Tag: نواز شریف کے صاحبزادوں

  • نواز شریف کے صاحبزادوں  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ  ، ضمانت منظور

    نواز شریف کے صاحبزادوں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ، ضمانت منظور

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نوازاور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کی درخواستوں پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید نے سماعت کی۔

    حسن نواز اور حسین نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئے، طارق فضل چوہدری بھی حسن اور حسین نواز کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    احتساب عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک کیلئے معطل کیے تھے، حسن اور حسین نواز کی تینوں ریفرنسز میں الگ الگ حاضری لگوائی گئی۔

    جج احتساب عدالت نے کہا کہ حسن اور حسین نواز پر کتنے کیسز ہیں، وکیل نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز پر تین کیسز ہیں،تینوں میں وارنٹ معطلی کی درخواست کی تھی۔

    احتساب عدالت نے حسن نوازاور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور حسن اورحسین نواز کے پلیڈرمقرر کرنے کی درخواست منظور
    کرتے ہوئے راناعرفان کو حسن اور حسین نواز کے پلیڈر مقرر کردیا۔

    عدالت میں حسن اورحسین نواز کی جانب سےبریت کی درخواستیں دائر کی گئیں ، عدالت نے کہا کہ نیب کو نوٹس کردیتے ہیں اور دیکھ لیتے ہیں، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف سادہ ہےجو ریفرنس انہوں نےفائل کیے تھےختم ہوچکے،اب یہی بتاناہےان ریفرنسزمیں کوئی مزیدتحقیقات یا شواہد سامنےآئے؟

    احتساب عدالت نے حسین نواز اور حسن نواز کی ضمانت منظورکرلی، عدالت نے 50 ہزار کی مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی اور کیس کی سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی۔

    عدالت نے پاناما ریفرنسز میں حسن ،حسین نواز کے اشتہاری کا اسٹیٹس بھی ختم کردیا۔

    حسن اور حسین نواز کوتین ریفرنسز میں اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ جاری کئے گئے تھے، حسن اور حسین نواز کےایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں وارنٹ جاری ہوئے تھے۔

  • حسن اور حسین نواز کی  پاکستان آنے کی راہ ہموار، دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

    حسن اور حسین نواز کی پاکستان آنے کی راہ ہموار، دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے، دونوں نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں کی دائمی وارنٹ گرفتاری معطلی کیلئے درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔

    احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ، عدالت نے14مارچ تک کیلئے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے۔

    یاد رہے حسن نواز اور حسین نواز نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، ایون فیلڈ،فلیگ شپ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں وارنٹ معطل کرنے کی درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔