Tag: نواز شریف

  • پاکستان کو بچانے کے لئے جو بھی کرنا پڑے کرتے آئے ہیں، کرتے رہیں گے: نواز شریف

    پاکستان کو بچانے کے لئے جو بھی کرنا پڑے کرتے آئے ہیں، کرتے رہیں گے: نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے جو بھی کرنا پڑے کرتے آئے ہیں، کرتے رہیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سب سے سستی کرنسی پاکستان کی ہے، پاکستان کی کرنسی کو مٹی میں ملا دیا گیا، اتنی مہنگائی میں عوام کیسے زندہ رہیں گے، کاروبار کیسے چلے گا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا، 2013 میں، میں بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا تھا، ہم ملک کو ترقی دیتے ہیں، جلا وطنی اور قید بھی کاٹتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں حکومت میں آنے پر تیار نہیں تھے پر ڈیفالٹ سے پاکستان کو بچانا ضروری تھا، شہبازشریف صاحب کے مستعفی ہونے کی تقریر تیار تھی۔

    نواز شریف نے کہا کہ ہم نے دھمکیوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا، پاکستان کے مفاد کے لئے بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، بات پاکستان کی ہو تو ہم فیصلوں کے ذاتی مفاد پر نقصان کی پروا کبھی نہیں کرتے، یہی ہم میں اور دوسروں میں فرق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لئے جو بھی کرنا پڑے کرتے آئے ہیں، کرتے رہیں گے، معیشت کے فیصلے دلیری اور بہادری کے ساتھ کرنے ہوں گے عوام کو ریلیف دینا ہوگا، گھریلو صارفین کے لئے بجلی سستی کرنی  پڑے گی، ان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ دیا تھا، غریب کا علاج ریاست  کی ذمہ داری ہے، 1990 کے بعد سے ہم نے کاروبار کو روایتی دائروں سے آزادی دلائی، ہم نے پالیسیاں بنائیں تو خزانہ بھرنا شروع ہوگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنے کی پالیسی ہونی چاہیے، ہماری پالیسیاں، ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج پاکستان ترقی کی رفتار میں کہیں آگے ہوتا، اب عوام کو مہنگائی، غربت سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔

  • بجلی کے مہنگے بل : نواز شریف کا عوام کے لئے اسکیم لانے کا اعلان

    بجلی کے مہنگے بل : نواز شریف کا عوام کے لئے اسکیم لانے کا اعلان

    کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے سولر پینل اسکیم لائیں گے، جس سے گھریلو،کمرشل اورزرعی صارفین کومہنگی بجلی سےنجات دلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور شہبازشریف کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کا اجلاس ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 400چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تاکہ عوام کو پانی ملے، شہبازشریف کے بنائے دانش اسکولوں میں بچوں کو داخلہ دیا ،بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں۔

    قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی ،باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا ، ن لیگ نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا، گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی۔

    انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں ، 2018میں منصوبہ مکمل ہونا تھا ، یہ منصوبہ کیوں مکمل نہ ہوا ،یہ نقصان عوام کا ہوا، بلوچستان کا ہوا ،پاکستان کو ہوا، ڈیڑھ دن میں گوادر سے کوئٹہ لوگ پہنچتے تھے، ہم نے اُن کی یہ تکلیف ختم کی، گوادر کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے اب آپ ناشتہ گوادر اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھا سکتے ہیں۔

    نواز شریف کا سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ فرق تو ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے والوں میں ،کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے، ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا ، پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ گوادر میں مکمل ہونے والا ہے،ہم نے گوادر کا نام اُس وقت لیا جب 1990 میں وزیراعظم بنا تھا۔

    قائد ن لیگ نے کہا کہ عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں،سولر پینلز کی سکیم لائیں گے، گھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کو سولر پینلز سے مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے۔

  • مجھے نظر لگ گئی ، اب انتظار کروں گا  نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے، شیخ رشید

    مجھے نظر لگ گئی ، اب انتظار کروں گا نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت کی لیکن مجھے نظر لگ گئی ، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا انتظار کروں گا۔

    تفصیلات کتے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2لوگ ہی خاموش ہیں میں اور نواز شریف۔

    شیخ رشید کا اپنے اوپر مقدمات کے حوالے سے کہنا تھا کہ جتنے بھی مقدمات بنے وہ چلے کے دوران بنائے گئے، میرا خیال ہے کہ کیسز زیادہ ہوگئے ہیں، درخواست ہے میرے خلاف جو بھی کیس ہے اس کا مجھے پتہ ہو، چلے کے دوران ایسے شہروں میں مقدمات ہوئے جہاں کبھی گیاہی نہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے، امید ہے یہ اثرات جلد ختم ہوں گے ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے اللہ سے مدد کی امید ہے، جو ہار نہیں مانتا اللہ اس کی مدد کو آتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے، جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے، ابھی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جارہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں کہتا ہوں الیکشن سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہئیں، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاستدانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف واپس آیا اور 22اکتوبرکو میں واپس آیا ، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت کی لیکن مجھے نظر لگ گئی ، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا۔

  • نواز شریف کل بلوچستان جائیں گے

    نواز شریف کل بلوچستان جائیں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل بلوچستان جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی پارٹی کے اتحاد کو مزید وسعت دینے کے لیے کل بلوچستان جائیں گے، کوئٹہ کے دورے کے دوران وہ 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنمان لیگ میں شامل ہوجائیں گے جبکہ ن لیگ اور بی اے پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے کا بھی اعلان متوقع ہے۔

    پارٹی ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا بھی 16 سے 21 نومبر تک خیبرپختونخوا کا دورہ متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی۔

  • عدالت کا نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

    عدالت کا نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطی کے احکامات واپس لے لئے اور ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالتی حکم میں کہاگیاک ہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کئے جائیں، جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

    یاد رہے لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی ، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئی تھی اور اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطی احکامات اکتوبر 2020 میں جاری کیےگئےتھے۔

    یاد رہے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ مستقبل میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جس پر جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کہا تھا کہ فرد جرم کےلئے تو نوازشریف کو آنا ہی پڑے گا۔

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں نوازشریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وارنٹ منسوخ کر دیئےجائیں تاکہ ٹرائل کاآغازہوسکے۔

    احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا تھا۔

  • مجھے نکالا گیا ورنہ میں نے کہا جانا تھا، نواز شریف

    مجھے نکالا گیا ورنہ میں نے کہا جانا تھا، نواز شریف

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے نکالا گیا ورنہ میں نے کہا جانا تھا ، پورے ملک کی ترقی چاہتا ہوں، چاہے سندھ ہو یا بلوچستان، کے پی ہو، پنجاب، گلگت بلتستان یاآزادکشمیر۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نکالاگیا ورنہ میں نے کہا جانا تھا،ساری خرابی تواس حکومت نےکی جسے لایا گیا تھا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی ترقی چاہتا ہوں،چاہے سندھ ہویابلوچستان،کےپی،پنجاب،گلگت بلتستان یاآزادکشمیر،سب کوایک نظر سےدیکھتاہوں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ پتہ لگناچاہیےجو حکومت لائی گئی تھی اس نے پاکستان کیلیے کیا کیا؟ لوگوں کو یہ بتانا چاہیےکہ اسی زمانےمیں بجلی، ڈالر کے ریٹ بڑھے ، اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی اور مہنگائی کا طوفان آیا، روٹی اور سبزیاں مہنگی ہوگئیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا لیکن اب اس کو اتنامہنگا کردیاکہ لوگ بل ہی ادانہیں کرسکتے۔

    نواز شریف نے مزید کہا کہ شہبازشریف پر تو بس الزام ہے کہ ملک دیفالٹ کرچکا تھا ، ملکی ترقی کےلیے ڈبل ٹرپل اسپیڈ سے بھاگناپڑے گا۔

  • نواز شریف سے عزت کا رشتہ برقرار رہے گا ، بلایا تو چلا جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

    نواز شریف سے عزت کا رشتہ برقرار رہے گا ، بلایا تو چلا جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

    کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے عزت کارشتہ برقراررہے گا، مجھے بلایا توچلاجاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    ہزاروں لوگ آج بھی جیلوں میں ہیں ، کیس پرکیس بنتاپھرسالہاسال چلتاہے، آخر میں پتاچلتا ہے کیس کی کوئی اہمیت نہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات وقت کاضیاع ہیں اس کاکون ذمہ دارہوگا، سپریم کورٹ کےکمنٹس ہیں نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جس قانون نے ملک کو مفلوج کیا اس کا ہم کچھ نہیں کرتے، جاوید اقبال بڑے مزے سے کیس بناتے تھے آج وہ اپنے گھر بیٹھے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں جس پرنیب کاکیس بن گیاوہ بڑامجرم ہے، نیب کوختم نہیں کریں گےتوآپ کاملک نہیں چلے گا۔

    سیاسی لیڈروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف سیاسی لیڈرہیں، سیاستدانوں کی ملاقاتیں ہونا اچھی بات ہے، سیاستدان اور اداروں کو مستقبل کا تعین کرناہوگا، ملک میں انتشار ہے، راستے کا تعین نہ کیا تو مشکلات بڑھیں گی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں الیکشن لڑیں گے ، سب اقتدارمیں رہ چکی ہیں، یہ جماعتیں عوام کےپاس ملک کے مسائل کاکون سا حل لیکرجائیں گی؟ آج ملکی مسائل کاحل کسی ایک جماعت کےپاس نہیں، مسائل کاحل صرف اتحاد،اتفاق میں ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی لیڈرگرفتار ہوتےرہتےہیں، پی ٹی آئی اقتدارمیں رہی ہے، پی ٹی آئی کاسیاست میں ایک مقام ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری نوازشریف سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی، نوازشریف سےعزت کارشتہ ہےوہ برقراررہےگا، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مجھے بلائیں گے تو چلا جاؤں گا، میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، میں پارٹی کے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہا ہوں۔

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں، اس میں انتخابات کی چوری کا بہت بڑا ہاتھ ہے، دعا ہے الیکشن شفاف ہوں اگرنہ ہوئے تو وہی ہوگا تو 70 کی دہائی میں ہواتھا۔

  • ہم نواز شریف کواگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں، ایاز صادق

    ہم نواز شریف کواگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں، ایاز صادق

    لاہوتر : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہم نوازشریف کواگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کواگلا وزیراعظم دیکھ رہےہیں، نوازشریف نے اپنی تقریر میں کہا تھا سب کو ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔

    ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے ایازصادق کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں، آج ایم کیو ایم کا وفد ملنے آیا ہےاورلوگ بھی ملنا چاہ رہے ہیں، ہم لوگ اکھٹے ہونگے، کب اور کیسے ہونگے، یہ وقت بتائے گا۔

    ن لیگی رہنما نے بتایا کہ ابھی کسی کے سامنے کوئی شرائط نہیں رکھ رہے ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد انتخابات کے بعد بنے گا۔

    ایاز صادق نے کہا کہ میرا ہر ایک کے ساتھ رابطہ ہوتا رہتا ہے اور تعلقات بھی ہیں اور ہماری سوچ پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے۔

  • قوم سے وہی وعدے کرنا چاہتاہوں جس پر پورا اترا جاسکے، نواز شریف

    قوم سے وہی وعدے کرنا چاہتاہوں جس پر پورا اترا جاسکے، نواز شریف

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم سے وہی وعدےکرناچاہتاہوں جس پر پورا اترا جاسکے ،ملکی معیشت وینٹی لیٹرپرہےاس بیمارمعیشت کو توانا بنا کر ہی دم لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ کےلئے ترجیح دی جائے گی۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو دھوکہ دیا انہیں کسی صورت ٹکٹ نہیں دیا جائےگا، آئندہ انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

    اجلاس میں نوازشریف نے اپنے انتخابی حلقوں پر بھی رفقاء سے مشاورت کی ، جس میں نوازشریف کو ایک سے زائد انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز دی گئی۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم سےوہی وعدےکرنا چاہتا ہوں جس پرپورااترا جاسکے، ملکی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے اس بیمار معیشت کو تندرست و توانا بناکر ہی دم لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساداور ضرب عضب سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، جب اقتدار میں آئے تو لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کیا، ملک بھر ترسیل کا نظام بہتر کرنے کےلئے بین الاقوامی معیار کی سڑکیں پل اور ٹرانسپورٹ نظام متعارف کروایا، جس کا کریڈٹ کوئی ن لیگ سے چھین نہیں سکتا۔

    نوازشریف نے21اکتوبرکومینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر رہنماؤں ،کارکنوں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے، معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی، معیشت کے موضوع میں صنعت ، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے، اللہ نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی۔

    ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی، تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، الحمدللہ، 1999 سے شروع رفتار جاری رہتی تو آج ہم ایشیا میں سب سے آگےہوتے۔

    انھوں نے اپنے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 4سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا ، آئی ایم ایف نے خود کہا کہ پاکستان بہت جلد پاؤں پر کھڑا ہوجائے گا، اب پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی،ہم نے تو آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔

  • بشیر میمن نے قائد نواز شریف کا خصوصی پیغام پیرپگارا کو پہنچادیا

    بشیر میمن نے قائد نواز شریف کا خصوصی پیغام پیرپگارا کو پہنچادیا

    کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن نے قائد نواز شریف کا خصوصی پیغام پیرپگارا کو پہنچادیا ، پیرپگارا نے نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سے رہنما ن لیگ بشیر میمن کی ملاقات کی ، جس میں بشیر میمن نے نواز شریف کا خصوصی پیغام پیرپگارا کو پہنچایا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن وامان ، انتخابی الائنس سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی اور پیپلزپارٹی کیخلاف ملکر چلنے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ،سیاسی اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔/

    پیرپگار انے نواز شریف کےلیےنیک تمناؤں کااظہارکیا، پیر پگارا اور بشیر میمن کےدرمیان ملاقات ایک گھنٹےتک جاری رہی۔

    اس موقع پر بشیرمیمن نے کہا کہ نوازشریف نےپیغام دیاہےسندھ میں مضبوط سیاسی اتحادبناناہے، سندھ میں مسلم لیگ کےدھڑوں کوایک کرناہے۔