Tag: نوازشریف

  • زرداری، نوازکوجیل پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم باب تھا، فواد چوہدری

    زرداری، نوازکوجیل پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم باب تھا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور زرداری کا جیل پہنچنا معمولی بات نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 10سال میں اربوں ہیرپھیرکرنے والے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آصف علی زرداری، نواز شریف کوجیل پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم باب تھا، دونوں کا جیل پہنچنا معمولی بات نہیں ہے۔


    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلہ وصولی کا ہونا چاہیے۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیور کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔

  • شہباز گل نے نوازشریف کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا

    شہباز گل نے نوازشریف کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو دباؤ میں لانے کے لیے ایسے بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صحت سےمتعلق اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے بیان پر ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کل روٹین کے چیک اپ میں ای سی جی کروانے سے خود انکار کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اُن کا ای سی جی کرانے کا موڈ نہیں، سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج غلط خبریں پھیلا کر عدالت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: جعلی و سیاسی مقدموں میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ ہے: مریم نواز

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ضمانت کے لیے درخواست عدالت میں دائر ہے جس پر 11 جون کو سماعت ہوگی، مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لیے صحت کی خرابی سے متعلق بیانات دینے شروع کردیے جبکہ کوٹ لکھپت کے جیل سپرٹنڈینٹ نے تصدیق کی کہ نوازشریف کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی درخواست پر پی آئی سی کے ڈاکٹروں نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا جس میں اُن کا بلڈپریشر، شوگر سمیت معمول کا چیک اپ کیا گیا۔

  • نوازشریف کااعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسزپرحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

    نوازشریف کااعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسزپرحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

    لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسز پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جو عدلیہ بحالی تحریک میں شامل نہ ہوا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے خاندان کے افراد ، پارٹی رہنماﺅں اور کاررکنوں سے ملاقات میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر عدلیہ بچاﺅ تحریک کااعلان کر دیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ اب انہیں قید وبند کی کوئی پرواہ نہیں، وکلا کے ساتھ مل کر عدلیہ بچاﺅ تحریک کا آغاز کیا جائے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گلی گلی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر پہرہ دو اور میرا پیغام پہنچا دو اگر اب حکومت کے خلاف مہنگائی اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا نوازشریف نے مریم نواز کو بطور نائب صدر شاندار کارکردگی پر شاباش دی اور کہا عدلیہ بحالی تحریک میں ن لیگ نے بھرپور کردار ادا کیا ، ضرورت پڑی تو لیگی کارکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ کے جو لوگ نکل نہیں پا رہے ان کی جگہ جیل میں کفارہ ادا کر رہا ہوں، نواز شریف

    نوازشریف نےکہا پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے، تحریک انصاف نے کئی ماہ اسلام آباد مفلوج کیےرکھا ، آج پی ٹی آئی سے چھوٹا سا احتجاج بھی برداشت نہیں ہو سکا۔

    نوازشریف نے لیگی قیادت کو عید کے بعد مہنگائی کے خلاف باہر نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ووٹ کوعزت دو کے بیانیے کی پاداش پرجیل کاٹ رہا ہوں۔

    یاد رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ججز کے خلاف ریفرنسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو 14 جون کا نوٹس جاری کیا ہے ،جلد وزیر قانون بریفنگ دیں گے۔

  • نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے

    نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے

    لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنما ان سے ملاقات کریں گے۔

    جیل انتظامیہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقاتیں صبح 9 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گی۔

    نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے رواں ماہ 16 مئی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں نوازشریف نے ن لیگ کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دی تھی۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزید خاموش نہیں رہے گی، حکومت نےعوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کا پڑھ کر پریشان ہوں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ کے مرکزی اورصوبائی عہدیداران مہنگائی پرعوام کی آوازبنیں، ایمنسٹی اسکیم کوبرا بھلا کہنے والا کس منہ سے اپنی اسکیم لارہا ہے، اس حکومت کی عوام کوریلیف دینے کی نیت ہی نہیں۔

  • نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

    نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کے لیے دائر درخواست پرسماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں نیب، احتساب عدالت کے جج اور سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کی بیماریوں کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے، ڈاکٹروں نے بھی نوازشریف کو بیرون ملک جا کر علاج کروانے کی رائے دی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور ان کی بیماریوں سے متعلق ڈاکٹرز کی رائے کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

    نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر عدالت العزیزیہ اسٹیل ملز کے مقدمت میں سزا معطل کرتی ہے تو اس سے پراسیکیوشن کے کیس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    نوازشریف کے وکیل کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا کے خلاف اپیل پر فیصلے تک احتساب عدالت کی طرف سے دی جانے والی سزا معطل کرکے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے۔

    نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت کے لیے ایک اور درخواست دائر

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کی 6 ہفتوں کے لیے سزا معطل کی تھی اور عدالت عظمیٰ نے اس میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت بھیج دیا گیا۔

  • کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کیخلاف احتجاج کی اجازت دے دی

    کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کیخلاف احتجاج کی اجازت دے دی

    لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی ، ن لیگ ڈالرکی قیمت اورمہنگائی کےخلاف تحریک کا آغاز عید کے بعد کرے گی، نواز شریف نے کہا اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کاپڑھ کرپریشان ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف کی ن لیگ کوحکومت کےخلاف احتجاج کی اجازت دے دی ہے، ن لیگ ڈالرکی قیمت اورمہنگائی کےخلاف تحریک کاآغاز کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سےحکومت کیخلاف تحریک کاآغازعیدکےبعدہوگا۔

    نوازشریف نے قیادت کو احتجاجی لائحہ عمل کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی ہے، احتجاج کس نوعیت کا ہوگا، آئندہ ملاقات میں نوازشریف کو بریفنگ دی جائے گی۔

    نواز شریف کی شاہدخاقان عباسی کو حکومت کیخلاف لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

    نواز شریف نے شاہدخاقان عباسی کو حکومت کیخلاف لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی ہے ، شاہد خاقان عباسی مرکز اور صوبوں میں پارٹی میٹنگز بلائیں گے۔

    اس موقع پر نوازشریف نے کہا مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزیدخاموش نہیں رہےگی، حکومت نےعوام کیساتھ جورویہ اپنایاوہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کاپڑھ کرپریشان ہوں۔

    مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزیدخاموش نہیں رہےگی

    نوازشریف نے جیل واپسی پر لاہورکی ریلی پرشکریہ اداکیا اور نئے عہدیداران کو پارٹی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ کےمرکزی اورصوبائی عہدیداران مہنگائی پرعوام کی آوازبنیں، ایمنسٹی اسکیم کوبرابھلاکہنےوالاکس منہ سےاپنی اسکیم لارہاہے، اس حکومت کی عوام کوریلیف دینےکی نیت ہی نہیں۔

    حکومت کی عوام کوریلیف دینےکی نیت ہی نہیں

    انھوں نے مزید کہا آج اوپن مارکیٹ میں فارن کرنسی نہیں مل رہی ہماری بدقسمتی ہے، ہم نے ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھا اور ملک میں ترقی کاپہیہ چلایا۔

  • نوازشریف کی خفیہ اور پرتعیش رہائش گاہ منظر عام پر آگئی

    نوازشریف کی خفیہ اور پرتعیش رہائش گاہ منظر عام پر آگئی

    اسلام آباد: عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیر استعمال پُرتعیش بھوربن ریسٹ ہاؤس پہلی بارمنظر عام پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی معاملات نعیم الحق نے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے زیر استعمال ریسٹ ہاؤس کی تصاویر ٹویٹ کیں۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوازشریف خاندان کےہمراہ خفیہ ریسٹ ہاؤس میں5سال تک قیام پذیررہے، پنجاب حکومت کی ملکیت ریسٹ ہاؤس میں کسی کو داخلےکی اجازت نہ تھی۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ریسٹ ہاؤس کو پر آسائش بنانےکے لیے نواز شریف نےکروڑوں روپےخرچ کئے۔

    یاد رہے کہ نوازشریف اُن کی صاحبزادی کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا، گزشتہ دنوں انہیں کوٹ لکھپت جیل سے طبی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اس دوران انہوں نے ماہرین سے چیک اپ کروایا البتہ علاج کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا۔

    مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد کا مطالبہ ہے کہ انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک بھیجا جائے جبکہ لیگی قیادت بھی بارہا یہی مطالبہ کرتی نظر آئی تاہم حکومت نے انہیں پیش کش کی ہے کہ اگر وہ بیرونِ ملک کے کسی اچھے معالج سے علاج کروانا چاہتے ہیں تو حکومت انہیں یہ سہولت بھی فراہم کرے گی۔

  • لاہور: نوازشریف کارکنان کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

    لاہور: نوازشریف کارکنان کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

    لاہور: نواز شریف جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، جیل کے قریب لیگی کارکنوں نے ٹرین روک کرنعرے لگائے، جیل حکام  نےنواز شریف کو سرینڈر کرنے پر وصول کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چھ ہفتے کی ضمانت پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

    اس موقع پر بیٹی مریم نواز، حمزہ شہباز و دیگر رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جیل انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو دوبارہ سرینڈر کرنے پر وصول کیا۔

    قبل ازیں جاتی امرا سے روانہ ہونے پر ن لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی، کارکنان اپنے قائد کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور نعرے بلند کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

    راستے میں بھی جگہ جگہ نواز شریف کے قافلے کا استقبال کیا گیا۔ ریلی رنگ روڈ سے ہوتی ہوئی فیروز پور روڈ پہنچی اور پھر وہاں سے کوٹ لکھپت جیل پر اختتام پذیر ہوئی۔

    یاد رہے کہ جیل پہنچنے کا دیا گیا وقت ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کا لاک اپ بند کردیا گیا تھا، اسسٹنٹ سپرنٹڈنٹ جیل جاتی امرا میں لیٹر دے کر چلےگئے تھے ۔ بعد ازاں محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو وصول کرنے کے لئے جیل حکام کو احکامات بھجوائے۔

    خیال رہے کہ میاں نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا تھا، جس کے بعد جیل پولیس سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ پہنچی. جیل پولیس نواز شریف کے گھر سے باہر آنے کا انتظار کر تی رہی۔

  • نوازشریف کل شام خود کو کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالےکریں‌ گے

    نوازشریف کل شام خود کو کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالےکریں‌ گے

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کل شام خودکو کوٹ لکھپت جیل حکام کےحوالےکریں گے، کارکنان کو نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی 45 روزہ ضمانت کی مدت کل ختم ہوگی، جس کے بعد نوازشریف خود کو کل شام کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کریں گے ، وہ افطار کے بعد جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے، پارٹی رہنمااورکارکنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کارکنان کو نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور مختلف مقامات پر کارکنوں کو اکٹھا کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے، اڈہ پلاٹ، فیروزپور روڈ پر کارکنا ن کو جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ضمانت علاج کے لیے دی تھی، آپ نے ٹیسٹ پر صرف کردی، ہم تو یہ سمجھیں گے ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

    خیال رہے نواز شریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت ملی تھی لیکن انہوں نے علاج نہ کرایا، 6 ہفتے میں نواز شریف صرف طبی معائنے کے لئے 7مرتبہ اسپتال گئے اور ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، گرفتاری دینا ہوگی

    واضح رہے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔

    26 مارچ 2019 کو سپریم کورٹ نے انہیں 6 ہفتے کے لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی تھی تاہم ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • نوازشریف کی اپیل اورکچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی، فیصل جاوید

    نوازشریف کی اپیل اورکچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی، فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ملک میں طاقتور اور کمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کی اپیل اور کچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف صرف بھاگنا چاہتے تھے جس کا تاریخی پس منظر ہے۔

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق زبردست فیصلہ سنایا، ملک میں طاقتوراورکمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع مسترد

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کی درخواستوں پردلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے موکل کی ضمانت میں توسیع کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج کراسکیں۔

    سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔