Tag: نواز شریف کی سزا

  • العزیزیہ ریفرنس میں   سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی گئی

    العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی گئی

    لاہور : نگران پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی، ذرائع نے بتایا کہ کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن401 کے تحت حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نگران پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی، کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن401کےتحت حکومت مجرم کی سزامعطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سال 2019 میں نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔

    اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے اسلام آبادہائیکورٹ کا اپنا فیصلہ بھی موجود ہے، فیصلے میں ہے کہ سزا معطل کے معاملات صوبائی حکومت دیکھ سکتی ہے ، اس کی نظیر 426 میں بھی ملتی ہےاور عدالتی فیصلے میں بھی، اسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلے پر عمل ہوچکا ہے، نگران حکومت بھی سزا معطل کرسکتی ہے۔
    خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے، عدالت نے ان کی آج 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور نوازشریف کو عدالت میں سرنڈرکرنے کا موقع دیا تھا۔

    واضح رہے نواز شریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں ، احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو 10سال قید اور 80لا کھ پاؤنڈ کی سزا اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • حکومت کا نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بریت کے بعد عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے قبل مریم نواز کی واپسی ہوگی اور نوازشریف کی واپسی کااعلان لندن سے ہوگا، نواز شریف جنوری میں واپس آئیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ حکومتِ پاکستان نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا تھا ، سفارتی پاسپورٹ 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس کی جانب سے پاسپورٹ نواز شریف بھجوایا گیا تھا۔

    واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سزا کے حوالےسے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کی سزامعطل کرنے پر غور کررہی ہے، حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزاکم،معطل یاختم کرسکتی ہے، ایک بےگناہ آدمی کو سزا ہوئی ہے۔

  • وفاقی حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر غور

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر غور شروع کردیا ، وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزا کم ، معطل یا ختم کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سزا کے حوالےسے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کی سزامعطل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    راناثناللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزاکم،معطل یاختم کرسکتی ہے، ایک بےگناہ آدمی کو سزا ہوئی  ہے ، یہ ایک طریقہ ہے، جس سے نواز شریف کی سزا معطل کی جاسکتی ہے۔

    یاد رہے نواز شریف کو پارٹی رہنماؤں نے الیکشن مہم سے پہلے وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے ، جس پر نوازشریف نے الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر اظہارآمادگی کردیا ہے ، وہ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے۔

    خیال رہے پاکستانی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا، جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔