Tag: نوازشریف

  • ماں اوربچے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، نواز شریف

    ماں اوربچے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، نواز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بہترغذا اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ذریعہ ماں اوربچے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    وہ گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ ایمیونائزیشن (گاوی) کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔

    وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرستھ برکلے کی سربراہی میں ایوان وزیراعظم میں ان سے ملاقات کی جبکہ وفد میں عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کے نمائندہ اعلیٰ الوان اور بل گیٹس فاﺅنڈیشن کے نمائندے ڈاکٹر کرس الائزبھی شامل تھے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسین انتہائی اہم ہیں اور اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کےلئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات میں پیچھے رہ جانے والے علاقے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر آسکیں۔

    وفد نے وزیراعظم کی جانب سے اس عمل میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کی تعریف کی جبکہ پولیو کے خاتمہ کے پروگرام پرعملدرآمد اور معمول کی ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات پر خصوصی توجہ دینے پروزارت صحت کے کردار کو بھی سراہا۔

  • نوازشریف غلطیوں پرغلطیاں نہ کریں، خورشید شاہ

    نوازشریف غلطیوں پرغلطیاں نہ کریں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت گلگت بلتستان میں الیکشن سےپہلے دھاندلی کا منصوبہ بنارہی ہے۔ نوازشریف غلطیوں پر غلطیاں نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر ن لیگ کے من پسند افراد کی تقرری پر پیپلزپارٹی کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

    اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نےگلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ کی تقرری پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ ن لیگ نےگلگت بلتستان میں پری پلان دھاندلی کا منصوبہ بنالیاہے۔

    گورنر اورچیف الیکشن کمشنراپنا لگانے کےبعد حکومت نےوزیراعلیٰ کا منصب بھی من پسند شخص سونپ دیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف سے درخواست ہے کہ غلطیوں پرغلطی نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی سے ثابت ہورہا ہے کہ عام انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی۔ اپوزیشن لیڈرنےکہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں نہ آناملک ،جمہوریت اور آئین کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

  • بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، نواز شریف

    بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے نجی اور سرکاری شعبے سے بجلی کے بقایہ جات کی فوری وصولی کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم کی صدارت میں توانائی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم منصوبہ ستر فیصد مکمل ہوچکا ہے، وزیراعظم نے اجلاس میں نیلم جہلم منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں ۔

     تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز جاری کیے جائیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ گردشی قرضوں کا حجم دو سو چون ارب روپے ہوچکا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ایک کھرب چوالیس ارب پچاس کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جانی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مناسب قیمت پر عوام کو بجلی کی فراہمی حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی منگلا کی نسبت زیادہ سستی ہوگی۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کا آبپارہ اور جی ٹین مرکز مارکیٹ کا دورہ

    وزیر اعظم نواز شریف کا آبپارہ اور جی ٹین مرکز مارکیٹ کا دورہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

     اسلام آباد کے تجارتی مراکز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا۔ موجودہ دور حکومت میں ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی،وزیراعظم نواز شریف نے آج اچانک اسلام آباد کے اہم تجارتی مراکز کے دورے کیے۔

     اس موقع پر شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ساتھ ہی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔

     حکومتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم اچانک آبپارہ مارکیٹ اور جی ٹین مرکز پہنچے جہاں وہ عوام میں گھل مل گئے۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو واضح ریلیف ملنا چاہیے۔

  • تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں، نواز شریف

    تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں پٹرول کی سپلائی پر اطمیان کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے بحران سے بچاو کے لیئے موثر رابطوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم کی صدارت میں مری میں اعلی سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب ،وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ شریک ہوئے اجلاس میں قومی اہمیت کے امور توانائی کی صورتحال اور ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق معاملات زیر غور آئے وزیراعظم اعلی پنجاب نے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق صوبے کی کار کردگی بارے آگاہ کیا۔

     وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی ایکشن پلان کے بیس نکات پت متفق ہوئی تھیں ان فیصلوں پر من و عن عملدر امد بھی تمام صوبوں کی ذمے داری ہے وزیراعظم نے تیل بحران سے بچنے کے لیئے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے درمیان رابطوں کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز سے ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز سے ملاقات

    جدہ :وزیر اعظم نوازشریف کی شاہ عبداﷲبن عبدالعزیز سے ملاقات، سعودی عرب اور پاکستان نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

    وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ عبداﷲبن عبدالعزیز کی عیادت بھی کی ۔وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادے سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات میں معیشت ، دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا فوجی عدالتوں کےقیام کافیصلہ آخری اقدام ہے، جس کامقصددہشت گردی اورانتہاپسندی کو جڑ سےاکھاڑا پھینکنا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت اور ن لیگ عدلیہ کےتمام فیصلوں کااحترام کرتی ہے،ن لیگ نے آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے انتہائی موثرکردار ادا کیا ۔

  • فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، نواز شریف

    فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام محدود مدت کے لیے کیا گیا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے مسلم لیگ ن نے موثر کردارادا کیا اور وہ عدلیہ کی آزادی اور وقار کا احترام کرتی ہے۔

     وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم کا غلط مطلب نہیں لینا چاہیے، حکومت عدالتی فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمدپر یقین رکھتی ہے ۔

  • فوجی عدالتوں کے لیے سندھ سے 27 مقدمات حکومت کو ارسال

    فوجی عدالتوں کے لیے سندھ سے 27 مقدمات حکومت کو ارسال

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے ستائیس مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے لیے حکومت کو فراہم کردیں۔

     سندھہ ہائی کورٹ نے ستائس مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے وفاقی حکومت کو بھیج دیے ذرائع کے مطابق اسکروٹنی کے بعد وفاقی حکومت مقدمات کو فوجی عدالتوں کو بھیجےگی۔ذرائع کے کہنا ہے ستائس مقدمات میں سے سترہ مقدمات بم دھماکوں سےمتعلق ہیں۔

     ان مقدمات میں کراچی ایئرپورٹ حملے، مہران بیس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملے کے مقدمات بھی 27 مقدمات میں شامل ہیں، باقی دیگر مقدمات بھی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات کے ملزمان سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں ملزمان کا تعلق تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔

     سندھ کی جیلوں میں کالعدم تنظیموں کے چودہ مجرموں کی اپیلیں سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ٹی ٹی پی، کالعدم لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، جنداللہ اور القاعدہ کے ملزمان کی اپیلیں بھی زیر سماعت ہیں۔

  • وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی،جس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر وہ صدر اوباما کی دوستی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ امریکہ خارجہ پالیسی میں پاکستان کااہم ترین شراکت دارہے۔

    وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان مصنوعات کی امریکی منڈیوں میں زیادہ رسائی اور روزگار میں اضافےکےلئے امریکی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سانحہ پشاور پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان اور امریکا کے مشترکہ دشمن ہیں اور امریکہ شدت پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

  • جان کیری دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    جان کیری دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد :امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئےہیں، وہ سب سے پہلے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری دلی یاترا کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دورہ بھارت میں جان کیری نے نہ صر ف درخشاں گجرات نامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی بلکہ وزیراعظم مودی کے میک ان انڈیا نعرے کی بھی خوب پذیرائی کی۔

    جان کیری کا بھارت آنے کا مقصد دوطرفہ معاشی تعلقات میں بہتری لانااور رواں ماہ امریکی صدر کے دورہ بھارت کیلئے راہ ہموار کرناتھا۔

    امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی،اب جان کیری پاکستان پہنچ چکے ہیں اور وہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    جان کیری مودی کے نعرے کی توتعریف کرآئے لیکن دیکھناہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف اتحادی ملک کیلئےکیالے کرآئے ہیں اور کیا دے کرجائیں گے۔