Tag: نواز شریف مستعفی

  • نواز شریف کسی کے کہنے کے بجائے خود مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

    نواز شریف کسی کے کہنے کے بجائے خود مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

    اسلام آباد : متحدہ کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ استعفٰی ایم کیو ایم کا اپنا مطالبہ ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین ریکوزشین پراپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے استعفے کے مطالبے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا۔

    صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ بات اب ریفرنس کی آ گئی ہے بہترہوگا کہ وزیراعظم کسی کے کہنے کے بجائے ازخود مستعفی ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی حالات مزید خراب ہونے سے پہلے یہ فیصلہ بہت ضروری ہے، ان کی وجہ سے سیاسی جمہوری نظام پربوجھ بڑھ رہاہے اس لیے وزیر اعظم کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ اداروں میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے اب اسے فیصلہ کرنا ہے کہ لیڈر آف دی ہاﺅس کسے ہونا چاہیئے۔


    مزید پڑھیں: اخلاقی جواز نہیں رہا، نوازشریف مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار


    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری جرم نہیں سمجھا جاتا، کرپشن کے خاتمے کیلئے مؤثراحتساب کا قانون اورخود مختارقومی احتسابی ادارہ ہونا چاہیئے۔

    قومی احتسابی ادارہ اتنا بااختیار ہو کہ وزیر اعظم کو بھی بلاسکے، جبکہ نیب غیرفعال اور حکومت کے زیرانتظام ادارہ ہے، اس معاملے پر قومی اسمبلی میں بھی بحث ہونی چاہیئے۔

  • نوازشریف اخلاقی جوازکھو بیٹھے، مستعفی ہوجائیں، بلاول بھٹو

    نوازشریف اخلاقی جوازکھو بیٹھے، مستعفی ہوجائیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی وزیراعظم نوازشریف سےاستعفے کا مطالبہ کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام آنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بعد اب چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اپنے عہدے سے فی الفور مستعفی ہوجائیں۔

    اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حکمرانی کرنے کا اخلاقی و سیاسی جواز کھوچکے ہیں، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ کے بعد استعفے میں تاخیر سے بحران مزید بڑھے گا، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل وزیراعظم کا استعفیٰ ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے ذرائع آمدنی اورجمع کی گئی دولت میں بڑا فرق ہے، جےآئی ٹی رپورٹ سے وزیراعظم پرالزام واضح طور پرثابت ہوگیا ہے، اس کے بعد اب نواز شریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دو جج صاحبان پہلے ہی نواز شریف کو مجرم قرار دے چکےہیں، جبکہ تین جج صاحبان نے جےآئی ٹی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا، یہ وقت درست سیاسی فیصلے کاہے اور وقت بہت کم ہے، لہٰذا وزیر اعظم فیصلہ کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تبدیلی کے لئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، موجودہ ملکی صورتحال سے جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں، اس سارے معاملے سے نظام کے مضبوط ہونے کی نشاندہی ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، عمران خان

    یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔