Tag: نواز شریف کا بیان

  • نواز شریف کا بیان ، شہبازشریف کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار

    نواز شریف کا بیان ، شہبازشریف کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار

    اسلام آباد : خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد سے بالا کوئی نہیں جبکہ مریم نوازشریف تاحال اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر شریف خاندان میں شدید تناؤ سامنے آگیا، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کیا، شہباز شریف کا موقف ہے کہ وضاحت کےبعدٹوئٹ نقصان دہ تھا، ملکی مفاد سے بالاکوئی نہیں۔

    دانی ذرائع نے بتایا کہ مریم نوازشریف تاحال اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کا بیان ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میاں صاحب ملک کو کھوکھلا کرنے والی بیماری کو بہتر طور پر جانتے ہیں، میاں صاحب بیماری کا علاج بھی بتا رہے ہیں۔

    اس سے قبل نواز شریف کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سارا ملبہ اخبار پر ڈال دیا اور کہا کہ نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف


    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف نے پاکستان کےساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، فواد چوہدری

    نوازشریف نے پاکستان کےساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، نوازشریف کا بیان بین الاقوامی سازش اور بھارتی ایما پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں احتساب عدالت کے باہر نواز شریف کے بیان پر کہا کہ نوازشریف نے جو متنازع بیان دیا اس سے پہلے کسی نے نہیں دیا، سابق وزیراعظم کا بیان بہت خطرناک ہے، نوازشریف نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہاتھا، نواز شریف کا بیان بین الاقوامی سازش اور بھارتی ایما پر ہے، بھارت پاکستان کو دہشت گرد ملک قراردینا چاہتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ ورکرز نوازشریف کےبیان پرسخت نالاں ہیں، کل کے بیان کے بعد ن لیگ کے بہت لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا۔

    یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے اخبارمیں شائع انٹرویو کا مخصوص حصہ پڑھ کرسنایا اورکہا کہ حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے، میں نے ایسا کیا کہا ہے، کون سی غلط بات کی۔


    مزید پڑھیں : حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے‘ نوازشریف


    نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہا کہ کہا جا رہا ہے بھارت کی طرف سے شواہد نہیں دیے گئے، ہمارے پاس بھی کم شواہد نہیں ہیں، بہت شواہد ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 50 ہزار لوگ شہید ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں نے قربانیاں دیں، میں کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ اتنی قربانیاں دی ہیں لیکن دنیا میں ہمارا بیانیہ نہیں سنا جا رہا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کا بیان مسترد کرتے ہیں، ملکی استحکام مجروح نہیں ہونے دیں گے، شیری رحمان

    نواز شریف کا بیان مسترد کرتے ہیں، ملکی استحکام مجروح نہیں ہونے دیں گے، شیری رحمان

    کراچی : پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کے استحکام کو قطعاً مجروح نہیں ہونے دیں گے، سابق وزیر اعظم نے مودی کے بیان پر ٹھپہ لگایا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیری رحمان نے کہا کہ افسوس ہے کہ3بار وزیراعظم بننے والا شخص پاکستان کے خلاف ایسے بیان دے رہا ہے، انہوں نے مودی کے مؤقف پر ٹھپہ لگا دیا۔

    نوازشریف کےبیان کو مسترد کرتے ہیں، وہ پاکستان کی قربانیوں پر   پانی پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں, نوازشریف نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا، وہ ایسے بیانات سے لوگوں کی توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

    نوازشریف سیاسی شہید نہ بنیں ذمہ داری دکھائیں، اپنا بیان واپس لیں یا اس کی وضاحت دیں، ملکی استحکام کو قطعاً مجروح نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ کیا نوازشریف تجزیہ کار ہیں جو ایسےبیانات دے رہے ہیں، انہوں نے نریندر مودی کے مؤقف کی تائید کی، نواز شریف نے پاکستان کا بیانیہ کمپرو مائز کرنے کی کوشش کی۔

    اس بیان کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر اور خطے میں ناکامی کا ہدف بنایا جارہا ہے۔ ان کے اس بیان پرپوری دنیا سوال اٹھارہی ہے، بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اکیلے جنگ لڑرہا ہے، پاک فوج اور ہزاروں پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے مؤقف پر کوئی دو رائے نہیں انہوں نے ممبئی ٹرائل کی بات کی جس کی تائید کرتے ہیں، کون کہتا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ٹرائل نہیں چاہتاپاکستان ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کی کوشش میں پیش پیش رہا ہے بلکہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کررہا، پاکستان نے ممبئی حملوں پر 2008سے تواتر سے تعاون کیا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری

    نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن ثبوت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکارہیں، ان کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کےبیان پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کامقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ ان کا مقابلہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سازش کاراگ جی ٹی روڈریلی سےپہلےالاپ رہےہیں، راولپنڈی سےنکلےتوجہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش بتانے کا کہا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نوازشریف کرپشن ثبوت کےبعدبوکھلاہٹ کاشکارہیں، دباؤ کا شکار نوازشریف تیزی سے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ زرداری اور عمران سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، نوازشریف


    یاد رہے کہ گذشتہ روز صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ن لیگ کا مقابلہ زرداری کے ساتھ ہے نہ عمران کے ساتھ بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، اب پاکستان کی بدنصیبی کا70سالہ دور دوبارہ نہیں آئے گا۔

    نواز شریف کا پی ٹی آئی پر  شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف تو کوئی شے ہی کچھ نہیں ہے، یہ بلا لے کر نکلنے والے لوگ قوم سے مذاق کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے، شاید یہ لوگ میری کرکٹ کے لئے خدمات کو بھی بھول گئے ہیں، یہ لوگ شوکت خانم میموریل کیلئے میری خدمت کو بھی بھول گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں