Tag: نوازشریف نااہلی

  • وزیر اعظم کی نااہلی‘ تحریک انصاف کا جلسہ، کارکنان کی آمد جاری

    وزیر اعظم کی نااہلی‘ تحریک انصاف کا جلسہ، کارکنان کی آمد جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم کی نااہلی پر پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی جس کے لیے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنڈال میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وزیراعظم کی نااہلی پر آج یوم تشکر منارہی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں کارکنان کی جوق درجوق آمد جاری ہے۔

    پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کے کارکن خوشی سے نہال ہیں محو رقص کارکنوں نے اسلام آباد کا رخ کرلیا۔ جلسے میں دو ایسی بنہیں بھی پہنچیں جن کی آج ہی منگنی ہوئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

    متوالوں نے گونوازگو کے بعد گو شہبازگو کا نعرہ بھی تیار کرلیا، کپتان نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے کارکنوں کو مبارک باد دی، آج کے جلسےمیں مرکزی قیادت کی جانب سے شرکاءکو شلوار قمیض زیب تن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    گوشہبازگو کےنعرہ کی ٹی شرٹس بھی متعارف کرائی گئیں ہیں، یہ شرٹس این اے120ضمنی انتخاب کےدوران تقسیم کی جائیں گی۔

    جلسہ گاہ میں پارٹی قائدین کے لیے اٹھارہ فٹ اُونچا اور اسی فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اورکرسیاں بھی لگ گئیں۔ لائٹنگ سسٹم اورساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا۔

    پریڈ گراؤنڈ کو پی ٹی آئی کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑی آج جوش و جذبے کے ساتھ جشن میں شریک ہورہے ہیں۔


    کل 5 بجے اسلام آباد میں جمع ہو کر جشن منائیں گے، عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عمران خان نےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    عمران خان نےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں پاناما فیصلے کےبعد کی حکمت عملی سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سےحکمت عملی پرغور ہوگا۔

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائےگی اور تحریک انصاف کے اتوار کے جلسے کے انتظامات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے نوازشریف کی نااہلی سے متعلق فیصلےکےبعد ان کے متبادل کے لیے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا۔


    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور شخص قانون کی گرفت میں آیا، عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک طاقت ور قانون کی گرفت میں آیا ہے یہی تبدیلی ہے اور اسی سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کےمتبادل کےانتخاب کےلیےاہم اجلاس آج ہوگا

    نوازشریف کےمتبادل کےانتخاب کےلیےاہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کےبعد ان کے متبادل کے لیے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کے بعد عبوری وزیراعظم کون ہوگا مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی آج فیصلہ کرے گی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزعدالت کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ کے پہلے اجلاس میں بھی فوری اور طویل مدت کے لیے وزیراعظم کےانتخاب کا اہم مسئلہ زیر بحث آیا تھا۔


    نئے وزیراعظم کی نامزدگی، شہباز شریف فیورٹ، حتمی فیصلہ نوازشریف کے سپرد


    اس موقع پرنوازشریف نے اپنے متبادل وزیراعظم کے طور پر اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا نام پیش کیا تھا جسے متفقہ طور پرمنظور کر لیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس کی خالی نشست سے الیکشن لڑیں گے۔


    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور شخص قانون کی گرفت میں آیا، عمران خان


    دوسری جانب گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک طاقت ور قانون کی گرفت میں آیا ہے یہی تبدیلی ہے اور اسی سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔


    جلد ہی پہلے سے زیادہ طاقت اور بھر پور حمایت سے ہم واپس آئیں گے انشااللہ ، مریم نواز


    ادھر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلد پہلے سے زیادہ طاقت اور بھرپورحمایت سے ہم واپس آئیں گے۔


    پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما کیس کے متفقہ فیصلے میں نہ صرف وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا بلکہ نواز شریف سمیت ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔