Tag: نوازشریف

  • نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے معاملہ نیب کوبھیج دیا گیا

    نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے معاملہ نیب کوبھیج دیا گیا

    اسلام‌آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئےمعاملہ نیب کوبھیج دیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا معاملہ وزارت داخلہ نے نیب کو بھیج دیا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سےخط موصول ہوگیاہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ درخواست شہبازشریف کی جانب سے وزارت داخلہ کودی گئی تھی جس میں نواز شریف کی خرابی صحت پرتشویش کااظہارکیاگیاتھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست میں ممکنہ طورپربیرون ملک علاج کا ذکر کیا گیاہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں کہا تھا کہ نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اور نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے کہ سیاست کو صحت سے الگ رکھا جائے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی تھی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔

  • نوازشریف کی اتوار کو بیرون ملک  روانگی پکی  ہوگئی

    نوازشریف کی اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی، نوازشریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد شریف خاندان کی ہونے والی ہنگامی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں اور پاکستان میں ڈاکٹرز سے نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے جب کہ لندن میں حسین نواز اور اسحاق ڈار نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی ہے اور شہبازشریف بھی نوازشریف کےساتھ لندن جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرعدنان اورجنیدصفدربھی نوازشریف کے ساتھ جائیں گے جب کہ نوازشریف کو کمرشل یا خصوصی  طیارےمیں لے جانے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

    ادھر(ن) لیگ کے پارٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اتوار کو بیرون ملک جارہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلےجائیں گے، شیخ رشید

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی تھی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

  • نوازشریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلےجائیں گے، شیخ رشید

    نوازشریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلےجائیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ نوازشریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلےجائیں گے جب کہ مریم نوازوالدکےساتھ نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا بیرون ملک علاج کے لیے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کوکل تک بیرون ملک جانےکی اجازت مل جائےگی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اتواریاپیرکوبیرون ملک چلےجائیں گے اور شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گےتاہم مریم نواز والد کے ساتھ نہیں جائیں گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کوفضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں جب کہ نوازشریف کی درخواست کونیب کلیئرکرےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا بڑا فیصلہ

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف بھی نوازشریف کےساتھ لندن جائیں گے، ڈاکٹرعدنان اور جنید صفدر بھی نوازشریف کےساتھ جائیں گے۔

    ادھر(ن) لیگ کے پارٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اتوار کو بیرون ملک جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام 48 سے 72 گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، وہ آئندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

  • کیا نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ہوگئے ؟

    کیا نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ہوگئے ؟

    اسلام آباد : ڈان اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضا مند ہوگئے، ای سی ایل سے نام خارج ہونے کی صورت میں نواز شریف اس ہفتے لندن روانہ ہوسکتے ہیں تاہم مریم نواز بیرون ملک نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈان اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضا مند ہوگئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے حکومت سے ڈاکٹروں کی تجاویز پرمبنی رپورٹ بھی شیئر کی ہے، اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرسکتی ہے۔

    ڈان اخبار کے مطابق ای سی ایل سے نام خارج ہونے کی صورت میں نواز شریف اس ہفتے لندن روانہ ہوسکتے ہیں تاہم مریم نواز بیرون ملک نہیں جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے حکومت کو درخواست دینے پر غور

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حکومت کو درخواست دینے پر غور کیا جارہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں شہبازشریف کی وکلا سے مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹیلٹس کا مستحکم نہ ہونا تشویشناک ہے، ڈاکٹر عدنان لندن میں نواز شریف کے معالج سے رابطہ کریں گے، غیر ملکی ڈاکٹرز کی رائے اور مشاورت کی فائل تیار کی جارہی ہے، ضرورت پڑنے پر غیر ملکی ڈاکٹرز کی تجاویز پر مبنی فائل قانونی فورم پر استعمال کی جائے گی جبکہ شریف فیملی کےہارلےاسٹریٹ کلینک کےڈاکٹرز سے بھی مشاورت جاری ہے۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گر گئے ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بار بار پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجہ معلوم نہیں ہورہی۔

  • نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

    نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو آج سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے گا، نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کو گزشتہ روز ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم انہیں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل نہ کیا جاسکا، انھیں 16 دن بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کو آج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ شریف میڈیکل کمپلیکس میں نواز شریف کو الگ میڈیکل بورڈ چیک کرے گا۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار ہے، آج 11 بجے میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے روبکار ملتے ہی نوازشریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا جائے گا۔

    نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج

    مریم نواز کے روبکار نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گزشتہ رات سروسزاسپتال میں قیام کیا۔ ڈیوٹی جج آج مریم نواز کے مچلکے جمع کر کے روبکارجاری کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو محدود چہل قدمی اور ورزش سمیت کھانے پینے کے حوالے سے بھی اجازت دے دی۔

    پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواشریف کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے، شوگر کنٹرول کر رہے ہیں، دوران علاج نوازشریف کودل کا اٹیک ہوا تھا۔

    مریم نواز کا پاسپورٹ اور7 کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 7 کروڑ روپے نقد عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پاسپورٹ اور سات کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔

  • نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج

    نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ڈسچارج کرنے کا کہہ دیا تاہم وہ آج شب سروسز اسپتال میں ہی گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں 15 روز زیرعلاج رہنے کے بعد ڈاکٹرز نے نوازشریف کو ڈسچارج کردیا، ڈاکٹرز سے اجازت ملنے کے باوجود سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ سروسز اسپتال میں ہی رہیں گے۔

    ڈاکٹرز کی جانب سے ڈسچارج کرنے کی اطلاع پر شریف میڈیکل کمپلیکس کی ایمبولنس کو طلب کرلیا گیا تھا اور امکان یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ نوازشریف کچھ دیر بعد اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس روانہ ہو جائیں گے۔

    اسی اثناء میں میاں شہبازشریف اسپتال پہنچ گئے اور نوازشریف سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم آج شب سروسز اسپتال میں ہی گزاریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگر ملز میں ضمانت منظور ہونے کے بعد مریم نواز کے روبکار جاری ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے ، مریم نواز کے روبکار جاری ہوتے ہی نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ شریف میڈیکل کمپلیکس روانہ ہوجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: نواشریف کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے، شوگر کنٹرول کر رہے ہیں، ڈاکٹر محمود ایاز

    قبل ازیں میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو محدود چہل قدمی اور ورزش سمیت کھانے پینے کے حوالے سے اجازت دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواشریف کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے، شوگر کنٹرول کر رہے ہیں جب کہ دوران علاج نوازشریف کودل کا اٹیک ہوا تھا۔

    سربراہ میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ جینٹک ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، خون کی بند شریانوں کے لیے بھی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، ان کی تشخیص مکمل طور پر کرچکے ہیں اور آئی ٹی پی کا علاج ہو رہا ہے۔

  • نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، پروفیسر محمود ایاز

    نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، پروفیسر محمود ایاز

    لاہور: پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، تازہ ترین پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کا تعین آج کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو سروسزاسپتال میں داخل ہوئے آج 13واں روز ہے ، گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار رہ گئی ہے۔

    پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ خون کے نمونے 3 لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں، نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، تازہ ترین پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کا تعین آج کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔

    اس سے قبل یکم نومبر کو سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے بھائی شہبازشریف نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ ملاقات میں علاج معالجہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ نوازشریف کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے کے سبب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نوازشریف کا علاج کر رہا ہے۔

  • نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ،میڈیکل بورڈ آج  طبی معائنہ کرے گا

    نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ،میڈیکل بورڈ آج طبی معائنہ کرے گا

    لاہور :سروسزاسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے، میڈیکل بورڈ آج طبی معائنہ کرے گا، گزشتہ روزنوازشریف کو پہلی بار ڈاکٹروں نے واک کرنے کی اجازت دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسزاسپتال میں داخل ہوئے آج بارہواں روز ہے ، میڈیکل بورڈ میاں نوازشریف کا آج 11 بجے طبی معائنہ کرے گا۔

    پروفیسرمحمودایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت دن بدن بہتری کی طرف جارہی ہے اور ان کےپلیٹ لیٹس55ہزارتک پہنچ گئے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف کو پہلی بار ڈاکٹروں نے واک کرنےکی اجازت دی، نوازشریف نےڈاکٹروں کی نگرانی کےبغیرواک بھی کی،ا
    واک کرانےکامقصدان کی صحت سےمتعلق بہتری جاننا تھا جبکہ نوازشریف کے دل، گردے، بلڈپریشر اور شوگر کے مسائل اپنی جگہ ہیں۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ہے، علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے اسٹرائیڈزڈوز کم کرنے کی کوشش کی ، اس سے پلیٹ لیٹس دوبارہ کم ہوگئے، بغیرکسی تاخیرکے تشخیص ہونا چاہیے۔

    خیال رہے نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نوازشریف کی تشویشناک حالت پرٹوئٹ کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف روبہ صحت، اسپتال میں چہل قدمی

    یاد رہے ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا نوازشریف کولوپرین کے بعد دل کی دوسری دوا بھی دیناشروع کردی ہے جبکہ خون میں کلاٹ ختم کرنے والی دوا کلوپیڈوگرل بھی دی جارہی ہے، نوازشریف کےپلیٹ لیٹس میں کمی پرکلوپیڈوگرل کی دوائی بندکی گئی تھی۔

    خیال رہے یاد رہے 11 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوگرفتار کیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا، دورانِ حراست نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرلی تھی۔

  • کیا نیب افسران نے نوازشریف کو خون دیا؟

    کیا نیب افسران نے نوازشریف کو خون دیا؟

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے افسران کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو خون دینے کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سروسز اسپتال میں زیر علاج نوازشریف کو خون عطیہ کرنے کے حوالے سے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب افسریا اہلکاروں کا نواز شریف کوخون دینے سے متتعلق خبریں حقائق کےمنافی ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کے بیٹے نے نواز شریف کو خون نہیں دیا اور نہ ہی ادارے کے کسی اور اہلکار نے نوازشریف کو خون عطیہ کیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو خون کی فراہمی میں مددکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران نیب نے نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت کی اور کہا نواز شریف کاعلاج بہترین ڈاکٹرز کررہےہیں، نیب کیس میں سزا پر426 لاگو نہیں ہوتا، جس پر جسٹس  عامرفاروق کا کہنا تھا کہ 401 کے اختیارات پرعملدرآمدکراناوفاق ،صوبائی حکومت کا کام ہے ، تو جہانزیب بھروانہ نے کہا دونوں کے پاس احتیارات  ہیں۔

     

  • ‘نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا ‘

    ‘نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا ‘

    اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا ہے، عدالت کا فیصلہ درست ہے، فیصلے حق میں ہوں تو عدالت اچھی، مخالفت میں آئیں توبُری۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کےرہنماؤں کےبیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، فیصلےحق میں ہوں تو عدالت اچھی،مخالفت میں آئیں توبُری۔

    رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ درست ہے، پہلے بھی6 ہفتوں کاریلیف ملا تھا، احسن اقبال کےبیانات صرف سیاسی اسکورنگ کیلئےہیں، میاں صاحب تومطمئن ہیں، احسن اقبال کیوں نہیں ؟

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا ہے۔

    مزید پڑھیں : العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف کی ضمانت منظور، سزا 8 ہفتے کیلئے معطل

    گذشتہ روز بھی سینیٹرفیصل جاوید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت اور سزا معطلی کے فیصلے پر کہا تھا کہ ن لیگ سےدرخواست ہےاب پروپیگنڈابند کرے اور اب صحت پرسیاست چھوڑکرنوازشریف پرتوجہ دیں۔

    خیال رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کرتے ہوئے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا۔

    بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا عدالت سے نوازشریف کی صحت یابی تک سزا معطلی کی درخواست تھی، اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکتا کہ صحت کب بہتر ہوگی، ٹائم فریم مریض کیلئے دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صورتحال کی براہ راست ذمہ دار حکومت ہے، سزا معطلی پر کسی قسم کی تلوار نہیں لٹکانی چاہیے تھی، غفلت کی وجہ سےآج نوازشریف اس نازک صورتحال پر ہیں۔