Tag: نوازشریف

  • ن لیگ اپنا قبلہ درست رکھےتوجمہوریت اورمضبوط ہوگی‘ شیری رحمان

    ن لیگ اپنا قبلہ درست رکھےتوجمہوریت اورمضبوط ہوگی‘ شیری رحمان

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت وجمہوری نظام کا ساتھ دیا، کبھی کسی انفرادی شخص کا ساتھ نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ معلوم نہیں کہ نوازشریف کس چیزکا موازنہ کرکے حوالہ دے رہے ہیں، ہم نے جمہوریت اورجمہوری نظام کا ساتھ دیا کسی کی ذات کا نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں جوبات کی گئی تھی شاید نوازشریف سمجھ جائیں، میموگیٹ میں تو نوازشریف کالا کوٹ پہن کرعدالت جاتے تھے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے امریکی امدادی ٹھکرا کرنیٹوسپلائی روٹ کو بلاک کیا، انہوں نے کہا کہ ذاتیات پربات نہیں کرتے اورنہ کرنے دیں گے، ہم جمہوریت اوراداروں کی بات کرتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ میثاق جمہوریت پریہ کیا بات کریں گے انہوں نے خود اسے نہیں مانا، ن لیگ اپنا قبلہ درست رکھے توجمہوریت اورمضبوط ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں ن لیگ نے خارجہ سطح پرملک کا بیڑہ غرق کیا، خارجہ سطح پرپاکستان کے معالات سب کے سامنے ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سےعوام کوکنفیوزکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    نیب آمرکا بنایا ہوا کالا قانون ہے‘مقصد سیاست دانوں کوہدف بنانا تھا‘ نوازشریف

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے میموگیٹ اسکینڈل پراعتراف کیا کہ جب میمو گیٹ زرداری پربنا تو مجھے ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا، کیس کسی پربھی بنائے جاسکتے ہیں بنتے رہے اوربن رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ

    نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاپرچیف جسٹس کا بیان قوم کی ترجمانی ہے، ملک کسی غیرآئینی اقدام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایکسپوسینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین سے بالا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مقدمے میں مفرور ہونے پربھی عمران خان سے خاص برتاؤ ہو رہا ہے، عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کی کہانی خود گڑھی، ان کے الزامات پرفیصلہ جلد ہونا چاہیے تاکہ الزام تراشی کا سلسلہ ختم ہو۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ بعض لوگ عدلیہ کے ازخود ترجمان بنے ہوئے ہیں، عدلیہ کی ترجمانی کے لیے اس کا ادارہ بننا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف کو2 ہفتے مل جاتے تو وہ اپنی بیماراہلیہ کی عیادت کرلیتے، افسوس ہے عدالت نے نوازشریف کوحاضری سے استثنیٰ نہیں دیا۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عوام میں مقبولیت کے ٹاپ لیول پرہیں۔


    ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونےکے باوجود بھی کچھ نکالا جارہا ہے‘ نوازشریف


    خیال رہے کہ 20 مارچ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پرانے ریفرنس میں کچھ نہ ملا تو نئے ریفرنس کیوں دائرکیے؟ نئے ریفرنس پہلے ریفرنس پرخول چڑھانے کے مترادف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اگلے15سال میں ملک سے بجلی کی کمی ختم ہوجائے گی‘ وزیراعظم

    اگلے15سال میں ملک سے بجلی کی کمی ختم ہوجائے گی‘ وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو بجلی کی بہت کمی تھی، حکومت میں آکر بجلی کی پیداوارمیں اضافہ کیا مگروہ بھی کم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کی پہلی سی سی وی کیبل ،ایلمونیم الائے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی بہت زیادہ کمی تھی، ایسے منصوبےشروع کیے ہیں جواگلے 15سال کی ضروریات پوری کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی سی وی کیبل ،ایلمونیم الائے پلانٹ ملک کا پہلاجدید پلانٹ ہے، پلانٹ سے ٹیکنیکل لاسز اور بجلی کی چوری کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔

    انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ انڈسٹری میں آنے والے کے لیے رسک زیادہ ہے، لیکن ملک کا فائدہ ہے، ملکی ترقی میں صنعت کاروں کا کردار بہت اہم ہے، حکومت کا کام ہے کہ صنعت کاروں کو سہولتیں دے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نہ کاروبارکرسکتی ہے نہ کرنا چاہیے، حکومت کی آمدنی کا ذریعہ ٹیکس ہے، حکومتی کوشش ہے کہ پالیسیوں کا تسلسل برقراررکھا جائے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود نوازشریف کے ویژن سے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سی سی وی کیبل نے3 بلین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، ملکی معاشی ترقی، روزگاری کے خاتمے میں صنعتوں کا کرداراہم ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام جو فیصلہ کریں گے وہی حکومت آئے گی، ایسی مستحکم پالیسی دینا چاہتے ہیں جوحکومتی تبدیلی سے متاثرنہ ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اورناقابل فراموش دن ہے‘ نوازشریف

    یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اورناقابل فراموش دن ہے‘ نوازشریف

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج قرارداد پاکستان کے مقاصد،ان کے حصول کی جدوجہد کےعزم کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اورناقابل فراموش دن ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ مادروطن کے دفاع، سلامتی اور حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی گئیں، ہم اپنے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قربانیوں کی بدولت ملک سے دہشت گردی مٹ رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد، ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پرنمودار ہوا جبکہ ملکی ترقی جمہوری نظام کے تسلسل اورووٹ کے تقدس میں پنہاں ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت، آئین وقانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، آج قائد کا مقصد اوراقبال کا خواب مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ملک سےاندھیرے مٹ رہے ہیں، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے، ملک اقتصادی ترقی پرگامزن ہے، دنیامیں با وقارتشخص سے ابھررہا ہے۔


    پاکستان کوعظیم سےعظیم تربنا کرقائد کا خواب پورا کریں گے‘ شہبازشریف


    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے بیانات کی میڈیا پرنشریات پر پابندی کے لیے درخواست دائر

    نواز شریف کے بیانات کی میڈیا پرنشریات پر پابندی کے لیے درخواست دائر

    لاہور : سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیانات کی میڈیا پرنشریات پر پابندی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی تقاریر سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیانات کی میڈیا پرنشریات پر پابندی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

    درخواست جاوید اقبال جعفری نے دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی تقاریر سے ملکی سالمیت کو خطرہ جبکہ نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے ، ہائیکورٹ نے انہی وجوہات کی بنا پر  قائد ایم کیو ایم کی تقاریر پر پابندی عائد کر رکھی ہے لہذا نواز شریف کی تقاریر کی نشریات اور اشاعت پر پابندی عائد کرے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف سمیت 16ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے فل بنچ بھجوا دیا


    یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف ، مریم نواز اور ن لیگی رہنماوں کے خلاف اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرکے سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے رکھا ہے۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ دو اپریل سے درخواستوں کی سماعت شروع کرے گا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کے کیسز زیر سماعت ہیں ، رہنماؤں میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے سعد رفیق ، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز شامل ہیں۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ ایک بار پھر نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور 26 مارچ کو ان پر دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر

    شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شیخ رشید نےآئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں ملکی آئین میں جوڈیشل مارشل لا لگ جائے۔

    کیپٹن صفدر نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب آپ پاناما کیس میں ریمارکس دیتے رہے، ریمارکس کے باوجود جج صاحبان نے آپ کواحتراماً کچھ نہیں کہا، یہ مطلب نہیں کہ سپریم کورٹ آپ کی ڈکٹیشن پرچلے گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70سال کے شخص کوکیا پتہ ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا کی بات کر کے شیخ رشید نے کہا تیاری کرکے نہیں آیا، 70سال کا شخص کیا تیاری کرے گا۔

    ادھرسابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے 2013 الیکشن سے پہلے کہا تھا میدان آباد کریں گے، روزگارفراہم کیا جائےگا، خوشحالی لائیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے وعدے پورے کیے، وعدے پورےکرنے پرمیاں صاحب پیشیاں بھگت رہے ہیں۔


    ایٹمی دھماکے، دہشت گردی ختم کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے‘ نوازشریف


    واضح رہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اقاما کوبنیاد بنا کروزارت عظمیٰ اورپھرپارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، اب اسی فیصلےکو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کی سوچ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بابراعوان کا نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں پرپابندی کامطالبہ

    بابراعوان کا نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں پرپابندی کامطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کہتےتھے فیصلے سڑکوں پرنہیں عدالتوں میں ہونے چاہئیں، عدالت نے نا اہل کردیا توکہتے ہیں فیصلے اب سڑکوں پرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    بابراعوان نے کہا کہ دھرنےکے ملزم کی گرفتاری کے حکم کے باوجود گرفتارنہیں کیا گیا جبکہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والا مفرورسینیٹربن گیا، اسے گرفتارکیا جائے۔


    اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دیں گے‘ بابراعوان


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دیں گے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کوایک شہر کے حکمران فروخت کرنے جارہے ہیں، ایک حکمران تو نا اہل ہوگیا، شہباز شریف بھی جلد نا اہل ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں ملوث وزراکو سزائیں ملیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وزیر کو دوبارہ وزارت دے دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم نوازکواسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

    بیگم کلثوم نوازکواسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

    لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم کی طبیعت سنبھلتے ہی انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، بیگم کلثوم نواز 10 گھنٹے تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 گھنٹے تک ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں اسپتال سے گھرمنتقل کردیا گیا۔

    بیگم کلثوم نواز کی گذشتہ کئی مہینوں سے طبیعت بدستور خراب ہے اس سے قبل ان کے گلےمیں ٹیومر ہوا تھا جس کا تین بار آپریشن ہوا جو کامیاب رہا، بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کی گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جس کے بعد کلثوم نواز تاحال لندن میں زیرعلاج ہیں۔


    نوازشریف حق کے راستے پر ہیں، مشکلات آتی رہیں گی، مریم نواز


    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ والدہ کو علاج کے بعد گلے کا کینسر دوبارہ ہوگیا، ہم نے عدالت سے جانے کی چھٹی مانگی لیکن اجازت نہیں ملی۔

    مریم نواز کا مزید کہا تھا کہ نواز شریف 6 ماہ سے اپنی اہلیہ سے نہیں مل سکے، ان سارے حالات میں ہم شکوہ نہیں کررہے ہاں سارے معاملات اللہ پر چھوڑتے ہیں انشاء اللہ وہی فتح دے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور میں 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز امیدور تھیں، ملک میں موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے جیت اپنے نام کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مہرے کبھی عوام کی بات نہیں کرسکتے، زرداری عمران ایک ہیں، نوازشریف

    مہرے کبھی عوام کی بات نہیں کرسکتے، زرداری عمران ایک ہیں، نوازشریف

    سانگلہ ہل : سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہرے کبھی عوام کی بات نہیں کرسکتے، زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، پی ٹی آئی اراکین نے لائن لگا کر پی پی امیدوار کو ووٹ دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگلہ ہل میں مسلم لیگ کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کام کرنیوالے لوگ ہیں، کام کرکے بھی دکھایا ہے اور اندھیروں کو بھگایا ہے۔

    ہم نے موٹروے بنائی سی پیک بنایا ہے، پاکستان کو ترقیوں کی بلندیوں پر لیکر گئے ہیں، مجھے بتاؤ کہ پیپلزپارٹی اور عمران کی پارٹی نے ایسا کوئی کام کیا ہے؟ یہ لوگ نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کی طرف چلے گئے ہیں، کیا کبھی مہرے بھی عوام کی بات کرسکتے ہیں؟

    نوازشریف نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈی والا پیپلزپارٹی کا امیدوار تھا، عمران خان کے لوگوں نے لائن لگا کر پی پی امیدوار کو ووٹ دیا، عمران خان سے پوچھو کہ سینیٹ میں تیر کو ووٹ دیا تھا یا نہیں؟

    میں جھوٹ بولوں تو میں مجرم اور سچ بولوں تو عمران خان مجرم۔ زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کا نام ہے یہ روایتی سیاست کرنے والے لوگ ہیں، پاکستان کیلئے کچھ نہیں کرنیوالے۔

    نواز شریف نے مزید کہا کہ آج میرا گلا بھی خراب ہے لیکن میں آپ سے یہ پوچھنے آیا ہوں کہ میں  نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی جس پر وزیراعظم ہاؤس سے نکال دیا گیا، کیاآپ لوگوں کو یہ فیصلہ منظور ہے دل سے بتاؤ؟ کیمرے والے، سامنے والے، نیچے والے سب بتاؤ کیا فیصلہ منظور ہے، جس پر شرکاء نے نہیں کا نعرہ لگایا۔

    نواز شریف نے کہا کہ آپ کے وزیر اعظم کو نکالنے کا فیصلہ بھی سانگلہ ہل کے عوام نے قبول نہیں کیا، سانگلہ ہل والو مبارک ہو آپ کا فیصلہ بھی آگیاہے، آج آپ نے نوازشریف کے بیانیے کے حق میں فیصلہ سنا دیا، یہاں پہلے بھی آچکا ہوں مگراس طرح کا سانگلہ میں نے پہلے نہی دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ انشااللہ الیکشن کے بعد سانگلہ سے بھی موٹر وے گزرے گی، پچھلی بار آیا تھا تو کہا تھا کہ سوئی گیس آکر رہے گی بتاؤ، آرہی ہے یا نہیں؟

    سوئی گیس آرہی ہے، موٹروے اور بچیوں کے کالج اور یونیورسٹی بھی بنے گی۔ نوازشریف نے خطاب کے دوران شرکاء کو شعر بھی سنایا،

    خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب
    ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

    نوازشریف نے کسی کا نام لیے بٖغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کرپشن ،ای اوبی آئی، رینٹل پاور، ٹیکناکا کوئی کیس نہیں ہے، صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چھٹی کردی گئی۔

    انہوں نے شرکاء سے سوال کیا کہ میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلو گے؟ کیا ووٹ کی عزت کرو گے؟ ووٹ کی توقیر کرو گے تو آپ اپنے مینڈیٹ کو اہمیت دو گے۔

  • میرا کردار بتائے گا میں سیاسی ہوں یا نہیں‘ چیئرمین سینیٹ

    میرا کردار بتائے گا میں سیاسی ہوں یا نہیں‘ چیئرمین سینیٹ

    کوئٹہ : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ میاں صاحب بڑ ے ہیں جو کہتے ہیں کہیں، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے منتخب کرانے کے الزامات میں صداقت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ہم نے بھرپورمحنت کی۔

    انہوں نے بطور چیئرمین سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگرحمایت کرنے والوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رضاربانی کے دورکی طرح نظام چلے گا، مزید بہتری کی کوشش ہوگی۔

    صادق سنجرانی نے کہا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے منتخب کرانے کے الزامات میں صداقت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ اور کسی پرالزام لگانے والے سیاست کررہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ بلوچستان کے مفادات کے تحفظ اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے قانون سازی کریں گے اور پہلے سے موجود قوانین پرعملدرآمد کراوائیں گے۔

    صادق سنجرانی نے کہا کہ عام انتخابات کی حکمت عملی حالات کی مناسبت سے طے کریں گے، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے بلوچستان میں ہمارا گروپ جیتےگا۔

    چیئرمین سینیٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق کہا کہ میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں، میرے لیے ساری سیاسی جماعتیں برابرہیں، میرا کردار ثابت کرے گا۔


    سنجرانی، زرداری ملاقات: جمہوریت کے لیے ساتھ چلنے کا عزم


    خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں‌ مستقبل میں‌ بھی فروغ جمہوریت کے لیے ساتھ چلنے کا عزم کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔