Tag: نوازشریف کی ضمانت

  • شہبازشریف کی نوازشریف کی ضمانت کیلئے لکھی جانے والی تحریر منظرعام پر

    شہبازشریف کی نوازشریف کی ضمانت کیلئے لکھی جانے والی تحریر منظرعام پر

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نواز شریف کی ضمانت کیلئے لکھی جانے والی تحریر میں کہا تھا کہ نوازشریف کو صحتیاب ہونے پر واپس پاکستان لانے کی سہولت فراہم کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی نوازشریف کی ضمانت کیلئے لکھی جانے والی تحریرسامنے پر آگئی، جس میں لکھا ہے کہ نوازشریف کو صحتیاب ہونے پر واپس پاکستان لانے کی سہولت فراہم کروں گا ، صحت مند ہونے کے باوجودنوازشریف واپس نہ آئے تو حکومت کوفزیشن سے تصدیق کا اختیار ہوگا۔

    عدالت میں نوازشریف کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کرایا گیاتھا، شہبازشریف کی جانب سے ضمانت نوازشریف کے بیان حلفی پر دی گئی۔

    نوازشریف نے بیان حلفی میں کہا تھا کہ 4 ہفتےیاڈاکٹرکی جلدتصدیق کےبعدپاکستان واپس آنےکاپابندرہوں گا، پہلےبھی ہم انصاف کے لیے تعاون کرتے رہے اب بھی کریں گے۔

    خیال رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لائیںکیونکہ وہ ان کے ضمانتی ہیں۔

    یاد رہے حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

  • ‘نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے خوشی کی لہر ہے ‘

    ‘نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے خوشی کی لہر ہے ‘

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے خوشی کی لہر ہے ، مرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم پوری کوششیں کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلئے خوشی کی لہرہے، وہ شدید بیمار ہیں، قوم صحتیابی کیلئے دعا کرے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےمرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم پوری کوششیں کررہی ہے، مریم نواز کو بیمار والد کی تیمارداری کا موقع ملنا چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے نواز شریف کو ڈینگی کا مرض نہیں ہے اور کل نوازشریف کی بیماری کاعلاج شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ روپے کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
    دیا، نوازشریف کی ضمانت چوہدری شوگرملزکیس میں منظور کی گئی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست ان کے بھائی شہباز شریف نے دائر کی تھی۔

    خیال رہے نواز شریف چوتھے روز بھی سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ ٹھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ضروری ٹیسٹ کرالئے گئے ہیں، اُن کا پی ای ٹی اسکین اب دو سے تین روز بعد کیا جائےگا، نوازشریف کوآٹوامیون ڈس آرڈرہے، اُنہیں آئی وی آئی جی انجکشنز پر رکھا گیا ہے، جس سے ان کا ہیموگلوبن بہترہوگا، جس کی افادیت دو سے تین روز میں ظاہر ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیاگیا، جس کے بعد ممبز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

  • نوازشریف کی ضمانت پر رہائی:  سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    نوازشریف کی ضمانت پر رہائی: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، نواز شریف ملک سے باہر بھی نہیں جا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی حوالے سے ضمانت کی درخواست پر صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت چھ ہفتے کیلئے منظور کی جاتی ہے، چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی۔

    اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے، چھ ہفتے بعد نواز شریف نے خود کو قانون کے حوالے نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

    تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کیلئے چار شرائط عائد کی گئی ہیں، وہ دوران ضمانت ملک بھر میں کہیں سے بھی علاج کراسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    دوران ضمانت اپیل خارج ہوئی تو گرفتاری کا فیصلہ عدالت کرے گی، علاج کے لئے مختصر مدت کیلئے ضمانت کی استدعا مناسب ہے، چار صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس آ صف سعیدکھوسہ نے تحریر کیا۔

  • نواز شریف نےکبھی علاج سےانکارکیانہ بیرون ملک علاج کی خواہش کی، شاہد خاقان عباسی

    نواز شریف نےکبھی علاج سےانکارکیانہ بیرون ملک علاج کی خواہش کی، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے نوازشریف نےکبھی علاج سےانکارکیانہ بیرون ملک علاج کی خواہش کی، وفاق اور پنجاب  حکومت کی کوششوں کےباوجودعدالت سےعلاج کیلئے ریلیف ملا ، امید ہے اپیل میں بھی ریلیف ملےگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا عدالت نےنوازشریف کوعلاج کے لیے ریلیف دیا، ان سب کاشکرگزارہوں جنہوں نےنوازشریف کےلیےدعاکی، وفاقی اورپنجاب حکومت کی کوششوں کےباوجودنوازشریف کوریلیف ملا۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلالت پرحکومتی وزراکاجھوٹ عوام کےسامنےآگیا، ایک سیاسی رہنما کی علالت کو طنز کا نشانہ بنانے پر کیا کہہ سکتا ہوں، سامنے آگیا کہ نواز شریف نے طبی امداد سے کبھی انکار نہیں کیا۔

    نوازشریف کےعلالت پرحکومتی وزراکاجھوٹ عوام کےسامنےآگیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کوئی بھی ڈاکٹرفیصلہ نہیں کر پارہا تھا اور صحت نواز شریف کی متاثر ہورہی تھی، نواز شریف نے کبھی علاج سے انکار نہیں کیا، آج نواز شریف کا علاج سے انکار کا تاثر ختم ہوگیا، اس طرح کی سیاست ملک میں نہیں چل سکتی ، حکومت عوام اوران کے مسائل کی طرف توجہ دے۔

    ان کا کہنا تھا امیدہےعدالتوں سےریلیف ملتا رہےگا، نہ حکومت نے کبھی کہا کہ آپ کہیں بھی علاج کرالیں، کوئی ڈاکٹر فیصلہ نہیں کر پایا کہ علاج کیا اور کہاں ہوگا، نواز شریف نے کبھی بیرون ملک جانے پر اصرار نہیں کیا۔

    امیدہےعدالتوں سےریلیف ملتا رہےگا

    شاہدخاقان عباسی نے کہا جہاں بھی ملک کا فائدہ ہو وہ سیاست جاری رہےگی، حکومت اور وزرا کے رویے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے، 8 ماہ میں ایک بحث  اسمبلی میں نہ ہوسکی، ذمے دار اسپیکر اور حکومت ہے، مثالی کم ظرفی کامظاہرہ کرنے والے عوام کی فکر کریں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست منظور کرلی، درخواست ضمانت50 لاکھ کے مچلکوں اور 2شخصی ضمانتوں پر منظور کی گئی ۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    عدالت نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی