Tag: نواز شریف

  • نواز شریف نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مری طلب کر لیا

    نواز شریف نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مری طلب کر لیا

    مری : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دونوں مری پہنچ گئے ہیں، جہاں نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس کچھ دیر میں متوقع ہے۔

    مری: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مری طلب کر لیا ہے ،جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب دونوں مری پہنچ گئے ہیں۔

    نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس کچھ دیر میں متوقع ہے، جس میں بھارتی آبی جارحیت کے سبب پنجاب میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

    مزید براں اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ موجودہ چیلنجز کے لیے مناسب حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

    اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس میں دریائے چناب، ستلج اور راوی میں جاری سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی موجودہ صورتحال اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیلابی صورتحال اور بارشوں کی بروقت اطلاع نے قیمتی جانی اور مالی نقصان کو کم کیا ہے، اور اس سلسلے میں پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    وزیر مواصلات، وزیر توانائی اور چیئرمین این ایچ اے کو لاہور پہنچ کر عملی تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبے میں سیلابی صورتحال پر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مسائل حل کیے جائیں، اور وفاقی حکومت کےپی میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

  • نواز شریف وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان

    نواز شریف وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف وفاق اور پنجاب حکومتوں کے بعض وزرا، مشیروں اور معاونین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف وفاق اور پنجاب دونوں حکومتوں کے بعض وزرا، معاونین اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور ان کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مری میں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے میٹنگز ہوئی تھیں، جس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کچھ وزرا کے نام لے کر ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے، بالخصوص پنجاب حکومت کے چند وزرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا اور مشیروں کو فارغ کر کے فعال لوگوں کو آگے لایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے اپنے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو محکموں کی تبدیلی اور کابینہ سے بے دخلی بھی ہو سکتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ریڈار میں آنے والے وزرا اور مشیروں نے کارروائی سے بچنے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دی ہیں۔

  • پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ، نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا

    پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ، نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا

    مری (20 جولائی 2025): شریف خاندان کی اہم بیٹھک میں پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے تفریحی پہاڑی مقام مری میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی ہے۔ اس بیٹھک میں ن لیگ کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس اہم بیٹھک میں پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور مجموعی طور پر مزید 10 وزرا اور مشیروں کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا اور مشیروں کی اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی اور کابینہ میں یہ توسیع آئندہ ماہ متوقع ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ن لیگ کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نہ صرف پنجاب کابینہ کی توسیع کا گرین سگنل دے دیا ہے، بلکہ نواز شریف اور مریم نواز اراکین سے ملاقاتوں میں نام بھی شارٹ لسٹ کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ تین روز سے مری میں کشمیر پوائنٹ باغ شہیداں میں اپنی رہائشگاہ پر قیام پذیر ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف بھی مری پہنچے اور ان کی دعوت پر نواز شریف اور مریم نواز ڈونگا گلی پہنچے، جہاں یہ اہم مشاورت اور فیصلہ کیا گیا۔

  • ’نواز شریف کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی‘

    ’نواز شریف کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی‘

    لاہور (13 جولائی 2025): اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت ایک سازش کے تحت ختم کی گئی تھی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کی حکومت ایک سازش کے تحت ختم کی گئی تھی۔ اس سازش کا مقصد ملک کی ترقی کا پہیہ روکنا تھا اور یہی ہوا کہ ہماری حکومت ختم کر کے ترقی کا پہیہ روکا گیا۔

    ایاز صادق نے کہا کہ ن لیگ کے بعد آنے والی پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی اور معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔ ہماری قیادت نے ایک بار پر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور اللہ کی مہربانی سے پاکستان معاشی ترقی کے ٹریک پر چلنا شروع ہو گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں چند عناصر نے ہماری قیادت کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا، لیکن ہمارےسیاسی مخالفین آج مکافات عمل کا شکار ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ حکومت اور مسلح افواج کی قیادت نے 10 مئی کو ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا۔

    واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات کے نتیجے میں نواز شریف نے اکثریت حاصل کر کے ریکارڈ تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا۔ تاہم پچھلی دو بار کی طرح اس بار بھی وہ بطور وزیراعظم اپنی 5 سالہ مدت پوری نہ کر سکے۔

    سپریم کورٹ نے جولائی 2017 میں نواز شریف کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کا اقامہ ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر صادق اور امین کی شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا اور پانچ صفر کی اکثریت سے نہ صرف وزارت عظمیٰ کے منصب بلکہ اسمبلی سے بھی نا اہل قرار دے دیا۔

    تاہم اس وقت کی اسمبلی نے اپنی 5 سالہ مدت مکمل کی اور تاہم ن لیگ کی حکومت بھی برقرار رہی۔ نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کے باعث ان ہاؤس تبدیلی لاتے ہوئے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کو نیا وزیراعظم بنایا گیا۔

     

  • نواز شریف بھی مذاکرات کے حق میں ہیں، رانا ثنااللہ

    نواز شریف بھی مذاکرات کے حق میں ہیں، رانا ثنااللہ

    رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 3 بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، نواز شریف بھی مذاکرات کے حق میں ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں مذاکرات سے معاملات حل ہوتے ہیں، ڈیڈلاک سے نہیں، نواز شریف مذاکرات کے حق میں ہیں، بجٹ والے دن بھی وزیراعظم نے مذاکرت کی بات کی۔

    مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں چارٹر آف اکنامی پرمطمئن ہوجائیں۔

    گزشتہ دنوں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جیل میں بند کسی فرد سےمذاکرات نہیں ہوں گے، اگرمذاکرات کرنے ہیں تو بیرسٹر گوہر اور دوسرے سینئر رہنماوں کو حکومت سے کرنا ہوں گے۔

    بانی پی ٹی آئی نے قاضی فائز عیسیٰ‌ کو انتہا تک پہنچا دیا، رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوحق ہےحکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کریں، وہ تحریک جوعوام کی پریشانی کا باعث بنے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح کی تحریک چلاتے ہیں ویسے نہیں چل سکتیں، حکومتوں کیخلاف تحریکیں خود بخود چلتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنان کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔

    دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلافاروقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں مختلف دھڑے بن چکے ہیں، پی ٹی آئی صوبائی سطح پر بالکل بھی ڈیلیورنہیں کرسکی، پی ٹی آئی کے اپنے ایم پی ای زان سے بیزار ہیں۔

    شرمیلا فاروقی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں کا حق ہوتا ہے، پی ٹی آئی حکومت کو سوات واقعے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-meeting-dialogue-with-government-protest-aleema-khan/

  • نواز شریف نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی جیت کا سہرا شہباز شریف اور مریم نواز  کو دے دیا

    نواز شریف نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی جیت کا سہرا شہباز شریف اور مریم نواز کو دے دیا

    لندن : صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی جیت کا سہرا شہباز شریف اور مریم نواز کو دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہیں، مسئلہ کشمیر حل کا متقاضی ہےاقوام متحدہ کواحساس ہوناچاہیے، اقوام متحدہ کو کشمیر اورفلسطین پراپنی قراردادوں پرعمل کرانا چاہیے۔

    ن لیگی صدر کا کہنا تھا پاکستان کےعالمی سطح پروقارمیں اضافہ ہواہے، دوست ممالک نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا ہے، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان کے عوام کو ماضی کے مقابلے میں ریلیف مل رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، نواز شریف

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا، پنجاب حکومت مریم نواز کی سربراہی میں اچھا کام کررہی ہے۔

    نوازشریف نے لندن کے مقامی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرایا اور بتایا میری صحت ٹھیک ہے۔

  • مسلم لیگ ن نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، نواز شریف

    مسلم لیگ ن نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہی ملکی دفاع کو مضبوط بنایا اور ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔

    برطانیہ پہنچنے کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچ کر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے مسلم لیگ نے کئے، ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے17تھنڈر طیارے بنائے تھے، جے17تھنڈر پاک چین کی مشترکہ کاوش ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں ترقی کی شرح 7فیصد کو چھو رہی تھی، 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتائیں کہ اس ملک کے ساتھ کون کیا کرگیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ سیاست کے ساتھ ہمیں کام بھی کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ہر چیز اسحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں، معیشت بہتر ہورہی ہے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے۔

    قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن پہنچے تھے جہاں وہ قیام کے دوران طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میاں محمد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان سے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے۔

    نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز اور ان کے ذاتی معالج بھی ہیں، لندن قیام کے دوران سابق وزیراعظم اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف عیدالاضحٰی بھی لندن میں منائیں گے۔

  • سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ

    سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن روانہ ہو گئے ہیں وہ وہاں قیام کے دوران طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج خصوصی پرواز کے ذریعہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

    نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز اور ذاتی معالج بھی لندن گئے تھے۔ سابق وزیراعظم لندن قیام کے دوران اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف تقریباً 2 ہفتے لندن میں مقیم رہیں گے اور عیدالاضحیٰ اپنے بیٹوں اور اہلخانہ کے ساتھ وہیں منائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم برطانوی وقت کے مطابق نواز شریف شام 6 بجے لندن پہنچیں گے۔

    اس سے قبل نواز شریف گزشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے اور اب 7 ماہ بعد وہ دوبارہ لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

  • پاک بھارت تنازع  پر نواز شریف کی خاموشی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتا دی

    پاک بھارت تنازع پر نواز شریف کی خاموشی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتا دی

    پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے بیان جاری نہ کرنے پر ایک طویل بحث نے جنم لیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں وزیر اعظم کے مشیر اور ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے تفصیلی جواب دیا اور اس کی وجہ بھی بیان کی۔

    میزبان انیقہ نثار نے سوال کیا کہ سرحدی کشیدگی کے دوران جب بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان نے بھارت کو تگڑا جواب دیا اس کے ساتھ حکومت اور سفارتی نمائندوں کی جانب سے بھی مضبوط مؤقف سامنے آیا لیکن میاں نواز شریف کی جانب سے ایسا کوئی سخت بیان سامنے کیوں نہیں آیا؟

    اس کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر میاں نواز شریف اس معاملے کو پورا ٹیک اوور کرلیتے اور روزانہ بیان جاری کرتے تو مخالفین کی جانب سے ان پر تنقید پھر بھی ہونا تھی پھر لوگ یہ کہتے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تو چپ ہیں وہ تو سامنے ہی نہیں آرہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف خاموش پھر بھی نہیں تھے انہوں نے پیچھے رہتے ہوئے وفاق اور حکومت پنجاب کی رہنمائی کی اور مشورے دیئے۔

    وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ دنیا نے تنقید تو ہر صورت میں کرنا ہوتی ہے، بہرحال نواز شریف کی اس حکمت عملی نے اچھا تاثر چھوڑا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے اور عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ رکھنا چاہیے، مودی کا جیسا ماضی ہے ہمیں زیادہ توقعات بھی نہیں، ہمیں تیاری رکھنی چاہیے، جنگ بندی کرانے والوں پر ذمہ داری ہے کہ بھارت پردباؤ برقرار رکھے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بھارتی جارحیت ہوتی ہے تو پاکستان پھر سے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے جعلی خبریں پھیلائی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے بھی جارحیت کی اور عالمی سطح پر پروپیگنڈا کیا، اس مرتبہ بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر ناپسند کیا گیا ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر بھارت پر واضح کامیابی رہی ہے۔

  • میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئیں، نواز شریف

    میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئیں، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔

    لندن میں صحافیوں سے گفتگو اور ن لیگی ورکرز سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنےپاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہرکام میرٹ پر ہورہا ہے، وہ پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اس کی اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

    قائد ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے بند کرانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا۔