Tag: نواز شریف پیشی

  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی پیشی ، آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی پیشی ، آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ رجسٹرار آفس نےقواعدوضوابط پرسرکلرجاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس گل حسن ستائیس نومبرکواپیلوں پرسماعت کریں گے، نواز شریف کی پیشی پر آئی جی اسلام آباد مناسب سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔

    سرکلر میں کہا ہے کہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرارآفس کی جانب سےجاری پاسزسےمشروط ہوگا اور درخواست گزارکی قانونی ٹیم کےپندرہ وکلاکو کمرہ عدالت میں داخلےکی اجازت ہوگی۔

    سرکلر میں کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل ، اے جی کے 5،5 سرکاری وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے30صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں   نواز شریف کی کل پیشی،  پولیس متحرک

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی کل پیشی، پولیس متحرک

    اسلام آباد : ڈی آئی جی سیکیورٹی اویس احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی کل پیشی پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی کل پیشی کے لئے پولیس متحرک ہوگئی ، ڈی آئی جی سیکیورٹی اویس احمد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی نے چیف جسٹس کی کورٹ روم اور اطراف سمیت چیف جسٹس کی عدالت کے انٹری پوائنٹس کاجائزہ لیا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا کل العزیزیہ ،ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنےکا کیس مقرر ہے ، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے بھی سیکیورٹی سرکلر جاری کردیا ہے۔

    جس میں کہا ہے کہ نواز شریف کیس کی سماعت کل ڈھائی بجے مقرر ہے خصوصی پاسز جاری ہوں گے اور نواز شریف کی لیگل ٹیم کے 15 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ لا افسران کو 10 پاسز جبکہ صحافیوں کو 30 پاسز جاری کیے جائیں گے۔

    گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بغیر چیکنگ 300 افراد کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے تھے۔