کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاناما جےآئی ٹی ارکان نے وقت کے فرعون کیخلاف سچی رپورٹ پیش کی، نوازشریف کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا، شکرہے جےآئی ٹی تحقیقات پر میراتجزیہ غلط نکلا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ نے جو سمت متعین کی، اللہ کرے انجام اسی پر ہو، رپورٹ پراللہ کے حضور شکر گزارہوں، انہوں نے وقت کے فرعون کیخلاف سچی رپورٹ پیش کی۔
اللہ نے جےآئی ٹی ارکان کو استقامت دی، جے آئی ٹی رپورٹ تاریخ میں انوکھی تحقیقات ہے، اس ٹیم کے ارکان کرکٹ ٹیم سے زیادہ انعامات کے مستحق ہیں، پتہ نہیں جے آئی ٹی ارکان کو کتنی پیشکشیں کی گئی ہونگی؟
ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے حوالے سے میرا تجزیہ غلط نکلا جبکہ میرے سابقہ تجزیے کی بیناد38سال کا تجربہ تھا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے قریبی ساتھیوں کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پانچ میں سے دو ججز نے تو نوازشریف کا قصہ ہی تمام کر دیا تھا، جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ اکثریتی لیکن رپورٹ متفقہ ہے،۔
اس رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے بچنےکا کوئی راستہ نہیں بچا، کیس چل رہاہے، بینچ کو تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جس بینچ میں رپورٹ جمع ہوئی اسی کو فیصلہ کرنا ہے، ابھی سپریم کورٹ کا مرحلہ باقی ہے، انتظارکیا جائے۔
ڈاکٹر طاپرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن گو نوازگو ایجنڈے کے ایک صفحے پر آئے، قانون نے بدعنوانوں کے چہروں سےنقاب ہٹادیا، والیم دس مانگنے والوں نے ہمیں نجفی کمیشن کی رپورٹ ہی نہیں دی۔
احتساب کو سازش کہنے والوں کے اپنے دامن داغدار ہیں، حقیقی جمہوریت احتساب سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہے۔
کراچی : سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف پر سنگین الزامات ہیں اگر وہ مشورہ مانگیں گے تو دیں گے ورنہ نہیں،میں نہیں چاہتا جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ سب کے ساتھ ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پی ایس 114 کے امیدوار سعید غنی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تصادم کی فضا نہیں ہونی چاہئے، اداروں میں تصادم ہوا تو کچھ نہیں بچے گا، ہمیں اداروں کی بقاء کا خیال کرنا چاہئے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہتا، فیصلہ آنےدیں، پاناما کیس پر میرا مؤقف پارٹی کے موقف سے الگ نہیں، اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے واضح پیغام دے دیا ہے،پارٹی پالیسی کے ساتھ ہیں،۔
وزیراعظم کے استعفیٰ سے متعلق انہوں نے کہا کہ نوازشریف مشورہ مانگیں تو دیں گے ورنہ چپ رہیں گے، میں نے اپنے کیس میں اپیل کی اور نہ لڑائی کی، کیونکہ آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایاتھا اس لئے خط نہیں لکھا، اپنے خلاف آنے والے عدالت کے فیصلے کو من و عن قبول کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ناراض نہیں، وہ حالات کے مطابق سیاست کر رہےہیں، پیپلزپارٹی اس وقت سب سے زیادہ متحرک ہے، آصف زرداری ملک میں نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا پالیسی میں عمل دخل نہیں۔
لاہور: تحریک انصاف کےرہنماشفقت محمود کا کہناہےکہ جے آئی ٹی رپورٹ آنےکےبعد سےمسلم لیگ ن کے رہنماؤں کےچہروں پرپریشانی صاف نظر آ رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےرہنما شفقت محمود نےنیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ مسلم لیگ کےرہنماسازش کی باتیں کرتے ہیں لیکن بتاتے نہیں کہ یہ اندرونی سازش ہے یا بیرونی سازش ہے۔
تحریک انصاف کےرہنما نےکہاکہ جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی ان پاناماپیپرز میں سےعالمی سازش کی بو آنے لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے جے آئی ٹی کو گلف اسٹیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے کر ان کے خلاف سازش کی ہے؟۔
شفقت محمودکا کہنا تھاکہ یا پھران کےکزن طارق شفیع نےان کےخلاف سازش کی ہے؟۔ جنہوں نےکہا کہ انہوں نےاپنےبیان حلفی کوپڑھےبغیر ہی دستخط کردیےتھے۔
انہوں نےکہاکہ گلف اسٹیل کی کہانی میں شہباز شریف کا بڑا اہم کردار ہے،طارق شفیع کے بقول والد صاحب نے شہباز شریف کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ گلف اسٹیل چلانے میں مدد کریں گے۔
تحریک انصاف کےرہنما کا کہناتھاکہ گلف اسٹیل فروخت ہوئی تواس پردستخط شہباز شریف کے تھے لیکن جے آئی ٹی کے سامنے انہوں نے کہا کہ ان کا اس فروخت میں کوئی کردار نہیں ہے۔ کیا ان کے خلاف میاں شہباز شریف سازش کر رہے ہیں؟۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھاکہ پاناما پیپرزاسپانسرڈ سازش ہےاوراس کا ہدف پاکستان تھا کیونکہ کچھ طاقتیں پاکستان کو بھکاری بناکررکھنا چاہتی ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہناہےکہ کسی منصوبےمیں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، اپنےدورمیں ہمیشہ شفافیت کوفروغ دیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کےسینیٹرزاورارکان قومی اسمبلی نےشرکت کی۔
مسلم لیگ ن کےسینیٹرزاورارکان قومی اسمبلی نےپارلیمانی پارٹی کے اجلاس کےدوران وزیراعظم کی قیادت پراعتمادکااظہارکیا۔
وزیراعظم نوازشریف نےن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کےدوران کہاکہ مجھ پر کرپشن کاکوئی الزام نہیں،جے آئی ٹی میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔
وزیراعظم پاکستان نےکہاکہ ماضی میں حکومتیں کرپشن،سیکیورٹی رسک کےالزام پرختم کی گئیں،انہوں نےکہاکہ کوئی کرپشن کی ہےتوپکڑاجائے۔
انہوں نےکہاکہ جےآئی ٹی متنازع رپورٹ مخالفین کےبےبنیادالزامات کامجموعہ ہے،رپورٹ میں موقف اورثبوتوں کوجھٹلانےکےلیےٹھوس دستاویزنہیں ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ ہمارےخاندان کومفروضوں،بہتانوں کی بنیادپرنشانہ بنایاگیاجبکہ موجودہ صورتحال پاکستان کی70سالہ تاریخ ہی کا ایک عکس ہے۔
انہوں نےکہاکہ رپورٹ میں ایک جملہ ایسانہیں جس سےاشارہ ملےکرپشن کا مرتکب ہوں وزیراعظم نےکہاکہ میرے اور شہبازشریف کےادوارمیں رتی بھرکرپشن کا کیس ہےتوبتاؤ۔
وزیراعظم پاکستان نےکہاکہ بتاؤتو کسی منصوبےمیں نواز شریف نےرتی بھر بدعنوانی کی ؟انہوں نےکہاکہ راستے میں مشکلات کھڑی کی گئیں،میں نظریےاورمؤقف پر جما رہا۔
انہوں نےکہاکہ نااہل قرار دے کرانتخابات سےباہرکیا گیاہمت نہیں ہاری،مشرف کی آمریت کےسامنےسرنہیں جھکایا۔
وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ میں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا،آج جو بڑے بڑے لیڈر بنے بیٹھےہیں اس وقت چھپ گئےتھے۔
انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ سےپہلے مجھےامریکی، برطانوی رہنماؤں کےفون آئے،عالمی رہنماؤں نےکہاآپ کی جان کوخطرہ ہے،لانگ مارچ میں نہ جائیں۔
وزیراعظم پاکستان نےکہاکہ میں جمہوریت،رول آف لا اورعدلیہ کی آزادی پریقین رکھتاہوں۔انہوں نےکہاکہ عدلیہ کی آزادی کےمشکل مشن میں ہم مخلص تھے،اللہ نےکامیابی دی۔
انہوں نےکہاکہ ہمارےخلاف ایک بلاجوازمہم کاآغازکردیاگیاہے،دھرنوں میں کچھ ہوتارہااس وقت بیان نہیں کرسکتا،اب یہ تیسراحملہ ہورہاہے،عوام ہمارےساتھ ہیں۔
وزیراعظم نےکہاکہ سیاسی بےیقینی پیدا کرنےوالےعناصرملک کونقصان پہنچارہےہیں،انہوں نےکہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی توانائی کےاتنےمنصوبےنہیں لگے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کا پرزورتالیوں اور ڈیسک بجاکراستقبال کیاگیا۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت فروس سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دوں۔
واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کےاجلاس کےدوران کہا تھاکہ جےآئی ٹی رپورٹ مفروضوں،الزامات اوربہتانوں کامجموعہ ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کواپنےقول کونبھاتےہوئےاستعفیٰ دےدیناچاہیے۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصادف کےرہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں جے آئی کےبعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سےملاقات کےدوران تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمودقریشی کےہمراہ شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی موجود تھے۔
ذرائع کےمطابق ملاقات کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلیے ریکوزیشن تیارکرگئی اور حکومت مخالف تحریک کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطےکا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نےاپوزیشن لیڈر سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ نوازشریف کووزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوجاناچاہیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ بلاول بھٹونےعمران خان کےمؤقف کی تائیدکی۔انہوں نےکہاکہ اسمبلی اجلاس بلانےکےلیےپیپلزپارٹی،پی ٹی آئی میں اتفاق ہے۔
تحریک انصاف کےرہنما کا کہناتھاکہ اپوزیشن کی دیگرجماعتوں سےبھی مشاورت کی جائےگی۔انہوں نےکہاکہ فاروق ستارسےبھی ٹیلیفون پربھی بات ہوئی ہےہوسکتاہےفاروق ستارکل ہی اسلام آبادتشریف لےآئیں۔
واضح رہےکہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ ن لیگ میں ایک گروپ محاذآرائی سےگریزکامشورہ دےرہاہےجبکہ دوسراگروپ سیاسی شہید ہونےکی بات کررہاہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی وزیراعظم نوازشریف سےاستعفے کا مطالبہ کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام آنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بعد اب چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اپنے عہدے سے فی الفور مستعفی ہوجائیں۔
اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حکمرانی کرنے کا اخلاقی و سیاسی جواز کھوچکے ہیں، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ کے بعد استعفے میں تاخیر سے بحران مزید بڑھے گا، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل وزیراعظم کا استعفیٰ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے ذرائع آمدنی اورجمع کی گئی دولت میں بڑا فرق ہے، جےآئی ٹی رپورٹ سے وزیراعظم پرالزام واضح طور پرثابت ہوگیا ہے، اس کے بعد اب نواز شریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو جج صاحبان پہلے ہی نواز شریف کو مجرم قرار دے چکےہیں، جبکہ تین جج صاحبان نے جےآئی ٹی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا، یہ وقت درست سیاسی فیصلے کاہے اور وقت بہت کم ہے، لہٰذا وزیر اعظم فیصلہ کرنے میں تاخیر نہ کریں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تبدیلی کے لئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، موجودہ ملکی صورتحال سے جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں، اس سارے معاملے سے نظام کے مضبوط ہونے کی نشاندہی ہوگئی۔
جھنگ : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارےمخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے، 10جولائی کو ہی ہم داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جے آئی ٹی جو کر رہی ہے سب جانتے ہیں، مخالفین دھرنے اور احتساب کی آڑ میں سازشیں کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ترقی کے مخالفین کی پاکستان میں کوئی کمی نہیں، جگہ جگہ ہائی ویز بن رہی ہیں، موٹر ویز کا جال بچھایا جارہا ہے، کراچی سے پشاور موٹر وے بنا رہے ہیں،14اگست کو کراچی سے حیدرآباد موٹر وے کا افتتاح کریں گے، ملک میں انقلاب آرہا ہے،پاکستان کامیابی کا سفرطے کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ میں ٹرمینل بنایا گیا جس سے ایل این جی آتی ہے، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے، بڑے منصوبے دو سال میں مکمل کیے، لوڈ شیڈنگ ختم ہورہی اوربجلی سستی پیداکی جارہی ہے،بجلی سستی ہوگی تو لوگ بھی بل خوشی سے دیا کریں گے۔
اب تک7ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا، وزیر اعظم
اکیس ماہ پہلے یہاں آنے والے لوگ منصوبے کی تکمیل سےحیران ہیں، یہاں پہلے میدان تھے آج پلانٹ تیار ہوگیا ہے، حکومت سنبھالنے سے اب تک7ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا، خوشی کی بات ہے21ماہ بعد دوبارہ منصوبے کے افتتاح کیلئے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندھیرے چھا چکے تھے،فیکٹریاں بند ہورہی تھیں، خوشحالی آرہی ہے، انڈسٹری چل رہی ہے، پاکستان میں سیاحت بڑھ رہی ہے، غیرملکیوں کوجگہ نہیں ملتی، بتایا جارہا ہے کہ سیاحوں کیلئے پہاڑوں میں ٹینٹس لگائےجارہےہیں، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے اور ان کے وسائل میں بھی اضافہ ہورہاہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا گروتھ ریٹ 5.3 فیصد ہوگیا ہے، آئندہ ایک دوسال میں گروتھ ریٹ 7 فیصد سے بھی بڑھ جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگری کلچر سیکٹر،انڈسٹریل سیکٹرمیں ترقی ہورہی ہے، حکومت سنبھالتے ہی بجلی کے منصوبےلگانےکا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سےوعدہ کیا تھا کہ اندھیرے دور کریں گے، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرینگے، ہم لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کیلئےختم کرنےجارہےہیں، لوڈشیڈنگ کےذمہ داروں کو اب آپ لوگ پوچھیں،ان لوگوں مجرمانہ غفلت کی وجہ سے جو پاکستان میں ایسے حالات پیدا ہوئے، ظلم ہےلوگوں سےروشنیاں چھینی گئیں لیکن ہم قوم کی خدمت کررہےہیں۔ 10جولائی کو داسو منصوبےکا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔
جے آئی ٹی جو کررہی ہے، وہ سب جانتے ہیں، وزیر اعظم
پاناما کیس کے حوالے انہوں نے کہا کہ کہاجارہاہے10جولائی کوجےآئی ٹی رپورٹ دےرہی ہے، 10جولائی ہم بھی داسو منصوبے کا بنیاد رکھنے جارہےہیں، جےآئی ٹی کو توآپ جانتے ہی ہیں اورجو وہ کررہے ہیں وہ بھی جانتے ہیں۔
نواز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جنہوں نے ہمیں روکنے کیلئےآسمان سر پراٹھا رکھا انہیں بتانا چاہتا ہوں، آسمان سر پراٹھانے والے کچھ بھی کرلیں ترقی کا سفرجاری رہےگا، گزشتہ چارسالوں سے آپ جوکچھ کررہے ہیں وہ پوری قوم جانتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ن لیگ سےایک دوبارنہیں باربارشکست کھائی ہے، آپ الیکشن جیت نہیں سکتے،آپ صرف سازش کرسکتےہیں، آپ کبھی دھرنے،کبھی احتساب کی آڑمیں سازش کرتےہیں، سازش کرنے کیلئےجےآئی ٹی کے پیچھے چھپتے ہیں، جےآئی ٹی کے پیچھےچھپنے کےبجائےمیدان میں آؤ، انہوں نے کہا کہ آؤ میدان میں مقابلہ کرو، جب کہو گے ہم میدان میں آئیں گے، ہم آپ کو بھی جانتےہیں اورآپ کے کام کو بھی جانتےہیں۔
ملک بھر میں ترقی کا سفر جاری ہے، نواز شریف
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تبدیل ہورہاہے، ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اول نمبرپرہوگا، لوگ ہماری روشن مستقبل کی پالیسیوں کودیکھ رہےہیں، کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں، دیہات میں کالج بن رہے ہیں، بلوچستان میں ترقی دیکھیں ،خیبرپختونخوا کوہم تعمیر کررہےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لواری ٹنل کو ہم بنارہے ہیں جس کیلئے26ارب روپے دیئے، داسو، دیامر بھاشا ڈیم جیسے پروجیکٹ بنائے جارہےہیں، سندھ میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبے بنارہے ہیں، ریلوے، سڑکوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے کام کررہا ہے، چین نے بھی اس کی تعریف کی ہے، میٹرو بس سے لوگوں کو سہولت ملی، قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اندھیرے دورکرینگے، لوڈشیڈنگ ختم کرینگے، لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کیلئےختم کرنے جا رہے ہیں۔
منصوبے کی21ماہ میں تکمیل عالمی ریکارڈ ہے، شہباز شریف
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی21ماہ میں تکمیل دنیا میں ریکارڈ ہے، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لگنےوالے موجودہ ترقیاتی منصوبے شفافیت کی مثال ہیں، حویلی لکھا اور بہادرشاہ کے منصوبوں میں168ارب روپے کی ریکارڈ بچت کی گئی۔
وزیراعظم کے کارنامے یاد رکھےجائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب
پاناما کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاناما کا بڑا شور ہے،آپ کے اعمال نامے کی نسبت پاناما کچھ نہیں، پاناما افسانے کے برعکس وزیراعظم کے کارنامے یاد رکھےجائیں گے، پاناما کا افسانہ ہے اوریہ ترقیاتی منصوبے اعمال نامہ ہے، پاناما کیس میں عدالت کافیصلہ قبول کیاجائےگا، لوگ یادرکھیں گےایک وزیراعظم آیاتھا جس نے پاکستان کو اقوام عالم میں کھڑا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ کی بڈنگ نہیں ہوئی تھی، بڈنگ کااداروں کونوٹس لیناچاہیےتھا،ذمہ داروں کوپکڑناچاہیےتھا، نندی پورپاورپروجیکٹ کاسامان3سال تک کراچی پورٹ پرموجودرہا۔
کراچی: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہناہےکہ نیاوزیراعظم کون ہوگا،فیصلہ نوازشریف نےکرناہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ مرکزکےساتھ صوبوں کی اسمبلیاں بھی تحلیل ہونی چاہیے،صرف مرکزکوتحلیل کیاگیاتوقبول نہیں کریں گے۔
شیخ رشید کا کہناتھاکہ نوازشریف کے پاس حکومت کرنےکاجوازنہیں رہا۔انہوں نےکہاکہ نوازشریف نے2تہائی اکثریت آنے کےبعد خود اپنے پیرپرکلہاڑی ماری۔
عوامی مسلم لیگ کےسربراہ کا کہناتھاکہ شریف خاندان کی تلاشی کرانےکاکریڈٹ عمران خان کوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ آج اسفندیارولی اورمولانافضل الرحمان نوازشریف کےساتھ نہیں ہیں۔
شیخ رشید نےکہاکہ عمران خان کےکہنےپرپی ایس114کےامیدوارکوسپورٹ کررہاہوں،پوری امیدہےپی ایس114سےعمران خان کاامیدوارجیتےگا۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھا کہ شواہد دینےاورمنی ٹریل بتانےکے بجائے دھمکیاں دی جارہی ہیں اداروں کوتباہ کرکےکون سی جمہوریت بچارہے ہیں۔
واضح رہےکہ عمران خان کا کہناتھاکہ کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پرآج بھی نوازشریف اور بچوں کی تصاویر موجود ہیں اور ان کے نام بھی پانامالیکس میں آئے پیں جس پرسوالات پوچھنا ہماراحق تھا اور ہم نے آئین اور قانون کے تحت اپنا کردار ادا کیا اور وزیراعظم کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا گیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہواجس میں اسحاق ڈار،چوہدری نثار،زاہد حامد سمیت دیگر رہنماؤں نےشرکت کی۔
اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ، ملکی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت دیگرامورپرگفتگوکی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےوزیراعظم کو ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جبکہ جے آئی ٹی اور دیگرقانونی معاملات پروزیرقانون زاہد حامد نے بریفنگ دی۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان سے وطن واپسی پرطیارےمیں میڈیا کےساتھ بات چیت میں کہا تھاکہ دھرنے والے ہرسازش میں شریک رہے اور سازشیں کرتے رہے، ان سے نمٹ لیں گے۔
وزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ جس نے ایٹمی دھماکے کا بٹن دبایا اسی کا احتساب ہورہا ہے وہ بھی جعلی، جمہوریت کو کم از کم مجھ سے کوئی خطرہ نہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
دوشنبے: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہناہےکہ کاسا 1000میگاواٹ بجلی کا منصوبہ پاکستان میں ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔
تفصیلات کےمطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آج ہونے والی چار ملکی کاسا کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان،افغانستان کاسا منصوبےسے1000میگاواٹ بجلی حاصل کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ منصوبےسےپاکستان اورافغانستان میں بجلی کی قلت میں کمی ہوگی جبکہ منصوبےسےعلاقائی روابط کوفروغ ملےگا۔
وزیراعظم پاکستان نےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ منصوبہ وسط ایشیااورجنوبی ایشیاکوآ پس میں ملائےگا۔انہوں نےکہاکہ سماجی ،معاشی اور صنعتی ترقی کےلیےہمیں بجلی کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان کاسا 1000 بجلی منصوبے کو اہمیت دیتا ہے جس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔