Tag: نوازشریف

  • پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل 22جولائی سے شروع

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل 22جولائی سے شروع

    اسلام آباد : حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کیلئے تاریخیں دیدیں، قومی ادارے کے قیمتی اثاثے ہی نجی تحویل میں نہیں جائیں گے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔

    قومی فضائی ادارے پی آئی اے کو نیلام کردیا جائے گا، حکومت نے اصولی فیصلہ کرلیا، وزیرنجکاری محمد زبیر کا کہنا ہےقومی مفاد میں سخت معاشی فیصلے کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا، غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا ہے، پی آئی کی نجکاری کاعمل بائیس جولائی سے شروع ہوگا، جب نجکاری کے لئے مالیاتی مشیران کی تقرری ہوگی۔

    آئندہ سال جون تک نجکاری کا مکمل کر لیا جائے گا، وزیرنجکاری کا کہناہےادارےمیں پچاس فیصد ملازمین اضافی ہیں،جن کی نجکاری سے پہلے چھانٹی ہوگی، محمدزبیرکہتےہیں اس وقت پی آئی اے میں سولہ ہزار چھ سو ملازمین ہیں، یعنی ایک طیارے کےلئےچھ سو ملازمین، حالانکہ دنیا بھر میں ایک طیارے پردوسوتک ملازمین ہوتے ہیں، محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نجکاری سے پہلے پی آی اے کی ری استرکچرنگ کی جائے گی،ملازمتوں سےعلیحدہ کئےجانے والوں کیلئے بھی پلاننگ کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    راولپنڈی: وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انھیں آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نوازشریف نےوزیردفاع، وزیرداخلہ،مشیرخارجہ کے ہمراہ پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا جی ایچ کیوپہنچنے پر استقبال کیا، چاق و چوبند دستے نےوزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا،ڈی جی ملٹری آپریشنز نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی اوربتایا کہ میران شاہ کو دہشت گردوں سےپاک کرالیاگیاہے،شمالی وزیرستان ہر طرف سے سیل ہے تاکہ کوئی دہشت گرد بچ نہ سکے۔

    وزیراعظم کوبتایاگیا کہ ابتدائی حملوں میں دہشت گردوں کوبھاری نقصان اٹھا نا پڑا،زمینی کارروائی میں لڑنے والےدہشت گردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے، وزیراعظم کاکہناتھاامن کیلئےقوم جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، آپریشن کامقصد حکومتی عملدرداری قائم کرناہے ،اس موقع پرعدالتوں سےدہشت گردوں کے چھوٹ جانےپرتشویش کااظہارکیاگیااورپاک فوج کو مکمل قانونی حمایت فراہم کرنے پراتفاق کیاگیا، آپریشن میں اب تک چار سو پچاس سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ پاک فوج کے دو کیپٹنز سمیت چھبیس جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں، وزیراعظم یادگار شہداءپر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران ماڈل ٹائون سانحہ کو دبانے مین کامیاب نہیں ہوں گے ۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک ماہ پورا ہونے پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک ماہ گزر گیا سانحہ کی ایف آئی آر کٹی نہ شہباز شریف کا استعفیٰ سامنے آیا، مظلوم اور پریشان حال لواحقین انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، چودھری پرویز نے کہا کہ سانحہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف خود ملوث ہیں اور انہی کے حکم پر بے گناہ افراد کو خون میں نہلایا گیا تھا۔،

  • تحریک انصاف کو نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی دیدی گئی

    تحریک انصاف کو نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی دیدی گئی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کو نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی فراہم کردی گئی۔

            تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو بیس لاہور سے وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی کے لئے درخواست دی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف کے خلاف اصغر خان کیس موجود ہے، نواز شریف آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ  پر پورا نہیں اترتے جبکہ وزیراعظم کے خلاف متعدد عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں، ٹریبونل نے درخواست منظور کرتے ہوئے کاغذات کی کاپی پی ٹی آئی کو فراہم کردی۔

  • ضرب عضب بقا کی جنگ ہے، نوازشریف

    ضرب عضب بقا کی جنگ ہے، نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےپاک فوج کے جوان ملک کومحفوظ بنانے کیلئےجانیں قربان کررہے ہیں جن پرفخر ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں میاں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراءاورن لیگ کےرہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس کے شرکا نے شمالی وزیرستان آپریشن کے شہدااورغازیوں کوسلام پیش کیا،وزیراعظم کا کہنا تھاچودہ اگست کو ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےطورپرمنایاجائے،وزیراعظم نےآئی ڈی پیز کی بھرپورامداد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • وزیرِ اعظم نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ اعظم نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم میان محمد نواز شریف نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعظم نے عابد شیر علی کو بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی

    وزیرِ اعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی رپورٹ دی جائے۔لوڈشیدنگ سےمسلم لیگ ن کاامیج خراب ہورہاہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرِ مملکت عابد شیر علی کو ہدایت کی کہ بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کریں اورلوڈشیڈنگ سےمتعلق صنعتکاروں کےتحفظات بھی دورکئےجائیں۔

    ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ سےمتعلق مذاکرات ہونگے جبکہ عابدشیرعلی نےاپٹماممبران کو بھی کل اسلام آبادآنے کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اعلان کے باوجود عوام کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔