لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبی صورتحال انتہائی خطرناک ہے ، ان کو کم پلیٹ لیٹس ، دل کےعارضے کا شدید مرض لاحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نوازشریف کوکم پلیٹ لیٹس، دل کےعارضےکاشدیدمرض لاحق ہے، دونوں بیماریاں سنجیدہ نوعیت کی ہیں۔
ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواکیوٹ آئی ٹی پی کامسئلہ ہے، ان کی بیماری کی تشخیص ابھی باقی ہے، سنجیدہ نوعیت کی بیماریوں نےحالت تشویشناک اور غیرمستحکم بنا دی۔
Former PM #NawazSharif is being managed on the lines of Acute ITP (Idiopathic Thrombocytopenic Purpura) treatment protocol, on Platelet Transfusions, IV Steroids & IV Immunoglobulins. The definitive diagnosis is yet to be ascertained.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) October 26, 2019
ذاتی معالج نے مزید کہا نوازشریف کی طبی صورتحال انتہائی خطرناک ہے ، بیماریوں نے ان کی زندگی کوخطرےمیں ڈال دیا ہے۔
یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی جبکہ دل کی حالت پہلے سے بہتر ہے، آہستہ آہستہ امراض قلب کی باقی دوائیں بھی پھرشروع کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی
اس سے قبل اسپتال زرائع نے کہا تھا کہ سروسز ہسپتال میں پانچ روز سے زیر علاج نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف وقفے وقفے سے جاری جبکہ سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، جس کے باعث انھیں وقفے وقفے سے آکسیجن دی جاری ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹراپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ، جس کا مطلب ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔
گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کو انجائنا کی درد کی وجہ سے دل کے ٹیسٹ تجویز کیے گئے تھے، ذرائع کے مطابق نوازشریف کی دو دفعہ انجیوپلاسٹی اور اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے، نوازشریف کو گردوں، کولیسٹرول اور جوڑوں کے درد کا بھی سامنا ہے۔