Tag: نوازشریف صریحاً قانون کی خلاف ورزی

  • دیرسے جیل جانے پر نوازشریف صریحاً قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، صمصام بخاری

    دیرسے جیل جانے پر نوازشریف صریحاً قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، صمصام بخاری

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات ونشریات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ دیر سے جیل جانے پر نوازشریف صریحاً قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ن لیگ چاہتی ہے کہ اس دوران امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وقت مقررہ کے بعد جیل کیلئے دیر سے راونہ ہونا جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ن لیگ چاہتی ہے کہ اس دوران امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو، صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا آج کا شو مریم نواز کو لیڈر بنانے کیلئے ہے، آج کے شو میں مریم نواز اورحمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہے۔

    ن لیگ چاہتی ہے کہ اس دوران امن وامان کا مسئلہ ہو، ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا،

    دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے نواز شریف کی جیل منتقلی سے متعلق کہا کہ بیمار آدمی کو زبردستی ریلی میں لانا زیادتی ہے، سزا یافتہ مجرم کو ہیرو بنا کر پیش کرنا قوم سے مذاق ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہورپولیس نے ن لیگ کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا

    انہوں نے کہا کہ عوام نے کرپٹ ٹولے کا بیانیہ دفن کردیا ہے، قیادت پارٹی کو گلوبٹوں کے حوالے کرکے خود فرار ہوچکی ہے، مریم اورنگزیب پارٹی قیادت کیلئے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں۔