Tag: نوازشریف

  • نوازشریف آج کا دن پارک لین فلیٹس میں ہی گزاریں گے، فیملی ذرائع

    نوازشریف آج کا دن پارک لین فلیٹس میں ہی گزاریں گے، فیملی ذرائع

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج پارک لین فلیٹس میں ہی گزاریں گے۔ نوازشریف کی آج ڈاکٹرز کے ساتھ کوئی اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج پارک لین فلیٹس میں ہی گزاریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کی آج ڈاکٹرز کے ساتھ کوئی اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔

    فیملی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم لندن برج پر چاقو بردار شخص کے حملے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقہ بند کرنے کے باعث میڈیکل ٹیسٹ کے لیے لندن برج اسپتال نہیں پہنچ سکے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد جس اسپتال میں اپنے چیک اپ کے لیے جا رہے ہیں وہ جائے حادثہ سے آدھے میل کے فاصلے پر واقع ہے تاہم وہ راستے سے ہی پارک لین میں واقع ایون فیلڈ اپارٹمنٹ واپس آگئے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز میاں نوازشریف کی دوبارہ اپائنٹمنٹ لی جائے گی۔

    ’نوازشریف امریکا جانے کیلئے رضامند نہیں ہو رہے‘

    نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے دو روز قبل لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر ابھی تک پی ای ٹی اسکین شروع نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ نوازشریف حکومت کی جانب سے نوازشریف 19 نومبر کو شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ قطر ایئرویز کی ایئرایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچے تھے۔ نوازشریف کو لندن پہنچنے کے اگلے روز اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج سے پہلے ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

  • نوازشریف کے بھتیجے نے ہائی کورٹ میں  درخواست ضمانت دائر کر دی

    نوازشریف کے بھتیجے نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    لاہور: چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ عدالت میں دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف فیملی ایک کاروباری خاندان ہے اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے، نیب نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ انکوائری میں گرفتار کیا جبکہ چوہدری شوگر مل سمیت شریف فیملی کے دیگر کاروبار پر پاناما جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جس میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    یوسف عباس کے مطابق نیب کی حراست میں 48 دن جسمانی ریمانڈ پر رہا لیکن شواہد پیش نہیں کیے گیے، نیب نے 410 ملین کیمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جبکہ اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے، تمام رقم بینکنگ چینل سے پاکستان آئی اور اس پر ٹیکس بھی دیا۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بے بنیاد الزامات لگائے، لہذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے۔

    چوہدری شوگر ملز کیس ، نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    یاد رہے کہ 22 نومبر کو احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • نوازشریف نے پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا، فرخ حبیب

    نوازشریف نے پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا، فرخ حبیب

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا، نوازشریف اور شہبازشریف کو جواب دینا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ اسکروٹنی کمیٹی کو جمع کرا دیا ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ اب لمبی لمبی تاریخوں کا وقت ختم ہوگیا ہے، انہوں نے کبھی سوچا نہیں ہوگا کہ ریکارڈ جمع کرانا ہوگا، اب ان کے سارے چور دروازے بند ہوچکے ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیز کی شفاف طریقے سے جانچ کرنی ہے، ہم امید کرتے ہیں اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ یہ جو گڑھا پی ٹی آئی کے لیے کھود رہے تھے وہ ناکام ہوچکے، چوروں کی آزادی کے لیے دھرنا ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا، نوازشریف اور شہبازشریف کو جواب دینا پڑے گا۔

    ’جو گڑھا پی ٹی آئی کے لیے کھودا گیا یہ لوگ خود اس میں گرنے جا رہے ہیں‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جو گڑھا پی ٹی آئی کے لیے کھودا گیا یہ لوگ خود اس میں گرنے جا رہے ہیں۔

  • نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، یاسمین راشد

    نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، میڈیکل بورڈ یا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ نوازشریف چل پھر نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرنوازشریف کو طبی سہولتیں دیں، ڈاکٹروں کی تجویز تھی بعض ٹیسٹ بیرون ملک ہی ہوسکتے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، میڈیکل بورڈ یا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ نوازشریف چل پھر نہیں سکتے۔

    نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، اللہ انہیں صحت دے، شہباز شریف

    شہباز شریف کا 2 روز قبل کہنا تھا کہ ڈاکٹر لارنس نے نوازشریف کا معائنہ کیا ہے اور انہوں نے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، نوازشریف کا آئندہ ہفتے پی ای ٹی اسکین ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارےمیں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، دیار غیر میں سیاسی بات کرنا مناسب نہیں لگتا۔

    یاد رہے کہ 19 نومبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف قطر ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے پہلے دوحہ اور پھر دوحہ سے لندن پہنچے تھے۔

  • عمران خان کےبارےمیں کوئی بات نہیں کرناچاہتا، شہبازشریف

    عمران خان کےبارےمیں کوئی بات نہیں کرناچاہتا، شہبازشریف

    لندن: مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےبارےمیں کوئی بات نہیں کرناچاہتا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ قوم سےنوازشریف کی صحتیابی کیلئےدعاکی اپیل ہے، ڈاکٹر لارنس نےنوازشریف کامعائنہ کیا ہے اور انہوں نے مزیدٹیسٹ تجویزکیےہیں، نوازشریف کاآئندہ ہفتےپی ای ٹی اسکین ہوگا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کےبارےمیں کوئی بات نہیں کرناچاہتا، دیارغیرمیں سیاسی بات کرنامناسب نہیں لگتا۔

    صحافی کے سوال پر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نےچنددنوں میں بہت غلط باتیں کی ہیں،عمران خان کواس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

    قبل ازیں نوازشریف یونیورسٹی کالج ویسٹ مورلینڈاسٹریٹ پہنچے تو شہبازشریف،حسین نواز اور ڈاکٹرعدنان نوازشریف کے ساتھ تھے۔یونیورسٹی کالج ویسٹ کودی ہارٹ اسپتال بھی کہتےہیں۔

  • شہباز شریف صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

    شہباز شریف صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

    لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کا صحافی کے سوال پر موڈ خراب ہوگیا، شہبازشریف نےصحافی کے سوال پر تلخ لہجہ اختیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے لیے لندن میں موجود شہبازشریف سے جب صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب تک لندن میں ہیں؟ تو شہباز شریف نے برُا مان گئے اور کہا کہ آپ کہیں تو ابھی چلاجاؤں۔

    نواز شریف کالندن میں آج چوتھاروز تھا، اتواراور پیر کو ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے۔

    اس موقع پر ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا ہے نواز شریف کے دماغ کو خون فراہم کرنےوالی شریان 80 فیصد بلاک ہے،جب ڈاکٹرکہیں گےتونواز شریف کو اسپتال میں ایڈمٹ کیاجائےگا۔

    نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا کہ والد کا علاج، داداکا علاج کرنے والے ڈاکٹرکررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: لندن میں نوازشریف کے علاج کیلیے چندہ مہم

    واضح رہے کہ لندن پہنچنے پر نوازشریف نے لندن میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا اور پھرگائز اسپتال روانہ ہوئے تھے۔گائز اسپتال برطانوی ادارےاین ایچ ایس کے تحت کام کرتا ہے۔

    گائزاسپتال 400 بیڈزپرمشتمل ہےجو3سوسال قبل قائم ہوا، 1721میں تعمیرکئےگئےاسپتال کانام گائےتھامس کےنام پررکھاگیا جب کہ گائزاسپتال کی عمارت لندن کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔

  • ’عدالتی سزا یافتہ کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

    ’عدالتی سزا یافتہ کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاناما کی کرپشن اورکالی کمائی کے انبار قوم بھولی نہیں ہے، عدالتی سزا یافتہ کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لٹیرا لیگ احسن اندازمیں جھوٹ کا اقبال بلند کر رہی ہے، آپ کی قیادت کے تمام اکاؤنٹس ہی فارن میں ہیں، کاروبار اور علاج بھی فارن میں ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاناما کی کرپشن اورکالی کمائی کے انبار قوم بھولی نہیں ہے، عدالتی سزا یافتہ کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان کی امانت ودیانت پر انگلی اٹھا کراحسن اقبال گنہگار ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں، سپریم کورٹ پرآپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے، آج نئے بھیس میں پھرقوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احسن صاحب آپ جس مشن 20،20 پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا، عمران خان 2018 میں 5 سالہ سیریز جیت چکے ہیں۔

    ’پاکستان کی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکا پکڑا جاچکا ہے‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکا پکڑا جا چکا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرونی فنڈنگ پرمنی ٹریل کیوں پیش نہیں کی جاتی؟

  • لندن میں نوازشریف کے علاج کیلیے چندہ مہم

    لندن میں نوازشریف کے علاج کیلیے چندہ مہم

    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کےلیے چندے کی مہم شروع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نوازشریف کے علاج کے لیے چندے کی اپیل کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے، پوسٹرایسٹ لندن کےعلاقے میں دکانوں پر لگے ہیں۔

    ایسٹ لندن کے علاقے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ قومی ہیرو کیلئے صدقہ زکوٰة جمع کرائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سزایافتہ شخص برطانیہ میں کس ویزے پرداخل ہوا؟

    دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کےعلاج کاپراسس شروع ہوگیاہےان کاعلاج کہاں ہوگاابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، چیزیں سامنےآنےکےبعدلندن یاامریکا میں علاج کرانے کافیصلہ ہوگا۔

    قبل ازیں نوازشریف لندن میں اپنی رہائش گاہ سے گائز اسپتال روانہ ہوئے تھے۔گائز اسپتال برطانوی ادارےاین ایچ ایس کے تحت کام کرتا ہے۔

    گائزاسپتال 400 بیڈزپرمشتمل ہےجو3سوسال قبل قائم ہوا، 1721میں تعمیرکئےگئےاسپتال کانام گائےتھامس کےنام پررکھاگیا جب کہ گائزاسپتال کی عمارت لندن کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔

  • سزا یافتہ شخص برطانیہ میں کس ویزے پرداخل ہوا؟

    سزا یافتہ شخص برطانیہ میں کس ویزے پرداخل ہوا؟

    لندن: برطانوی وزیرداخلہ پریتی پاٹیل نے عدالت سے سزا یافتہ شخص کے برطانیہ میں داخل ہونے کے معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوزنے برطانوی وزیرِداخلہ پریتی پاٹیل سےسوال کیا کہ پاکستانی عدالت سےسزایافتہ شخص کوداخلےکی اجازت کیسےدی گئی؟ جس پر وزیرداخلہ کےپریس افسرنے جواب دیا کہ انفرادی کیس پرتبصرہ نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ برطانوی قانون کے تحت سزایافتہ شخص کوبرطانیہ آمدسےپہلےبتاناہوتاہے تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باوجودبغیر کسی روک ٹوک کے لندن میں موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، اللہ انہیں صحت دے، شہباز شریف

    دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کےعلاج کاپراسس شروع ہوگیاہےان کاعلاج کہاں ہوگاابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، چیزیں سامنےآنےکےبعدلندن یاامریکا میں علاج کرانے کافیصلہ ہوگا۔

    قبل ازیں نوازشریف لندن میں اپنی رہائش گاہ سے گائز اسپتال روانہ ہوئے تھے۔گائز اسپتال برطانوی ادارےاین ایچ ایس کے تحت کام کرتا ہے۔

    گائزاسپتال 400 بیڈزپرمشتمل ہےجو3سوسال قبل قائم ہوا، 1721میں تعمیرکئےگئےاسپتال کانام گائےتھامس کےنام پررکھاگیا جب کہ گائزاسپتال کی عمارت لندن کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔

  • ’انڈیمنٹی بانڈ دراصل 5 سو  یا ہزار روپے کا اسٹامپ پیپرہی تھا‘

    ’انڈیمنٹی بانڈ دراصل 5 سو یا ہزار روپے کا اسٹامپ پیپرہی تھا‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کا فیصلہ کابینہ کا مشترکہ تھا، انڈیمنٹی بانڈ دراصل 500 یا ہزارروپےکااسٹامپ پیپرہی تھا لیکن عدالت میں جاکر ن لیگ کسی اور بیان حلفی پر راضی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ کابینہ نے نوازشریف کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی،نوازشریف کی صحت کےمعاملے پرسیاست نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلہ ابھی میرٹ پر نہیں ہوا، لاہورہائیکورٹ نے عبوری حکم دیاہے اور میرٹ پر فیصلہ جنوری میں ہوگا، زیادہ تر عبوری حکم پر سپریم کورٹ میں اپیل پر سماعت نہیں چلتی۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نےنوازشریف کو 4ہفتے بیرون ملک علاج کے لیے رہنے کی اجازت دی جسے عدالت نے تسلیم کیا، کابینہ نے ون ٹائم اجازت دی اس کو بھی عدالت نے تسلیم کیا، ون ٹائم اجازت کا فیصلہ غلط ہوتا تو عدالت اسے روک سکتی تھی اگر نوازشریف واپس نہیں آئے تو توہین عدالت ہوسکتی ہے۔

    وفاقی وزیرنے بتایا کہ ہم نےکوشش کی تھی انڈیمنٹی بانڈ یا کوئی انڈرٹیکنگ دیں، انہوں نےانڈیمنٹی بانڈسے انکار کیا اورعدالت میں جا کربیان حلفی مان لیا، زرتلافی معاملےپرسیاست یاپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیےتھی۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عبوری حکم پر اپیل نہیں کی تواس کا مطلب یہ نہیں کہ موقع چلاگیا، یہ ضمانت کابانڈ نہیں یہ کابینہ کامتفقہ فیصلہ تھا، لاہورہائیکورٹ جنوری میں فیصلہ دے گی تو ہم اس پر اپیل کرسکتےہیں، کوئی بھی قیدی جس کا علاج پاکستان میں نہیں تو وہ باہر جاسکتاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب کےعلاج کےاخراجات حکومت نہیں اٹھارہی، لاہورہائیکورٹ کےحکم نےپاکستان ہائی کمیشن کوٹاسک دیاہے، ہائی کمیشن ذرا سابھی شک ہوتو میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرسکتاہے جب کہ معمولی جرائم پرلوگ جیلوں میں ہیں،فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں، فہرستیں آنے کے بعد فیصلہ کرنا ہے سزامعطل ہوگی یانہیں۔