Tag: نواز شریف کو سزا

  • غیبی امداد شریف فونڈری میں تیار شدہ ہے: مراد سعید

    غیبی امداد شریف فونڈری میں تیار شدہ ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کیلبری کوئن نے پھر قوم کا وقت ضایع کرنے کی کوشش کی ہے، جس غیبی امداد کی بات کی گئی وہ شریف فونڈری میں تیار شدہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر مراد سعید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے غیبی امداد پہنچی تو میڈیا پر چلانے کی بجائے چیف جسٹس سے رجوع کرتیں۔

    انھوں نے کہا کہ جتنے ثبوت ٹبر نے پیش کیے وہ جھوٹے اور شریف فونڈری میں تیار شدہ ہیں، اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے عدالتوں اور اداروں پر حملوں کا سہارا لیا گیا۔

    مزید تازہ خبریں پڑھیں:  ویڈیو ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا: فردوس عاشق اعوان

    مراد سعید نے کہا کہ جعلی قطری خطوط، کیلبری فونٹ، ڈاکٹرز کے فرمایشی خطوط پیش کیے گئے، اس کے علاوہ ایک کاغذ کا ٹکڑا اس خاندان نے پیش نہیں کیا، کیلبری پروڈکشن کی تازہ قسط بھی بہ ظاہر ڈان لیکس جیسی ہے، یہ قسط کسی درباری قصہ خواں کے ذہن کا اختراع محسوس ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ججز کی خرید و فروخت کے نا قابل تردید شواہد ان کے چچا کے خلاف موجود ہیں، شہباز شریف، سیف الرحمان، جسٹس قیوم کی گفتگو یو ٹیوب پر موجود ہے، نئی نسل اور نوجوان آل شریف کے حقیقی چہروں اور وارداتوں سے آگاہ ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ جھوٹ، بہتان، جعل سازی اور شرارتوں کی سیاست کا دور تمام ہوا، آل شریف کی سیاہ کاریوں کا محاسبہ کسی تعطل کے بغیر جاری رہے گا۔

  • آج نواز شریف اور آصف زرداری دونوں بے نقاب ہو چکے: فواد چوہدری

    آج نواز شریف اور آصف زرداری دونوں بے نقاب ہو چکے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں بہت بڑے مافیا بے نقاب ہو چکے ہیں، یہ مافیا نواز شریف اور آصف زرداری ہیں۔

    فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو طویل سماعت کے بعد سزا سنائی، پاناما لیکس کا معاملہ اپریل 2016 میں سامنے آیا تھا، عمران خان کی قیادت میں پاناما کیس کے لیے طویل سیاسی جدوجہد لڑی۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف کے دور میں اکنامک ریفارمز ایکٹ آیا جس کا نا جائز استعمال ہوا، ریفارمز کے ذریعے کوئی ادارہ پوچھ نہیں سکتا تھا کہ پیسا کہاں سے آیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہل میٹل کیس میں آج نواز شریف کو 7 سال اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا ہوئی ہے، فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں ٹیکنیکل بنیاد پر بری کیا گیا، کیوں کہ رقم حسن نواز کو منتقل ہو گئی تھی، حسن نواز کے گرفتار ہونے کے بعد ہی فلیگ شپ ریفرنس آگے بڑھے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا ’2010 تک ہل میٹل مل ڈھائی لاکھ تک خسارے میں تھی، 2010 میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت آئی تو مل نے سونے کے انڈے دینا شروع کر دیے، مل کے ذریعے نواز شریف کو 9 لاکھ ڈالر براہ راست نواز شریف کو بھجوائے گئے، ان کے اکاؤنٹس سے 83 کروڑ مریم نواز کے اکاؤنٹ میں گیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور پھر ٹرائل کورٹ میں صفائی کا موقع ملا، لیکن وہ کہیں بھی ذرائع آمدن پر منی ٹریل نہیں دے سکے، کسی بھی فورم پر اپنے پیسوں کی وضاحت نہ کر سکے۔


    یہ بھی پڑھیں:  العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کو سات سال قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار


    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں آصف زرداری کے کیس کی بھی تفصیلات سامنے آئی ہیں، ’ٹھگز آف پاکستان ٹو‘ اومنی گروپ اور دیگر کا کیس ہے۔ منی لانڈرنگ کے لیے جعلی کمپنیاں بنائی گئیں جو پیسوں کی رولنگ کر رہی تھیں۔

    فواد چوہدری نے کہا ’نواز شریف کے دور میں اکنامک ریفارمز ایکٹ آیا جس کا نا جائز استعمال ہوا، ریفارمز کے ذریعے کوئی ادارہ پوچھ نہیں سکتا تھا کہ پیسا کہاں سے آیا، 2015 تک کئی ملین ڈالرز نواز شریف کے اکاؤنٹس میں بھجوائے جاتے رہے، نیب سیکشن 9 کے تحت پیسا کہاں سے آیا نہیں بتایا گیا تو یہ کرپشن تصور ہوگی۔ اگر پیسا کرپشن کا نہیں تو اس کی رسیدیں موجود ہوتیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں بھی پاکستان کے لوگوں کا پیسا لگا ہے، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب خود فیصلہ کرے گا۔

  • ایون فیلڈ فیصلے سے معیشت پر منفی اثرات متوقع نہیں، ماہرین

    ایون فیلڈ فیصلے سے معیشت پر منفی اثرات متوقع نہیں، ماہرین

    کراچی : ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاریخ کا بڑا فیصلے‌ میں کرپشن کرنے پر نوازشریف، اور داماد سمیت مجرم ٹھہرانے پر معیشت پر کوئی منفی اثرات متوقع نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت پہلے ہی گرے لسٹ میں شمولیت اور پھر الیکشن کے باعث کافی متاثر ہوچکی ہے تاہم ایون فیلڈ فیصلے سے کوئی تبدیلی متوقع نہیں، فیصلہ عوامی خواہشات کے عین مطابق ہے۔

    ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کے انخلاء کی وجہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ تو ہوسکتی ہے مگر فیصلہ نہیں ، سی پیک اور دیگر غیر ملکی ذرائع سے اس وقت کوئی نئی سرمایہ کاری شیڈول نہیں ہے، جس کے خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہو۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ اب الیکشن اور نئی حکومت پر مرکوز ہے، اعلیٰ سطح پر کرپشن کے خلاف کارروائی سے غیر ملکی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈز جبکہ مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا۔