اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگوہوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگوہوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی نوازشریف کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
Political differences notwithstanding, my sincere prayers are with Nawaz Sharif for his health. I have directed all concerned to ensure provision of the best possible health care and medical treatment to him.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2019
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت پنجاب سے رابطہ کرکے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیاجائے اور نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں : نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیں، جس پر مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کے خون کے پلیٹ لیٹس میں شدید کمی ہوئی ہے۔