Tag: نوازشریف کی والدہ

  • نوازشریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی

    نوازشریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی ، جس کے بعد میت کو پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج11بجےلندن میں ادا کی جائے گی ، نماز جنازہ میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

    جس کے بعد میت کو آج شام پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا اور میت نجی ایئرلائن کی پروازسے ہفتے کو لاہور پہنچے گی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ اور ان کے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ بیگم شیم اختر کی نماز جنازہ شریف سٹی کےگراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس دن جسد خاکی آئے گا اسی دن نماز جنازہ ہوگا اور آبائی قبرستان میں تدفین ہوگی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جیسے ہی نماز جنازہ کا وقت طے ہوگا عوام الناس کو بتا دیا جائے گا، نواز شریف کے معالجین نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انکا علاج مکمل ہو،ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

    واضح رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں تھیں۔

    ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ۔

  • نوازشریف کی والدہ بیمار بیٹے کی تیمارداری کیلئے لندن روانہ

    نوازشریف کی والدہ بیمار بیٹے کی تیمارداری کیلئے لندن روانہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ لندن روانہ ہوگئیں، جہاں وہ اپنے بیٹے کی عیادت کریں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے نواز شریف کےدل کااہم پروسیجرپلان کیاگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیماربیٹےکی تیمارداری کی لندن روانہ ہوگئیں، بیگم شمیم پی آئی اےکی پرواز757 کے ذریعے روانہ ہوئیں۔

    ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم شمیم کی لندن روانگی نوازشریف کو دل کی تکلیف کے تناظر میں ہے، وہ نوازشریف کےعلاج کے دوران لندن میں ان کے پاس رہنا چاہتی ہیں۔

    ذرائع کاکہنا ہے برطانوی ڈاکٹروں نے آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم کےدل کااہم پروسیجرپلان کیاہے جبکہ ان کی کورونری انجیوگرافی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کو فوری علاج شروع کرنےکیلئےبیگم شمیم راضی کریں گی ، نوازشریف نےمریم کی عدم موجودگی پردل کاپروسیجرشروع کرنے سے انکار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

    گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی ، رپورٹ میں تجویز دی گئی تھی کہ انجیو گرافی جلد از جلد کرائی جائے، اگر نواز شریف کی کورونری انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو جان کو خطرہ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے دل کو خون کی روانی تسلسل سے نہیں ہو رہی، غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے حالت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ انھیں علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے، کنسلٹنٹ ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت بھی لیا گیا ہے۔

    خیال رہے ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں متبلا ہیں مگر انھوں نے مریم نواز کے بغیر آپریشن معطل کرا دیا، نواز شریف کی سرجری میں کسی بھی قسم کی تاخیر خطرناک ہو سکتی ہے، کار ڈیک انٹروینشن نواز شریف کی زندگی موت کا مسئلہ ہے، اس میں تاخیر ان کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوگا۔