Tag: نواز شریف بری

  • پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف بری

    پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف بری

    لاہور : احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کردیا، وکیل نواز شریف نے کہا کہ نئےقانون کے تحت کیس نہیں بن سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے سماعت کی۔

    نواز شریف کی جانب سے قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، وکیل نوازشریف نے بتایا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیادپرریفرنس بنایا تھا، نوازشریف کاپلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردارنہیں۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ نئےقانون کے تحت کیس نہیں بن سکتا ، احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

    لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کردیا۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں ، وہ دبئی اور سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کریں گے۔