انکشافات کئے ہیں، اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات میں سینیئر اینکر مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ شہبازشریف نے موٹروے میں کروڑوں ڈالرز کے کک بیکس لئے پاکستان میں لئیے۔

    قرض اُتارو ملک سنوارو اسکیم کے نام پر قوم سے کہاگیا تھا وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات خود برداشت کروں گا لیکن نوازشریف نے کبھی بھی وزیراعظم ہاؤس کے بل ادا نہیں کئے۔

    سیف الرحمان سمیت سب اٹک قلعے میں روتے تھے ۔

    خیام قیصر، نواز شریف کی باتیں ریکارڈ کرکے جنرل مشرف تک پہنچاتے تھے۔

    مجید ملک ، چوہدری نثار کو فائدہ پہنچانے کے لئے موٹر وے کو طویل کیا گیا جس سے ملک کو نقصان ہوا،اور سفر میں اضافی ہوا ۔

    میجر(ر)خالد کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی اپنا گھر نہیں چلاتا جیسے نواز شریف حکومت چلاتے تھے۔

  • وفاقی حکومت کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ

    وفاقی حکومت کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا پیغام پہنچایا، وفاقی حکومت نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی راہ میں کھڑی رکاوٴٹیں ہٹانے کے بارے میں ایم کیوایم کی قیادت کو اعتماد میں لیا، ایم کیوایم کی قیادت نے حکومت کے فیصلے کو مثبت قراردیا اور اس فیصلے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی کابینہ کے دیگراراکین اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وزیراعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم کے خطاب کا وقت رات آٹھ بجے طے ہوا ہے، وزیر اعظم یہ خطاب ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک آزادی اور انقلاب مارچ کرنے جا رہی ہیں۔ عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ اور حکومت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش مسترد کر رکھی ہے۔

  • پاکستان کسی لانگ مارچ کے نتیجہ میں نہیں بنا، شہبازشریف

    پاکستان کسی لانگ مارچ کے نتیجہ میں نہیں بنا، شہبازشریف

    لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے مڈ ٹرم الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا ملک میں تبدیلی صرف انتخابات کے ذریعے ہی آسکتی ہے ، مڈ ٹرم الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا پاکستا ن کےعوا م ہرلانگ مارچ کو نا کام بنا دیں گے،پاکستان کسی لانگ مارچ کے نتیجہ میں نہیں بنا،چودہ اگست تجدیدعہد کادن ہے، ان کا کہنا تھا لانگ مارچ کا مقصد معیشت کو ترقی کے سفرسےروکناہے۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان

    وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان ہے جس میں وہ موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل پر حکومت کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔۔ اس لیے قومی امکان ہے کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔۔۔ جس میں وہ ن لیگ کی حکومت کے موقف سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

  • سیاسی بحران، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری

    سیاسی بحران، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری

    اسلام آباد: سیاسی تناؤمیں کمی کیلئےوزیراعظم کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت اور ملاقاتیں جاری ہیں۔
    وزیراعظم نوازشریف سے پیپلزپارٹی،اےاین پی اورنیشنل پارٹی کے وفد نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے ملاقات کی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گذشتہ شب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں بحران کے خاتمے سے متعلق مختلف تجاویز بھی دیں، اس سلسلے میں متحدہ کے وفد نے بھی آج وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرے، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں امیر حیدر ہوتی ، حاجی عدیل ، رضا ربانی، اور حاصل بزنجو شامل ہیں، ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی تناؤ پر بات چیت کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • ایم کیوایم نےوزیراعظم کواےپی سی بلانے کی تجویزدیدی

    ایم کیوایم نےوزیراعظم کواےپی سی بلانے کی تجویزدیدی

    اسلام آباد: ایم کیوایم نے مسائل کے حل کیلئےتحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کومذاکرات کامشورہ دے دیا۔

    وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایم کیوایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی تنائو ختم کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لی جائے، موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کرداراداکریں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے مارچ اوردھرنے سے قبل مزاکرات کئے جائیں توزیادہ بہترہے،ان کاکہناتھا کہ ملک کسی محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا،ایم کیوایم فریقین میں مفاہمتی کرداراداکرنے کیلئے تیار ہے، ان کاکہناتھا کہ مارچ اوردھرنے کے بعد مزاکرات ہی کئے جاتے ہیں پیپلزپارٹی کے دور میں بھی ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ مزاکرات کئے تھے،انھوں نے کہاکہ سیاسی رویئے اختیار کئے جائیں اورمسائل کاحل سیاسی اندازمیں تلاش کیاجائے، فاروق ستارنے کہا کہ مذاکرات کیلئےکردارادا کرنے کوتیارہیں وزیراعظم مذاکرات کے دروازے کھلے رکھیں۔

    خالدمقبول صدیقی نے کہا سیاسی قیادت کوبلوغت کامظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ بات چیت سے حل کرناچاہئے، ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کہا بہترہوگا، قوم کوکسی مشکل میں ڈالنے کے بجائے مسائل آسانی سے حل ہوجائیں۔

  • وفاقی حکومت کاایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ

    وفاقی حکومت کاایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی دعوت پر ایم کیوایم کا وفد آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرےگا،رابطہ کمیٹی نےایم کیو ایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے ایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ کیا اور ایم کیوایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت دی، متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے اور ایم کیو ایم کا ایک اعلی سطح کا وفد آج ایوان وزیر اعظم میں نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔

  • دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم

    دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ تمام جمہوری قوتوں پرفرض ہے کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کااحترام کریں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ملاقا ت کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کاحل صرف مزاکرات اورجمہوریت کے زریعے ہی نکل سکتاہے انھوں نے کہا کہ ہم دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں اوراآئںدہ بھی کرتے رہیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیاست کی بنیاد نفرت یا چپقلش پر نہیں ہے باہمی احترام اورجمہوری اصولوں پرمبنی ہونی چاہے،وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے وفد کی وزیراعظم آمد پرشکریہ ادا کیا اورموجودہ سیاسی صورتحال میں ان کی مصالحتی کوششوں کوسراہا۔امیر جماعت اسلامی نے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کی جانیوالی کوششوں سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔