Tag: نواز شریف ضمانت

  • توشہ خانہ ریفرنس میں  نواز شریف کو ضمانت مل گئی

    توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو ضمانت مل گئی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ معطل کرکے ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    احتساب عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ معطل کرکے ضمانت منظور کرلی اور نواز شریف نے 10لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے۔

    دوسری جانب نوازشریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا کہ مستقبل میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جس پر جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کہا کہ فرد جرم کےلئے تو نوازشریف کو آنا ہی پڑے گا۔

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں نوازشریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ منسوخ کر دیئےجائیں تاکہ ٹرائل کاآغازہوسکے۔

    احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

  • ‘نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات  روشن نظر آرہے ہیں’

    ‘نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں’

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں،عدالت نواز شریف کو گرفتاری کے بعد بھی ضمانت دیتی ہے تو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سےمتعلق قانونی ٹیم نےتیاری پوری کی ہوئی ہے، ہمیں نوازشریف کی ضمانت ملنے کے امکانات بہتر اور روشن نظر آرہے ہیں۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، عدالت نواز شریف کو گرفتاری کے بعد بھی ضمانت دیتی ہے تو قانونی ٹیم تیار ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مریم اور صفدر کے کیسز کے پیش نظر نوازشریف کےضمانت کے امکانات روشن ہیں، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ استقبال میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں امید ہے اب ایسا نہیں ہوگا، استقبال 2018 میں جس طرح کا ابہام پیدا ہوا امید ہے اب نہیں ہوگا، عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نوازشریف کااستقبال کرےگی۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ 16 ماہ کی مشکلات اورجو کچھ کیا عوام کے سامنے رکھیں گے اور اعتراف کیا کہ یہ درست ہےمہنگائی کوہم16ماہ میں کنٹرول نہیں کرسکے۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کانشانہ نہیں بن رہے، وہ اپنےغلط عزائم کی وجہ سےمشکلات میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن9مئی واقعات کےبعدہورہاہے، کیاچیئرمین پی ٹی آئی کوہم نےکہاتھاگرفتاری سےبچنےکیلئےایسابیانیہ بناؤ۔