Tag: نوازشریف

  • وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہونگے

    وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہونگے

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہونگے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف آج دوروزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے۔انہیں اس دورے کی دعوت ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی نے دی تھی۔

    وزیراعظم پاکستان اپنے2روزہ دورے میں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کے علاوہ دارالحکومت اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں منعقدہ پہلی عالمی کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان مشترکہ طور پراس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں،جس میں حکومتی سربراہوں، وزرا، نجی شعبوں کے چیف، سول سوسائٹی کے رہنمااقوام متحدہ کے حکام سمیت 15مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

    کانفرنس میں پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030ء کے تحت پائیدار ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی رابطوں کے ذریعے وسط ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔

  • عمران خان کے ایکشن سے نواز شریف طاقت ہورہےہیں،خورشید شاہ

    عمران خان کے ایکشن سے نواز شریف طاقت ہورہےہیں،خورشید شاہ

    لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ایکشن سے نوازشریف طاقتور ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہے کہ سیاست میں جلد بازی کبھی نہیں ہوتی ہے بلکہ سب کو ساتھ لے کرچلنا پڑتا ہے۔

    پاناما لیکس سے متعلق ان کا کہناتھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ٹی او آر بنائے،آل پارٹیرزکانفرنس کیں لیکن عمران خان نے اسلام آباد لاک ڈاون کا اعلان کرکے اپوزیشن کوتوڑدیا۔

    خورشید شاہ کا کہناتھا کہ فیصلہ ہواتھاکہ پاناما بل منظور نہیں ہوا تو ساری جماعتیں مل کر تحریک چلائيں گی لیکن صبح 10 بجے پتاچلا کہ عمران خان نے لاک ڈاؤن کرنے کااعلان بھی کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ جب شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا کہ اعلان کیسے کردیا،توانہوں نے کہا کہ انہیں بھی نہیں پتا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناتھاکہ جنرل راحیل شریف نے مشکل وقت میں پاک فوج کی کمان سنبھالی ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ فوج لڑی ہےاوردہشت گردوں کوپیچھےدھکیلاہے،اب اس تسلسل کی سخت ضرورت ہے۔اگر اس پالیسی میں تبدیلی آئی تو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہاتھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہترین دور گزارا ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

  • قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا،شیخ رشید

    قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا،شیخ رشید

    لندن : شیخ رشید احمد کا کہناہےکہ قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان جب ضرورت پڑی تو پھر ایک ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق لندن میں پریس کانفرنس کےدوران شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ پاناما لیکس میں نوازشریف اور ان کا خاندان ملوث ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھاکہ پوری قوم پاناما لیکس کیس کا فیصلہ چاہتی ہے،سپریم کورٹ سےجو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خوشی ہےکہ آرمی چیف اپنی مدت پوری کر کے واپس جا رہے ہیں،وہ زبردست جرنیل ہیں، پاکستان کے اداروں کو کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے14 قتل نوازشریف کےگلےکاپھندا بنیں گےطاہر القادری اور پی ٹی آئی جب ضرورت پڑی تو پھر ایک ہونگے۔

    مزید پڑھیں:عمران خان لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہترین دور گزارا ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

  • پانامہ کیس میں پیش کیا گیاخط سیف الرحمٰن شہزادے کاہے،پرویز الٰہی

    پانامہ کیس میں پیش کیا گیاخط سیف الرحمٰن شہزادے کاہے،پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کےمرکزی رہنما پرویز الٰہی کا کہناہے کہ پانامہ کیس میں پیش کیا گیا خط قطری شہزادے کا نہیں بلکہ سیف الرحمٰن شہزادے کا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جہانگیر بدر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب کوئی ملک شریف برادران کو بچانے کا خطرہ مول نہیں لے گا۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما کا کہناتھا کہ پانامہ کیس میں جو نیا خط آیا ہےوہ قطری شہزادے کا نہیں بلکہ سیف الرحمٰن شہزادے کاہے۔

    پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ شریفوں سے نجات حاصل کرنے کےلیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ چلنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے جہانگیر بدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف گو اور سچے انسان تھے۔انہوں نے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی کا جھنڈا تھامے رکھا۔

    ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری بھی تعزیت کےلیے جہانگیر بدر کے گھر پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کو ضیاءالحق کے دور میں کوڑوں کی سزائیں دی گئی تھیں وہ نظریاتی کارکن اور باوفا شخصیت کے مالک تھے۔

    مزید پڑھیں:ستائیں دسمبرکویوٹرن نہیں ہوگا،تحریک چلےگی،اعتزازاحسن

    واضح رہےکہ اس سے قبل آج پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنما سینیٹر اعتزازاحسن کا کہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ 27دسمبر کو یوٹرن نہیں ہوگا بلکہ تحریک چلے گی۔

  • ستائیس دسمبر کوحکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشیدشاہ

    ستائیس دسمبر کوحکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشیدشاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہے کہ نوازشریف کی وجہ سے ملک خطرات میں ہے۔انہوں نے 27دسمبرکوحکومت مخالف تحریک کے اعلان کی بات بھی کردی۔

    تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناہے کہ نوازشریف نے کوئی ایساوعدہ وفانہ کیاجن پرعوام سے ووٹ لیاتھا۔

    خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی پرفرینڈلی اپوزیشن کےالزام کوغلط قراردیتےہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت پوری ہونےپرریٹائرہوجائیں گے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی سندھ کےرہنمامولابخش چانڈیونےبھی توپوں کا رخ حکومت کی جانب کرلیا۔انہوں نے کہا کہ چندحکومتی وزیروں کی وجہ سندھ میں وفاق کےخلاف نفرت زورپکڑرہی ہے۔

    مولابخش چانڈیوکاکہناتھا کہ چھوٹےصوبےکےخلاف پالیسیوں کی وجہ سےسندھ میں ن لیگ کانام ونشان مٹ گیاہے۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کو مشورہ دیا کہ وزیر بجلی کو وفاقیت کا درس دیں۔

    مزید پڑھیں:قطری شہزادے کے خط نے شکوک و شبہات کو جنم دیا،خورشید شاہ

    واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاتھا کہ نواز شریف کی جانب سے قطری شہزادے کو خط پیش کرنے سے لگتا ہے کہ کچھ اور ہی معاملہ ہے۔

  • ترک صدر 2روزہ دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے

    ترک صدر 2روزہ دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردگان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گےجہاں وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق ترک صدر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اگلے ماہ پاکستان 2روزہ دورے پر آئیں اور دارالحکومت اسلام آباد میں قیام کریں گےرجب طیب اردگان وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر مذاکرات کریں گے۔

    ترک صدرکے 2روزہ دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پردستخط کیے جائیں گے اور ان کے دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

    مزید پڑھیں:پاکستان سے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی اظہار یکجتی

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی تھی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مجموعی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ترک وزیراعظم کو آگاہ کیاتھا۔

    واضح ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے مسئلہ کشمیر کےمعاملے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی۔

  • نوازشریف کو آنسو بہاتا دیکھ کر ضیاء الحق کی یاد آگئی، سراج الحق

    نوازشریف کو آنسو بہاتا دیکھ کر ضیاء الحق کی یاد آگئی، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آنسو بہاتے دیکھا تو ضیاء الحق یاد آگئے،عدالت چاہے تو معاملہ 25 دن میں طے کرسکتی ہے، وزیراعظم کے بعد اپوزیشن کا بھی احتساب ہوگا، دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان کو بھی کرپشن سے پاک کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن پر اپوزیشن سے بھی حساب لیا جائے لیکن پہلے وزیراعظم اور ان کے ٹولے کا احتساب ہوگا، ضیاءالحق روتے تھے کہ میں ریفارمز نہیں لاسکا، پھر نواز شریف کو بھی روتے دیکھا، ماضی کی طرح یہ صرف انکوائری رپورٹ نہ ہو، کمیٹی کو چاہیئے کہ 25 دن میں رپورٹ مکمل کرے اور سپریم کورٹ فیصلہ کرے۔

    سینیٹرسراج الحق نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں نوازشریف کو ایک جلسے میں آنسو بہاتے دیکھا تو ضیاء الحق یاد آگئے۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی ایسے حالات پیدا ہوئے تو ڈکٹیٹر آجاتا ہے،پہلے بھی کہا تھا کہ معاملے کو گراؤنڈ سے زیادہ عدالت میں حل ہونا چاہئیے، ہم نے کوشش کی کہ خون خرابہ نہ ہو، تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کبھی مثبت نتائج نہیں آئے۔

    امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں ڈکٹیٹرز آجاتے ہیں اور جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو پھر آئین اور قانون کو الماری میں رکھ دیا جاتا ہے،ابھی لوہا گرم ہے، قوم عدلیہ کی پشت پر ہے، اب وقت ہے کہ اسے با معنی بنایا جائے اگر سنگاپور اور ہانگ کانگ کرپشن سے پاک ہوسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں ہوسکتا؟

  • چوہدری نثار نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض اداکیا،وزیراعظم

    چوہدری نثار نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض اداکیا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف کا کہناہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض بخوبی نبھایا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کااہم اجلاس جاری ہےجس میں وفاقی وزیرداخلہ،اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شریک ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پولیس ٹریننگ کالج کے شہدا اور گڈانی حادثے میں جاں بحق افراد کے بلنددرجات کے لیے دعا کرائی گئی۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے چوہدری نثار علی خان نے ریاست کی حفاظت کےلیےاپنا فرض ادا کیا۔وزیراعظم اورکابینہ نےاسلام آبادلاک ڈاؤن معاملےسےنمٹنےپروزیرداخلہ کے کردار کوسراہا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ میں نےاپنافرض وزیراعظم کی قیادت اوررہنمائی میں پوراکیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےاعتماداورغیرمشروط تعاون پران کامشکورہوں۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس اورایف سی کےکردارکوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔پولیس اورایف سی قانون اورریاست کےساتھ کھڑےرہے۔

    وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں بچوں کے اغواسے متعلق عالمی کنونشن کے ساتھ الحاق کی منظوری دے دی۔

    خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں کمپنیز ترمیمی بل اور افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور کیا جارہاہے۔

    مزید پڑھیں: پانامہ لیکس: وزیراعظم ہاؤس میں قانونی مشاورت کے لیے اجلاس

    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم نوا ز شریف سے قانونی ماہرین کی ٹیم کی پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کو جواب دینے کے لیے مشاورت کی گئی تھی۔وزیراعظم کے زیرِ صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں داخل کرائے جانے والے جواب پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

    مزیدپڑھیں:پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منارہی ہے

    واضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق دائردرخواستوں پرچیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

  • آصف زرداری منافق نہیں تھا،شریف برادران منافق ہیں،عمران خان

    آصف زرداری منافق نہیں تھا،شریف برادران منافق ہیں،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناہے کہ آصف زردرای منافق نہیں تھا اس نے کبھی نہیں کہا کہ پیسے واپس لائیں گے،نوازشریف اور شہباز شریف منافق ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ روز لوگوں کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کس قانون کے تحت اٹھایاگیا۔

    عمران خان کا کہناتھاکہ نوازشریف کے لیے جمہوریت یہ ہے کہ دھاندلی کرو،اقتدار میں آؤ، کرپشن کرو، پیسہ بناؤ، کیوں کہ ان کے بچے باہر بیٹھے ہیں اور کاروبار بھی باہر ہیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناتھاکہ آصف علی زرداری شریف برادارن کی طرح منافق نہیں تھا وہ جو بھی تھا سب کے سامنے تھا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں پر ازخود نوٹس لے۔

    عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی سربراہی میں آج خیبرپختونخواہ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کا وفد بنی گالہ پہنچیں گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کارکن جیسے بھی ممکن ہو بنی گالہ پہنچیں جہاں سے 2 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

    عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منصوبہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا نہیں بلکہ جب 10 لاکھ لوگ دارالحکومت پہنچیں گے تو اسلام آباد خود ہی بند ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پونے دس بجے طلب کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

    وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہناہےکہ دیوالی کایہ تہوار ہمیں اندھیروں میں روشنی پھیلانے کا درس دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ دیوالی کا یہ تہوار دوسروں کی خدمت کرنے کی عکاسی کرتا ہےاس موقع پر سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ دیوالی کہ اس موقع پر ہندو برادری کے افراد کی طرف سے ملک کےلیے پیش کردہ سماجی،معاشی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عقائد کا احترام ہمارے ملک کی طاقت کا ذریعہ ہےمیں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں اور ہندو برادری کی خدمت کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ بابائے قوم قائد اعظم نے مذاہب،پیشے اور قومیت سے بالا تر ہوکر پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کےلیے مساوات،آزادی اور تحفظ کا اعلان کیا تھا،میری حکومت تمام مذاہب کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی گذارنے کے مواقع فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ روشنی اور امن کا یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی لانے کا باعث بنے گا۔