Tag: نواز شریف کی بیماری

  • نیب نے نواز شریف کی بیماری پر  یاسمین راشد کے الزامات مسترد کردئیے

    نیب نے نواز شریف کی بیماری پر یاسمین راشد کے الزامات مسترد کردئیے

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نواز شریف کی بیماری وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے نیب میں دوران حراست بھی حکومت پنجاب کے ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پررہے ، ،نیب پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری پر نیب نے بھی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد یاسمین راشد کے الزامات مسترد کردئیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں تفتیشی افسران و پر اسیکیوٹرز بھرتی ہوتے ہیں مگر ڈاکٹرز کی بھرتی کا نظام نہیں، کسی ایمرجنسی یاآن ڈیوٹی ڈاکٹرزکی خدمات کیلئے پنجاب حکومت سےرابطہ کیا جاتا ہے۔

    ذرائع نیب کے مطابق نیب میں 24 گھنٹے حکومت پنجاب کے متعین ڈاکٹرفرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایمرجنسی و ایمبولیس کی صورت میں ریسکیو1122کی خدمات معمول کا حصہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے نیب میں دوران حراست بھی حکومت پنجاب کے ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پررہے ، تفتیشی افسران ڈاکٹرز نہیں ،نیب پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔

    خیال رہے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بننے پر پاکستان تحریک انصاف میں یاسمین راشد پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی وزیر صحت پنجاب سے ناراض ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا،مشیروں کی جانب سے رپورٹس جعلی قرار دینےسےنیاپنڈوراباکس کھل گیا اور سوال یہ ہے کیا کہ وزیر صحت جیسی تجربہ کار ڈاکٹرکی موجودگی میں جعلی رپورٹ کیسے بنیں؟

  • نواز شریف کو ایک نہیں کئی بیماریوں کا سامنا، لندن میں طبی معائنہ

    نواز شریف کو ایک نہیں کئی بیماریوں کا سامنا، لندن میں طبی معائنہ

    لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کو ایک نہیں کئی بیماریوں کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے رائل برامپٹن اسپتال میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ایک نہیں کئی بیماریاں لاحق ہیں، اے آر وائی نیوز نے میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی۔

    رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو بہ ظاہر آئی ٹی پی کی بیماری ہے جس کی وجہ سمجھ نہیں آ رہی ہے، پلیٹ لیٹس کا معاملہ کنٹرول میں نہ آیا تو ٹوکسی کولوجی اسکریننگ کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتی وقت ختم ہونے پر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ آفس نے وصول نہیں کی تھی، آج جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز میڈیکل رپورٹ آج جمع کرائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت

    سابق وزیر اعظم کی صحت پر رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کے لیےعلاج جاری ہے، محفوظ علاج کے لیے 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ پلیٹ لیٹس ہونے چاہئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو دل میں خون کی شریانوں میں مسائل کا بھی سامنا ہے، بائی پاس کے بعد نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے مگر شریانوں میں مسائل ہیں، نواز شریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے۔

    میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو دن میں 2 مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے، نواز شریف کے مرض کی مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔

  • نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، عظمیٰ بخاری

    نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، آئندہ چند دن میں قوم کو نئے سرپرائزملنے والے ہیں‌۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے،نواز شریف کی بیماری خطرناک سٹیج پر پہنچ چکی ہے، ہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔

    عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا نواز شریف کی کارکاردگی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147کا ہوا ہے۔

    حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں

    حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ زیادہ دیر تک نواز شریف پر نہیں ڈال سکتی،مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔

    عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کےخلاف سڑکوں پر ہو گی، انشااللہ نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوں گے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا تھا حکومتی ترجمانو ! آج دیکھناعوام کی اپنے قائد سے محبت کیا ہوتی ہے، مریم نواز کی خبرسن کرلوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، شاہ سےزیادہ شاہ کےوفادار بننے والوں کو عوام جانتے ہیں۔