Tag: نوازشریف کی خبریں

  • نوازشریف اورمریم نواز کو لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ منتقل کرنے کا فیصلہ

    نوازشریف اورمریم نواز کو لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ منتقل کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی: نیب نے ایون فیلڈ میں‌ سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تیار کر لی.

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے نوازشریف اورمریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس ضمن میں نیب ہیڈ کوارٹرمیں ملزمان کی گرفتاری سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں‌ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دینے پرغور کیا گیا.

    اجلاس میں‌ افسران نے نیب کی دو ٹیمیں اسلام آباد، دو لاہورایئرپورٹ پرتعینات کرنے پر مشاورت کی، ایک ٹیم میں چھ سے سات نیب اہل کار شامل ہوں گے، اس ضمن میں پولیس کی مدد بھی لی جائے گی.

    نیب ٹیم میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرعہدے کے افسران شامل ہوں گے. ہنگامی صورت حال اور سیکیورٹی کے پیش نظربکتربند گاڑی کا استعمال کیا جائے گا.

    اجلاس میں اس تجویز پر غور کیا گیا کہ نوازشریف کے لاہورایئرپورٹ پر لینڈ ہونے پر انھیں اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا.

    واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا ہوئی تھی.

    یاد رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالا جیل منتقل کر دیا گیا ہے.


    ڈی جی نیب لاہور کا چیئرمین نیب کو خط

    بعد ازاں ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے چیئرمین نیب کو ایک خط لکھا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب ٹیم کو ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر درکار ہوگا۔

    ڈی جیب نیب لاہور کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم جمعہ کو لاہور ایئرپورٹ اتریں گے، انھیں گرفتار کرکے ہیلی کاپٹرسے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

    خط میں لکھا گیا کہ جب دونوں مجرم ائیرپورٹ پہنچیں، تو انھیں طیارے سے باہر نہ آنے دیا جائے، طیارے کے اندر ہی امیگریشن ہو۔

    یاد رہے کہ اعلیٰ پولیس افسران نے بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں، شہر کے چوبیس مقامات حساس قرار دیا گیا ہے۔

    جمعے کے روز ڈھائی ہزار اہل کاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ن لیگ کے کارکنوں کو ائیرپورٹ کے باہر جمع ہونےکی اجازت ہوگی۔


    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے لیے جیل میں بھی شاہانہ لوازمات


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف نے بے وفائی کی، میں مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں: چوہدری نثار

    نوازشریف نے بے وفائی کی، میں مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے الزام لگایا ہے کہ نواز شریف نے ان سے بے وفاقی کی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عزت عہدوں سے نہیں، کردار سے آتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کا موازنہ زرداری، شہباز،عمران خان کے حلقے سے کریں، یہ عام حلقہ نہیں، مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ تقریریں اوردعوے کرنا آسان ہے، میدان میں آنا مشکل ہے، میں تھو ک کرنہیں جاٹتا، عوام کے زورپرچار حلقوں سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

    انھوں‌ نے کہا کہ میں تو دوستوں پرقربان ہونے والا شخص ہوں، کبھی ٹکٹ کے لئےدرخواست نہیں دی، میں کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کرکھڑا نہیں ہوسکتا.

    چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف کو کل ہونے والےمعاملے سے بچانا چاہتا تھا، نوازشریف کو سوچنا چاہیے، وہ غلط تھے یا میں.

     واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ میں روایتی سیاستدان نہیں ہوں، عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے، جیپ کی سواری بھی کرو، جیپ کو اوور لوڈ بھی کردو۔


    جیپ کی سواری کرو اور اسے اوور لوڈ بھی کردو، چوہدری نثار کی عوام سے اپیل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی: چوہدری نثار

    نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی: چوہدری نثار

    راولپنڈی: مسلم لیگ کے باغی رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اپنی غلطی چھپانے کے لئے جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنیں گے.

    [bs-quote quote=”نوازشریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا، نوازشریف کو اپنی عزت کا پاس نہیں، مگر مجھے تو ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چوہدری نثار”][/bs-quote]

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کہنا تھا کہ اپنے مرحوم، نیک اور پرہیزگار والد کو بلاجواز بدنام کیا.

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا، نوازشریف کو اپنی عزت کا پاس نہیں، مگر مجھے تو ہے.

    چوہدری نثار نے کہا کہ الجھنا نہیں‌ چاہتا، مگر یک طرفہ تنقید مزید برداشت نہیں کی جا سکتی. نوازشریف اب الزام تراشی کے لئے پیادے استعمال کررہے ہیں

    انھوں‌ نے دعویٰ‌ کیا کہ نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز چوہدری نثار نے اپنے بیان میں‌ کہا تھا کہ ایون فیلڈ فیصلے کے بعد نوازشریف سے اختلافات کے بارے میں بتاؤں گا، مریم بی بی سوچتی بعد میں اور بولتی پہلے ہیں، جوبھی حکومت آئی قومی مفاد میں اس کا ساتھ دوں گا۔


    ایون فیلڈ فیصلے کے بعد نوازشریف سے اختلافات کے بارے میں بتاؤں گا،چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن میں ایک دن تو دُور، ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے: نواز شریف

    الیکشن میں ایک دن تو دُور، ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے: نواز شریف

    چکوال: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ انھیں پاکستان کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے، مگر عوام کے ووٹ اس فیصلے کو بدل سکتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکوال کے علاقے میانی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ایسی مہریں لگیں گی، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف آج 80 ویں پیشی بھگت کرآرہا ہے، اس کیا وجہ ہے؟ کیا نوازشریف پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مقدمہ ہے یا نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، اس پرمقدمہ درج کیا گیا.

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکالا گیا اورمقدمہ درج کیا گیا، عوام مانتے ہیں کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم وزیادتی ہورہی ہے.

    انھوں نے کہا کہ اسپتال بنے، کالج بنے، یونیورسٹیاں بنیں، شہبازشریف کا شکریہ ادا کرو، کے پی کے لوگ عمران خان کو کوستے ہیں. جھوٹے خان نے کے پی میں کوئی کام نہیں کیا.

    [bs-quote quote=”انتخابات میں ایسی مہریں لگیں گی، جوہمیشہ یاد رکھی جائیں گی” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نواز شریف”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹا، بلوچستان اسمبلی میں انتخابات میں تاخیر کی قرارداد پاس کرائی گئی، بلوچستان حکومت کس کی زبان بول رہی ہے.

    نوازشریف نے کہا کہ الیکشن میں ایک دن تو دور ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عوام نے انتخابات میں تاخیر کی بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کو مسترد کردیا.

    انھوں نے کہا کہ جھوٹا خان اور دیگر جماعتیں الیکشن میں شکست سے ڈرے ہوئے ہیں، عوام الیکشن والے دن ن لیگ کو کامیاب کرائیں، ن لیگ کی کامیابی تک عوام گھروں میں واپس نہ جائیں.

    انھو‌ں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے یومیہ منصوبوں کا افتتاح کیا، کے پی اور سندھ میں ایسے منصوبوں کا افتتاح نہیں ہورہا.

    انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو انصاف کا بول بالا ہوگا، گھر کی دہلیر پر انصاف ملے گا، پچھلے 70 برس سے ووٹ کو عزت نہیں ملی، اب صرف نعرہ نہیں لگانا، ووٹ کو عزت مل کر رہے گی.


    نوازشریف کوغدارکہنے والے اب اسد درانی کی کتاب پرکیا کہیں گے: مریم نواز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • میرے خلاف آنے والے فیصلوں کو بدلنے کی چابی عوام کے پاس ہے: نواز شریف

    میرے خلاف آنے والے فیصلوں کو بدلنے کی چابی عوام کے پاس ہے: نواز شریف

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف آنے والے فیصلوں کو بدلنے کی چابی عوام کے پاس ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم تکبیر کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ آج نیب میں 75 ویں پیشی تھی، مریم چار گھنٹے کٹہرےمیں کھڑی رہیں، سوچنا چاہیے کہ ماجرا کیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لئے کلنٹن نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی، دباؤ کے باوجود دھماکے کر کے ملک دفاع ناقابل تسخیر بنایا. دھماکوں کے بعد کلنٹن کو فون کرکے کہا کہ یہ ہماری عزت کا سوال تھا، مشرف کی طرح ایک فون پرلیٹ نہیں گیا، پاکستانیوں کا سودا نہیں کیا.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف اورن لیگ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، دوسرے لوگوں کو آنکھ کے تارے بنا دیا گیا، نوازشریف ان کی نظرمیں پاکستان کا دشمن بن گیا ہے.

    انھوں نے اسد درانی کی کتاب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے غدارکہا گیا، لیکن جو کتابیں آرہی ہیں، ان پر کیا کہو گے، کیا وہ غداری نہیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن جیت چکی ہے، میرے خلاف فیصلوں کوبدلنےکی چابی عوام کے پاس ہے، 25 جولائی 2018 کو عوام ان فیصلوں کو بدل سکتےہیں، دوبارہ نئےعزم کےساتھ کام کریں گے.

    انھوں‌ نے کہا کہ میں نےآج تک کسی سے میڈیکل نہیں مانگا، مجھے چھوٹے سے اقامے پرنکال دیا، بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو کہا گھرجاؤ، کرپشن یا کک بیکس کاکیس لاتے، توعوام کو چہرہ نہیں دکھا سکتا تھا.


    نواز شریف کا احتساب عدالت میں مسلسل واٹس ایپ کا استعمال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔