Tag: نواز شریف پر تنقید

  • نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور کشمیر ایشو پر حکومت سے یکجہتی کا یہ مطلب نہیں کہ احتساب کے مطالبے سے دست بردار ہوگئے۔

    اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب مخالف رویہ ناقابل برداشت اور قومی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے، کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عدالت کے سامنے پیش ہوجاتے تو کرپشن کا خاتمہ مشکل نہیں تھا، آئین و قانون کی بالادستی کی راہ میں حکومتی رویہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات اور لٹیروں کے احتساب کے بغیر حکمرانوں کے پاس حکومت کرنے کا اخلاقی جواز نہیں، اپوزیشن جماعتیں بہت جلد مل بیٹھ کر پاناما لیکس اور جوڈیشل کمیشن پر مشترکہ لائحہ عمل دیں گی۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قومی یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

  • نواز شریف کی سربراہی میں‌ اجلاس ہونا سیاست کی توہین ہے، شیخ رشید

    نواز شریف کی سربراہی میں‌ اجلاس ہونا سیاست کی توہین ہے، شیخ رشید

    کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 1970ء کی طرح عمران خان کو ووٹ ملے تو ہی مسائل حل ہوں گے، اب سولو فلائٹ ہی مسئلے کا حل ہے، نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ہونا سیاست کی توہین ہے۔

    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس طرح 1970ء میں پیپلز پارٹی کو ووٹ ملے تھے اسی طرح اگر قوم عمران خان کو ووٹ دے تو ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے۔

    انہوں نے اجلاس کے انعقاد پر کہاکہ یہ نام نہاد اپوزیشن ہے اچھا ہے کہ سارا گند ایک ہی جگہ جائے گا،اب سولو فلائٹ ہی سیاست کا حل ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اچکزئی ایک دم نواز شریف کومحبوب ہوگیا،دونوں کی سوچیں مطا بقت رکھتی ہیں،ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ،کوئی اپوزیشن نہیں چاہتے، بعض چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں چلے گئے اور ان کے سارے ہتھکنڈے اپنے دولت کو بچانے کے لیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ساری قوم کشمیر کے معاملے پر کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیر ی اس اجلاس کی طرف نہیں دیکھ رہے، اس میٹنگ کو ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک میجر نے بریف کرنے کے قابل نہیں سمجھا، ساری دنیا کو پتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کن کے اشاروں پر چلتی ہے، ن لیگ کا تو وزیر خارجہ ہی کوئی نہیں تو وہ خارجہ امور کیا چلائیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نواز شریف کو مخاطب کیا کہ وہ کہتے ہیں شیخ رشید اگلی اسمبلی میں نہیں ہوگا، میں کہتا ہوں کہ اگر وقت آیا تو حکومت کے شانہ بشانہ دشمنوں سے لڑوں گا، اپنی بندوق اور اسلحے سے لڑوں گا لیکن پاناما لیکس کے چوروں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو نہیں چھوڑوں گا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سربراہی میں یہ اجلاس ہونا ہی سیاسی توہین ہے ،ایک شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اوراس کی سربراہ میں اجلاس ہورہا ہے، سیاسی جماعتوں کو سب سے پہلے یہ کہنا چاہیے تھا کہ اجلا س کی صدارت اسپیکر یا صدر مملکت کرلے کیوں کہ جو شخص کرپشن میں ملوث ہے وہ کس طرح ملک کی پالیسی دے سکتا ہے۔

  • جنرل ضیا نے نواز شریف کے ذریعے لوگوں کو خریدا، عمران خان

    جنرل ضیا نے نواز شریف کے ذریعے لوگوں کو خریدا، عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل ضیا الحق کو ایک شخص ملا جو لوگوں کو خریدنے میں مہارت رکھتا تھا اور وہ نواز شریف ہے، اس نے ججوں اور صحافیوں اور سیاست دانوں کو خریدا۔


    Imran Khan comes down hard on MQM chief Altaf… by arynews

    جہلم میں کھیوڑہ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن سن 85ء سے آئی، کرپشن نے ادارے ختم کردیے، پامانا لیکس ہم نے نہیں غیر ملکیوں نے کیں، اداروں کو آزاد کیا جائے اگر ادارے آزاد ہوگئے تو کرپشن ختم ہوجائے گی، شریف خاندان نے پنجاب پولیس کو ختم کرکے رکھ دیا۔

    انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا اگر انہوں نے تقدیر اپنے ہاتھ میں لے لی تو ملک عظیم بن جائے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ہمارے صدر کا ایئرپورٹ پر استقبال کرتا تھا افسوس کہ اب ہمارا وزیراعظم اب پرچیاں لکھ لکھ کر بات کرتاہے

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا احتساب کیا جائے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، پانچ ماہ ہوگئے نواز شریف نے جواب نہ دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جواب دیں کہ انہوں نے مودی کے بیانات کی مخالفت میں بیان جاری کیوں نہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے لیکن وزیراعظم کچھ نہ بولے،

    چیئرمین پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہونے والے پاکستان کے ساتھ سیاست کیسے کرسکتے ہیں، پارٹی سربراہ ایسی بات کرے تو اسے نہیں چھوڑا جاتا، قائد متحدہ کے خلاف برطانوی حکومت کو باضابطہ درخواست دی جائے۔