Tag: نوازشریف

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو بھیج دیں، ڈاکٹر عدنان

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو بھیج دیں، ڈاکٹر عدنان

    لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو بھیج دیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کل مجھے فون کر کے میڈیکل رپورٹس مانگیں، تمام تازہ ترین رپورٹس آج صبح متعلقہ حکام کو بھیج دیں۔

    ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ رپورٹس میں ڈاکٹرز نے مشورہ دیا نوازشریف روزانہ دو بار مختصر واک کریں، نفسیاتی سکون کے لیے بھی ضروری تھا نوازشریف واک کریں، خاندان کے اصرار پر نوازشریف باہر نکلے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ روبیڈئم پی ای ٹی اسکین جدید طریقہ ہے، برطانیہ میں 2 مشینیں ہیں، نوازشریف کے دماغ کی دائیں آرٹری میں بلاکیج ہے، دماغ کی شریان کے علاج سے قبل دل کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، علاج مسلسل جاری ہے اور رپورٹس اس کی واضح تصویر کشی کر رہی ہیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا نواز شریف کو خط، تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا، جس مین نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا میڈیکل رپورٹس کا میڈیکل بورڈ جائزہ لینے کے بعد ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • نوازشریف کا بیرون ملک علاج ، پنجاب حکومت سے متعلق اہم انکشافات

    نوازشریف کا بیرون ملک علاج ، پنجاب حکومت سے متعلق اہم انکشافات

    لاہور: نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے معاملے پر اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی دستاویز فراہم نہ کی جا سکی، پنجاب حکومت نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سے بھی رابطہ کیا جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ نوازشریف سے متعلق دستاویزات نہیں ہیں اور میڈیکل رپورٹ کیلئے ڈاکٹر عدنان یا نوازشریف سےرابطہ کیاجائے۔

    https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1216673371280289792?s=20

    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ضمانت میں توسیع کی کوئی دستاویز فراہم ہی نہیں کی تاہم پنجاب حکومت نے نواز شریف سے لندن میں علاج کی رپورٹس مانگ لی ہیں۔

    واضح رہے کہ عدالت نے ضمانت میں مزید توسیع کیلئے نوازشریف کو پنجاب حکومت سے رابطہ کرنےحکم دیا تھا اور ضمانت میں توسیع میڈیکل رپورٹس سے مشروط کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت کی تھی۔

    ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ یاسمین راشد نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے رابطہ کرلیا ہےاور شل میڈیا پر وائرل تصویر کے بعد میڈیکل رپورٹس بھجوانے کا کہا ہے۔

  • وزیراعظم کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت کر دی۔

    ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ یاسمین راشد نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے رابطہ کرلیا۔ یاسمین راشد نےسوشل میڈیا پروائرل تصویر پرمیڈیکل رپورٹس بھجوانے کا کہا۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نواز شریف کے وکیل کو تازہ رپورٹس بھجوانے کا مراسلہ لکھ دیا ہے۔

    نواز شریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔

  • نوازشریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی کی ملاقات

    نوازشریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی کی ملاقات

    لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے لندن میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی لندن میں نواز شریف کی عیادت کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کی۔

    نوازشریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی عیادت کے لیے آیا تھا، طبیعت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گہرےدوست سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی نوازشریف کی خیریت پوچھنے آئے تھے اور انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ان کے کنسلٹنٹ ڈیود لارنس نے تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلیٹلیٹس غیرمستحکم، شریانیں جزوی بند اور فالج کا خطرہ ہے۔

    واضح رہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ 20 نومبر سے موجود ہیں۔

  • نوازشریف نے ساڑھے7 ارب کا بانڈ نہیں 50 روپے کا اسٹامپ پیپر دیا، رانا ثنا اللہ

    نوازشریف نے ساڑھے7 ارب کا بانڈ نہیں 50 روپے کا اسٹامپ پیپر دیا، رانا ثنا اللہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف نے ساڑھے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز نہیں دیے صرف 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لکھا کہ واپس آؤں گا، اب حکومت اسٹامپ پیپپرکا تعویز بنا کر گلے میں ڈال لے تاکہ سکون ملے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس صرف 5 ووٹوں کی اکثریت ہے، حکومت کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی بہت ہی آسان ہے، چاہتے ہیں ان ہاؤس تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات موجودہ حکومت کو فارغ کرنے سے ہی کم ہوں گی، سکون قبر میں ملتا ہے تو کیا وہ پوری قوم کو قبرمیں لٹانا چاہتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے 7 ارب کے ضمانتی بانڈز مانگے لیکن نوازشریف نے بیماری کی حالت میں بھی اس سے انکار کیا اور عدالت سے رجوع کیا۔

    سابق صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز نہیں دیے صرف 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لکھا کہ واپس آؤں گا، اب حکومت اسٹامپ پیپپرکا تعویز بنا کر گلے میں ڈال لے تاکہ سکون ملے۔

    نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد واپس بھی آئیں گے اور اپنے بیانیے کو آگے بڑھائیں گے۔

  • نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے، شیخ رشید

    نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میں تمام لوگوں کاشکرگزارہوں کہ بھارتی مسلمانوں کی آواز سے آواز سے ملائی، بھارت کے اقدام کے خلاف راجہ بازار سے لاکھوں افراد کی ریلی نکالیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شاید وہ وقت آگیا ہے کہ بھارت پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑے، اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔

    مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اورلٹیروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں، شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اور لٹیروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں۔

  • پیسے واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، مزید وصولیاں ہوں گی، فواد چوہدری

    پیسے واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، مزید وصولیاں ہوں گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پیسے واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے، مزید وصولیاں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کی انتہا پسندانہ ذہنیت سے بھارتی عوام مصیبت میں مبتلا ہیں، آر ایس ایس کی پالیسی سے بھارت کا وجود خطرے میں ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازکو باہر جانےسے روک دیا، نواز شریف کو اجازت دینا زیادتی ہے، عام آدمی جیلیں کاٹتا ہے، امیر لوگ سہولتیں لے کر باہر چلے جاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کو روکنے سے کچھ نہ کچھ مداوا ہوا ہے، ہم انہیں جیلوں میں نہیں رکھنا چاہتے یہ پلی بارگین کریں، لوٹی دولت واپس کر کے جہاں مرضی جائیں، پیسے واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے، مزید وصولیاں ہوں گی۔

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست جمع کروائی ہے جس میں موقف اپنا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی ہیں۔

  • نوازشریف کی دل کی شریان سکڑ گئی، ہارٹ اٹیک کا خطرہ، اسپتال ذرائع

    نوازشریف کی دل کی شریان سکڑ گئی، ہارٹ اٹیک کا خطرہ، اسپتال ذرائع

    لندن: مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی شریان سکڑ گئی جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے کیونکہ شریان میں پیچیدگی کی وجہ سے انہیں انجائنا کے درد کی شکایت ہے،  گزشتہ روز ہونے والے ای ٹی اسکین کی رپورٹ کرسمس کے بعد ملے گی۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  نوازشریف کےدل کوخون پہنچانےوالی شریان سکڑگئی، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم کی بیماری پر تبصرہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی درخواست اور میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوگئی، محکمہ داخلہ کوموصول درخواست پرکمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نوازشریف کا بیرونِ ملک علاج جاری ہے جس کی وجہ وہ وطن واپس نہیں آسکتے۔ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو  8 ہفتوں کی مہلت دی گئی تھی جس کی معیاد آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

  • نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست

    لاہور: مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست جمع کروا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں موقف اپنا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی ہیں۔

    العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کا آج آخری روز ہے، نوازشریف کی 8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت آج ہوگی۔

    خیال ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت کے عوض 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حالت بہت تشویش ناک ہے، ان کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ بڑھ نہیں رہے۔

    ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ہارٹ اسٹوک بھی ہوچکا ہے، نوازشریف کی جان کو بھی ابھی تک شدید خطرہ ہے، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کیوں کم ہوئے۔

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت

    لاہور: نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ عدالتی وقت ختم ہونے پروصول نہ کی جاسکی، ہائی کورٹ آفس نے رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تاہم عدالتی وقت ختم ہونے پر رپورٹ وصول نہ کی جاسکی۔ ہائی کورٹ آفس نے رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

    سابق وزیراعظم کی صحت پر رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کے لیےعلاج جاری ہے، محفوظ علاج کے لیے 50 ہزارسے ڈیڑھ لاکھ پلیٹ لیٹس ہونے چاہئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو دل میں خون کی شریانوں میں مسائل کا بھی سامنا ہے، بائی پاس کے بعد نوازشریف کی طبیعت بہتر ہے مگر شریانوں میں مسائل ہیں، نوازشریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے۔

    میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو دن میں 2 مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے، نوازشریف کے مرض کی مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔