Tag: نوازشریف

  • وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ

    وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ

    وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کادورہ کیا اور راولپنڈی دھماکےکے زخمیو ں کی عیادت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد ہے دہشت گردحملے ہمارامورال کم نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے وزیردفاع اور آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھا دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، جوانوں نےعظیم قربانیاں دیں قوم کے مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے باعث فخر ہیں۔

    وزیراعظم فردا فردا زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی،  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بنوں کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کے بنوں پہنچنےپر کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی نے اُن کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف سی ایم ایچ بنوں پہنچے اور چھاؤ نی دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو گلدستے پیش کئے ، بنوں چھاؤنی دھماکےمیں تئیس سکیورٹی اہلکار شہید اور متعد زخمی ہوگئے تھے۔
       

  • وزیر اعظم کا میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کا میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم نوازشریف نے میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی دو رکنی وزارتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی جو سیکیورٹی معاملات پر میڈیا ہاؤسز سے رابطے کریگی۔

    میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے قائم کمیٹی ارکان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید شامل ہیں۔

    آئی جی سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے اور جانی نقصان کے بعد میڈیا دفاتر اور نمائندوں کی سیکیورٹی اقدامات مزید موثر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
       

  • نوازشریف نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کا وعدہ پورا نہیں کیا، ڈاکٹرفوزیہ صدیقی

    نوازشریف نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کا وعدہ پورا نہیں کیا، ڈاکٹرفوزیہ صدیقی

    امریکہ میں چھیاسی سال کی سزا کاٹنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ حکمران بے بس نہیں بے حس ہیں، بہن کی رہائی کے لیے مارچ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے بھی کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کو کینسر کا مرض لاحق ہے لیکن پھر بھی اسکے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے اسےسزائے موت کے قیدی کا حق بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے یقین دہانی کرائی تھی کے سن دو ہزار چودہ میں عافیہ کی رہائی کی خوشخبری دی جائے گی لیکن اب تک کسی بھی حکمراں جماعت کی شخصیات نےان سے رابطہ بھی نہیں کیا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ مارچ میں عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک چلائیں گے اس حوالے سے مختلف سیاسی و فلاحی تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔

     

  • ہنگو کےشہید طالبعلم اعتزاز حسین کیلئے ستارہ شجاعت کی سفارش

    ہنگو کےشہید طالبعلم اعتزاز حسین کیلئے ستارہ شجاعت کی سفارش

    وزیر اعظم نوازشریف نے قوم کے عظیم اور بہادر سپوت اعتزاز حسین شہیدکیلئے ستارہ شجاعت کی سفارش کردی۔

    نویں جماعت کے طالبعلم اعتزاز حسین شہید نے ہنگو میں دلیری اور شجاعت کے ساتھ اپنے اسکول پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے اپنی جان قوم پر قربان کردی اور سیکڑوں طلبا کی جان کو بچا لیا۔

    شہید اعتزاز حسین نے وطن سے محبت، جرات اور بہادری کی نئی مثال رقم کردی، وزیر اعظم نوازشریف نے صدر ممنون حسین سے اعتزاز حسین کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش کی ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سےوزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سےوزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ میں ملاقات کے دوران پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے اور ان کی بیماری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
    رائے ونڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلٰی شہباز شریف پرویز مشرف کیخلاف مقدمے اور بلدیاتی انتخابات سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے وزیراعظم کو صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف سے پاکستان ایگزبیٹرز اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی۔

    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ فلم ابلاغ کا ایک موثر ذریعہ ہے ،اس کے ذریعے تہذیبی ، ثقافتی ، ملی اور تاریخی روایات سے نئی نسل کو آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی کے لئے فلم ا ہم کردار اد ا کر سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے فلم انڈسٹری اور سینما گھروں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔