اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف نے لندن علاج کے ایک دورے پر قوم کے 34 کروڑ روپے خرچ کیے،۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم کے علاج پر خرچے کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑا ہے۔
مراد سعید نے لکھا کہ ’دو نہیں ایک پاکستان، ہم سب کا پاکستان۔‘ کپتان آیا تو ہر پاکستانی کے لیے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے ایک خاندان 7 لاکھ 20 ہزار تک کا مفت اور بہترین علاج کراسکتا ہے، کپتان کا احساس صحت پروگرام ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے۔
سابق نا اہل وزیراعظم کے لندن علاج کے ایک دورے پر 34 کروڑ عوام کے خزانے سے خرچ ہوئے
کپتان آیا تو ہر پاکستانی کیلے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا کہ ہر خاندان 720000 تک کا مفت اور بہترین علاج کر سکتی ہے#کپتان_کا_احساس صحت کی ریاست زمہ دار۔
دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا پاکستان— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) November 24, 2019
مزید پڑھیں: نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، اللہ انہیں صحت دے، شہباز شریف
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر لارنس نےنوازشریف کامعائنہ کیا ہے اور انہوں نے مزیدٹیسٹ تجویزکیےہیں، نوازشریف کاآئندہ ہفتےپی ای ٹی اسکین ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کےبارےمیں کوئی بات نہیں کرناچاہتا، دیارغیرمیں سیاسی بات کرنامناسب نہیں لگتا۔
صحافی کے سوال پر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نےچنددنوں میں بہت غلط باتیں کی ہیں،عمران خان کواس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔