Tag: نواز شریف

  • 2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

    2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوبارہ اسی سفر کا آغاز کیا جائے گا جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

    لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میرے قائد نواز شریف بھی عدالت میں پیش ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے مشکلات اور سختیاں جھیلی ہیں، میاں نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، ہتھکڑیاں لگوائیں، میاں نواز شریف کے سامنے انکی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتیں گرائی گئیں، 2017 میں نواز شریف حکومت  کا تختہ الٹاگیا، صرف وفاق نہیں بلکہ بلوچستان حکومت کا بھی تختہ الٹ دیاگیا اس کے بعد ہم سب نے دیکھا کہ آج پاکستان 6 سال کے بعد کہاں کھڑا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف چاہتے تو 2013 کے الیکشن کے بعد کے پی میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، نواز شریف نے انکار کیا بلکہ کہا سنگل لارجر پارٹی کو کے پی میں موقع ملنا چاہیے لیکن کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور میں انصاف کے لیے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، اس سے زیادہ لیول پلئنگ فیلڈ کی اور کیا بات ہوسکتی ہے، کیا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، بنی گالہ کا غیر قانونی گھر ریگولرائز کیا گیا کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ تھی۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاناما کا نام و نشان نہیں اقامہ کے نام پر نوازشریف کو نکال دیا گیا، عدالتی تاریخ کا سیاہ دن تھا بلیک ڈکشنری سے مطلب کا فیصلہ نکالا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کا بھر پور اعلان کرینگے، معاشرے سے جڑے طبقات کیلئے ہم اپنا منشور لیکر آئیں گے ہم دوبارہ اسی سفر کا آغاز کریں گے جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، قانون اور جمہوری تقاضوں کی بھی یہی منشا ہے، نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہم میدان میں اتریں گے، ہم الیکشن مہم میں پوری تیاری کیساتھ داخل ہونے والے ہیں۔

  • نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف آج العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر دوپہر 12 بجے کے بعد سماعت کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے، اس موقع پر نوازشریف ن لیگ کی قانونی ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم شہبازشریف کی بھی اسلام آباد روانگی متوقع ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد نواز شریف کا مری میں قیام کاامکان ہے، جہاں ان کی خیبرپختونخواکے رہنماؤں سےاہم ملاقاتیں ہوں گی۔

    نواز شریف کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کاشیڈول طے کیا جارہاہے، نواز شریف رواں ہفتے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کےاعلان پر حتمی مشاورت کریں گے۔

  • ہمارے خلاف سازش کی کیا ضرورت تھی، نواز شریف

    ہمارے خلاف سازش کی کیا ضرورت تھی، نواز شریف

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف سازش کی کیا ضرورت تھی، مجھے نکال کر ایسا بندہ لایا گیا جس کو گالی کے سوا کچھ نہیں آتا، ہم بار بار غلطیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سیالکوٹ میں ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ سے حسین یادیں وابستہ ہیں، خواجہ آصف سے تعلق کالج کے زمانے سے ہے، خواجہ صاحب نے میرےساتھ نبھائی اور میں نے بھی نبھائی۔

    نواز شریف نے بتایا کہ مشکل وقت بھی دیکھے،اقتدارمیں دیکھا،اختلاف بھی دیکھا، اقتدارمیں بھی رہے،حزب اختلاف میں بھی رہے، دونوں برابر چلتے رہے، وزارت عظمیٰ کےسال گنےاورمیری جیلوں ،ملک بدری اورمقدمات کےسال گنیں، جیلوں میں مقدمات اور ملک بدری کی میری مدت زیادہ ہے،ہمت نہیں ہاری۔

    ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ نہ 1993میں ہمت ہاری،نہ 1999اور2017میں ہمت ہاری، سال 2017 کے بعد میرے اور میری پارٹی کیخلاف سزاؤں کا سلسلہ کچھ دن پہلے ختم ہوا، بلاوجہ سزاؤں کا سلسلہ چلا، کوئی وجہ تو ہو، مجھے بھی سمجھ نہیں آتی وجہ کیا ہے۔

    ساق وزیراعظم نے اپنے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی میدان میں آگے تھے، ہماراروپیہ مضبوط تھا، بلاوجہ حکومت ختم کردی گئی، اگر وہ مومنٹم چلتارہتاتوپاکستان آج دنیاکی مضبوط ترین طاقتوں میں سےایک ہوتا لیکن ہم نے خود ملک کو پٹری سے اتارااوراکھاڑاہے،ہم نےپٹری ہی اکھاڑدی توملک کیسے چلے گا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ جہاں آئےدن وزیراعظم جیلوں میں جاتے ہوں،ملک بدری اورجھوٹی سزائیں ملتی ہوں ملک کیسے چلے گا، اس طرح تو ایک گھر اور ایک فیکٹری اورادارہ نہیں چلتا تو ملک کیسے چلے گا، اگراب بھی سبق نہ سیکھاتوتمہاری داستان نہ ہوگی داستانوں میں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ سب سوچنے والی باتیں ہیں، ہمارےپاس غلطی کی گنجائش نہیں، اب بھی سبق سیکھناہوگا، ہم تو پہلے ہی اپنی داستان پیچھے چھوڑ آئے ہیں، کیا ملک اس لئے بنایا تھا کیایہ حشر دیکھیں گے؟

    سابق وزیراعظم کا گذشتہ دور حکومت کے حوالے سے کہا کہ  1993کو چھوڑیں، زیادہ دورنہ جائیں ، سال اور سال 1997 ،1999کو چھوڑیں،  2017 میں آجائیں،ملک کتنا خوشحال تھا،روپیہ آپ کا مضبوط تھا، 104 روپے کا ڈالر تھا،ایک پیسے کا فرق نہیں آیا، یہاں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، یہاں روٹی4روپے کی تھی،ہرچیز عوام کی پہنچ میں تھی، پاکستان میں تیزی کےساتھ سی پیک بن رہا تھا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ کردیا تھا ، لوگوں کی امیدیں بڑھتی جارہی تھیں۔

    ن لیگی قائد نے سوال کیا کہ کیا ضرورت تھی اس وقت کے ججوں کو ہمارے خلاف فیصلے دینے کی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کروڑوں لوگوں کے وزیراعظم کو5بندوں نے اٹھا کر باہر پھینکا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اتنا خوبصورت ملک تھا ہے،ہم اسے جنت بناسکتے ہیں،پاکستان کے لوگوں میں بہت ہنر ہے،یہ بیان نہیں کر سکتا، سیالکوٹ میں ترقی کابہت پوٹینشنل ہے۔

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آرٹی ایس کیوں بندکیا،الیکشنوں میں ہیراپھیری کیوں کی گئی، ایسے بندے کو لے آتے ہیں جس کو سوائے گالیوں کے کچھ نہیں آتا، جب بولتا ہے گالی دیتا ہے، کلہاڑا چلاتے وقت ان چیزوں کو نہیں دیکھا گیا کہ کون بندہ کیا کررہا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارےمعاشرےاورکلچرکوتباہ کیاگیا،بہت اچھی قوم تھی ہماری، ملک کاجوحال ہوگیا مجھ جیسا بندہ 10 بار سوچتا ہے ملک کو دوبارہ ڈگر پر لیکر آئیں، ہم بار بار ایسی غلطیاں کرنےکےمتحمل نہیں ہوسکتے۔

    انھوں نے بتایا کہ میرادماغ اوردل بھی ان باتوں سے بھراہواہے، دل زخمی ہونےکےساتھ ساتھ افسوس اس بات کا ہے کیا بننے جا رہے تھے کیا بن گیا، جونقصان ہوگیا ہے وہ بہت بھاری ہے،اسے ریپیئر کرنا ہمارافرض اورڈیوٹی ہے، ملک کے نقصان کوہم نے پورا کرنا ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تا کہ ہمارےساتھ ظلم ہواہےلیکن ملک کیخلاف کبھی کوئی کام نہیں کیانہ کرینگے، یہ بہت قیمتی ملک ہے ہمارا ، جو 70 سال میں اس ملک کےساتھ کیاگیاوہ کسی اورملک کےساتھ نہ ہو، ایسے بندے کو لانے کیلئے ہم خودذمہ دار ہے،وہ آیانہیں تھا لایا گیا تھا۔

  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

    لاہور: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سیالکوٹ کے لئے روانہ ہوگئے ، دورے کے دوران وہ ن لیگ کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    تصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایوان صنعت وتجارت میں صنعتکاروں سےملاقات اور ان سے خطاب کریں گے۔

    نواز شریف خواجہ آصف کی رہائشگاہ پر ن لیگ کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں سیالکوٹ کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

    دورے کے موقع پر شہبازشریف،مریم نواز،اسحاق ڈاربھی قائد ن لیگ کےہمراہ ہوں گے، نوازشریف چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

  • نگراں وزیرداخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دے دیا

    نگراں وزیرداخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دے دیا

    اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دے دیا اور کہا کہ جیل قید میں ایسی سہولت کسی سابق وزیراعظم کو نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق گراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں انھیں ملنےوالی سہولتوں کا عام شہری سوچ بھی نہیں سکتا، قید میں ایسی سہولت ماضی میں کسی سابق وزیر اعظم کو نہیں ملی۔

    ن لیگ کے حوالے سےسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو کوئی ’’فیور‘‘ نہیں دی جارہی، نوازشریف پر زیادہ کیسز بے بنیاد تھے، نگراں حکومت کیلئے سب برابر ہیں، بلاول اور نواز دونوں قابل احترام ہیں۔

    پی پی کے لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبے پر نگراں وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ذکااشرف پی پی کےلاڈلےہیں اور اب بھی کرسی پرموجودہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہوتی تو ذکااشرف کوہٹاچکے ہوتے۔

    وزیر اعظم کی اسلام آباد ہائی کورٹ طلبی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہر عدالت اگر چھوٹے معاملات پر انہیں بلائے گی تو یہ ایک مناسب عمل نہیں، پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد دنیا میں سب سے کم ہے۔

  • کسی حکومتی عہدے کی لالچ نہیں،  اللہ نے مجھے بہت نوازا ہے ، نواز شریف

    کسی حکومتی عہدے کی لالچ نہیں، اللہ نے مجھے بہت نوازا ہے ، نواز شریف

    مری: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی عہدے کی لالچ نہیں، اللہ نے مجھے بہت نوازا، دعا ہے اللہ تعالیٰ اس قوم کی تقدیر بدل دے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مری میں پارٹی ورکرز سے ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کارکنوں سے خطاب ہوں، کئی سال پہلے والی ملاقاتیں پھر تازہ ہوگئیں، میرا مری کے بھائیوں اور بزرگوں سے ایک رشتہ ہے، لاہور میں رہتاہوں اور مری میرا دوسرا گھر ہے۔

    نواز شریف نے اپنے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 11ہزارمیگاواٹ بجلی ہم نے شامل کی،لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، ہم نے بجلی کے کارخانے ڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل کئے جو 20،20سال میں ہوتےتھے، 50سال سے سن رہا تھا سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں، جب اس کوئلے کو استعمال نہ کریں تو پھر اس کا کیا فائدہ ، ہمارے دورمیں پہلی بار کوئلے کی کان میں کام شروع ہوا اور بجلی کا کارخانہ لگایا۔

    ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ کوئلے کیلئے ڈالر خرچ نہیں ہوتے اس کو جتنا مرضی استعمال کریں ، کوئلے کو استعمال کرکے ہزاروں بلکہ لاکھو میگاواٹ بجلی بناسکتے ہیں، آنےوالی حکومت کو کوئلے پر کام تو شروع کرنا چاہیے تھا۔

    انھوں نے کہا کہ عوام سے جھوٹ بولیں اور سبز باغ دکھائےگئے اور پھر توقع کی گئی اللہ معاف کردے، اللہ کسی کا گناہ معاف نہیں کرے گا، کسی سے دھوکہ،جعلسازی کی تو اللہ کیسے معاف کرےگا،سیاست میں جھوٹ نہیں بولناچاہئے شاید ادھر حکومت مل جائے اوپر جا کر کیا ملے گا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم سےجھوٹ بولیں پھرتوقع کریں اللہ معاف کردےگااللہ معاف نہیں کرتا، اگرمیں نےکسی کےپیسےدینےہوں اگرنہیں دوں گاتواللہ معاف نہیں کرےگا، جھوٹ نہیں بولنا چاہیے کہ میں نے یہ الیکشن جیتنا ہے ، وزیراعظم صدر بننا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ جھوٹ بول کر لوگوں سے ووٹ مانگو اور کچھ نہ کروں ، قوم کو بھی خراب کردوں اور دھوکہ دوں اور سکھاؤں تو مجھ سے زیادہ ظالم کوئی نہیں ہوگا، معاشی ،معاشرتی اورسماجی حالات خراب کردوں تومجھ سےبڑاظالم انسان کون ہوگا، جوبات کہیں سوچ سمجھ کرکہیں پھراس پرعمل بھی کریں۔

    انھوں نے بتایا کہ جب میں وزیراعظم تھاپاکستان کوڈیفالٹ سےبچایاگرےلسٹ سےوائٹ میں لیکرآئے، ہم نےآئی ایم ایف کوخداحافظ کہاکسی ملک سےایک دھیلانہیں مانگا، ہمارے دور میں ہندوستان کے دو وزیراعظم پاکستان آئے اور کہا بیٹھیں ہم بات کرناچاہتے ہیں، امریکا کاصدر مجھ سے کہتاہے 5ارب ڈالر لیں اور دھماکے نہ کریں، میں نے اچھا کیا 5ارب ڈالر نہیں لئے اور دھماکے کردیئے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیاگیاکیا کسی ملک میں ایسا ہوتاہے، پاکستان کےوزیراعظم کو بیٹےسے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کرنے کی مثال قائم کی گئی، دنیامیں کہیں سناہےکہ بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرفارغ کردیاہو۔

    ملک کی صورتحال کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ یہ سوچنے کی بات ہے کس نے ملک کو آج اس حال تک پہنچایا ہے، ان لوگوں نے پاکستان کیساتھ بڑا بھاری ظلم کیاہے، قصے کہانیاں آپ لوگ سن رہےہیں اورآج بھی سن رہے ہیں، انکایہ کردارتھاکہ بغل میں چھری اورمنہ میں رام رام ، مجھے اورمریم کوجیل میں ڈال کراسےالیکشن جتواناتھا، یہ منصوبہ تھاکہ الیکشن میں دھاندلی کرکےاسےلاناتھا لیکن اس طرح ایک گھر نہیں چلتا تو ملک کیسے چلے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرےکہ ہم اپنی اصلاح کریں،اپنی غلطیوں سےسبق سیکھ کرکرداراچھاکریں، میں کسی حکومتی عہدےکی لالچ میں یہ بات نہیں کررہا، اللہ نےمجھے بہت نوازاہے3مرتبہ وزیراعظم بنایاہے، دعاہےاللہ تعالیٰ اس قوم کی تقدیربدل دے۔

  • نواز شریف  کی مریم کے ہمراہ مری  کی سڑکوں پر  ڈرائیونگ ، ویڈیو سامنے آگئی

    نواز شریف کی مریم کے ہمراہ مری کی سڑکوں پر ڈرائیونگ ، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم کے ہمراہ مری کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں وہ مرحوم اہلیہ کلثوم نواز کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے پرانی یادیں تازہ کر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے مری کےدورے میں ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ مری کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم ا ورنگزیب بھی ہمراہ تھیں۔

    ڈرائیونگ کے دوران نواز شریف مریم کے ساتھ مرحوم اہلیہ کلثوم نواز کی یادوں کا ذکر کرتے رہے اور پرانی یادیں بھی تازہ کیں۔

    نواز شریف بیٹی کو راستے دکھاتے رہے اور ماضی کی حسین یادیں سناتےہوئے بتایا کہ یہاں میں اور کلثوم پیدل آتے تھے، آگے دیکھا کافی چڑھائی آئے گی، مریم نواز بھی والد کی باتوں سے محظوظ ہوتی رہیں۔

    مریم نواز نے والد کے ساتھ سیر کی ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور مریم راستے میں کھڑے لوگوں کے سلام کا ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیتے رہے۔

  • العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس  : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد : العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت ہوگی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، نوازشریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ سینیئرلیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔

    نواز شریف کی پیشی کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکلر جاری کردیا ہے ، جس میں آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

    سرکلر میں کہا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلااور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین، عدالتی عملہ خصوصی پاس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    نواز شریف کے ساتھ 15 وکلاکو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اٹارنی جنرل ،ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاکمرہ عدالت جاسکیں گے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپنے دفاع میں جواب داخل کروانےکی درخواست منظور کرلی تھی اور بیان قلمبند کرانےکی اجازت دے دی تھی۔

  • توشہ خانہ ریفرنس :  نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت

    توشہ خانہ ریفرنس : نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد :احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کو مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا بیان قلمبند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تیس نومبر تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت کی، آصف علی زرداری، خواجہ عبدالغنی مجید، انورمجید اوریوسف رضا گیلانی کے پلیڈرعدالت پیش ہوئے اور ملزموں کی حاضریاں لگائیں۔

    نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت میں درخواست دی کہ نوازشریف کا دوران تفتیش بیان ریکارڈ نہیں ہوا، دفاع کا بیان رہتا ہے، عدالت نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت دے۔

    جس پر جج نے کہااس میں کیا مسئلہ ہے، نوازشریف کو بلا کربیان ریکارڈ کرلیں تو نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسرکو بیان ریکارڈ کرنا ہوتا ہے، وہی کریں گے۔

    وکیل صفائی نے کہا سوالنامہ دے دیں، ہم جواب دےدیتے ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرلی اور نیب پراسیکیوٹرکے دفترسے تفتیشی افسر کو تیس نومبر تک نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت30 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

  • نواز شریف کی امریکی سفیر  سے اہم ملاقات

    نواز شریف کی امریکی سفیر سے اہم ملاقات

    لاپور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ، جس میں نواز شریف نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے، جہاں نواز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں دونوں ممالک کےتعلقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    نوازشریف اورڈونلڈبلوم کےدرمیان پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ، نوازشریف نے دونوں ممالک کےباہمی تعلقات کی اہمیت پرزوردیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔

    دوران ملاقات نواز شریف نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور غزہ کے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے لئے فوری طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔