Tag: نواز حکومت

  • نواز حکومت نے قوم پر 80 کھرب روپے قرض کا بوجھ ڈال دیا، بلاول

    نواز حکومت نے قوم پر 80 کھرب روپے قرض کا بوجھ ڈال دیا، بلاول

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ملک کو قرض کی دلدل کی جانب دھکیل رہے ہیں، حکومت نے قوم پر مزید 80 کھرب روپے کے قرض کا بوجھ ڈال دیا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور بلاول ہائوس میں پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں خورشید شاہ، قمر زماں کائرہ،علی مدد جتک، فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما شریک تھے۔


    یہ بھی پڑھیں: بی بی کا بیٹا ہوں لیکن شاہ اور میر کا بھانجا بھی ہوں، بلاول بھٹو


    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے نذیر بھٹی کے مطابق بلاول نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے تین برس میں قوم پر 80کھرب روپے کا بوجھ ڈالا ہے ، یہ رقم گزشتہ 66برس میں حاصل کیے گئے مجموعی قرضوں کے نصف سے بھی زائد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ میں نواز لیگ کے حاصل کردہ بھیانک قرضوں کی رپورٹ پیش کی گئی ہے، پیپلز پارٹی معاشی خود کشی کی ان پالیسیوں پر خاموش نہیں رہے گی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کو بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا چاہیے اور اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے کہ یہاں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، قرض لے کر حکومت چلائی جارہی ہے۔

  • حکومت نے قائد متحدہ کے خلاف برطانیہ کو مناسب شواہد نہیں دیے،خورشید شاہ

    حکومت نے قائد متحدہ کے خلاف برطانیہ کو مناسب شواہد نہیں دیے،خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے منی لانڈنگ کیس میں ایم کیو ایم قائد کی بریت کو پاکستانی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں مناسب شواہد پیش نہیں کیے گئے، انہوں نے چوہدری نثار کومشورہ دیا کہ وہ خبر کی اشاعت پر صحافی پر پابندی عائد کرنے کے بجائے گھر کا بھیدی ڈھونڈیں۔

    سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے بانی متحدہ کی بریت کو حکومت کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ متحدہ بانی کا بری ہونا حکومت پاکستان کی ناکامی ہے،برطانیہ میں منی لانڈرنگ کیس ثبوت نہ دینے پر ختم ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے ہر دور میں عدلیہ کو ٹف ٹائم دیا، نواز حکومت عدلیہ کے احکامات نہیں مانتی۔

    متنازع خبر کی اشاعت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ حساس اجلاس سے بات باہر کیسے نکلی؟ حکومت اپنا جرم چھپانے کے لیے صحافی پر پابندی عائد کررہی ہے، میڈیا پر قدغن لگانا بادشاہت نہیں تو اور کیا ہے؟

    مزید برآں خورشیدشاہ نے بتایا کہ سندھ میں نوکریوں میں بھرتیوں پر ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کوٹا ختم کررہے ہیں۔

  • چاہتے ہیں نواز حکومت اپنی مدت پوری کرے، اعتزاز احسن

    چاہتے ہیں نواز حکومت اپنی مدت پوری کرے، اعتزاز احسن

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ نواز حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر چھوٹا بھائی ہی بڑے بھائی کے خلاف سازش کرے تو ہم کیا کر سکتے ہیں ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا میں شدید اختلافات ہیں، اس لیے یہ حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی ۔انہوں نے کہا را ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت کو دوٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے ڈیل کے تحت پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھجوایا ورنہ کمر درد تو ایک بہانہ تھا، ان کا کہنا تھا حکمرانوں کو عوام کےمسائل سے کوئی غرض نہیں، سانحہ لاہور میں اسی لیے ہلاکتیں زیادہ ہوئیں کہ اسپتالوں میں سہولیات میسر نہیں تھیں ۔